Tag: اوگرا

  • غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    اسلام آباد :غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ، اب ایل پی جی کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرکرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔

    اوگرا نےغیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ کوغیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیرمعیاری سلنڈروں میں ایل پی جی فروخت کرنیوالوں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر میں 313ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں، انیس سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرزکی خرید و فروخت پر پابندی بھی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    اوگرا حکام نے کہا کہ ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے، غیرمجازڈسٹری بیوٹرزکو ایل پی جی فروخت کرنے پرمارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    اوگرا کا کہنا تھا کہ یل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دئے گئے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، اوگراقانون سازی سے کاروبار اور جانوں کو محفوظ بنا رہی ہے۔

  • حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں کی ورکنگ اور نہ ہی سمری تیار کی ہے اوگراکی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی، جس کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ردوبدل عوام کومنتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

  • اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کردیا

    اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کردیا

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، اس ماہ کے لیے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت سامنے آگئی۔

    اپریل کے لیے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کردیا، اس ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ عوام کے لیے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 76 روپے9 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

    اپریل کے لیے فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 250 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے، مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 78 پیسے تھی۔

    گھریلو سلینڈر جس کی قیمت اس سے قبل 3030 روپے 12 پیسے تھی اب کم ہو کر اس سلینڈر کی قیمت 2954.03 روپے ہوگئی ہے۔

  • گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ، صارفین کو کتنا اضافی بل دینا ہوگا؟

    گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ، صارفین کو کتنا اضافی بل دینا ہوگا؟

    لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، گیس قیمت بڑھنےسے بلوں میں اوسطا ً155فیصدتک اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے ایک ہی سال میں تیسرا بڑا گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا، ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا آج گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہورمیں کرے گا، تنقید سے بچنے کے لئے میڈیا کو بھی سماعت میں باضابطہ نہیں بلایا گیا۔

    ذرائع اوگرا نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی نے4489روپےفی ایم ایم بی ٹی یوقیمت تجویزکی ہے، گیس قیمت بڑھنےسے بلوں میں اوسطا ً155فیصدتک اضافہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، سوئی ناردرن گیس اپنے اخراجات کنٹرول نہیں کرسکی۔

    گیس کی قیمت میں مجوزہ اضافہ سے درمیانے طبقے کے چولہے بھی بجھ جائیں گے، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سےرہی سہی انڈسٹری بھی بند ہوجائے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی اپنے اللے تللے کم کرلے تو قیمت بڑھانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کردی، مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

    اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لئے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی سوئی سدرن کے لئے فروری میں قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی 1 روپے فی کلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے کمی کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر کی قیمت 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی جس کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

    اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فروری کیلئے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

    آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے یکم دسمبر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 10.11 فیص تک اضافہ کر دیا۔

     اوگرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

  • مقامی تیل کا استعمال، اوگرا نے تیل کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے

    مقامی تیل کا استعمال، اوگرا نے تیل کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے

    اسلام آباد: تیل کمپنیوں کا مقامی پٹرول اور ڈیزل استعمال نہ کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر اوگرا نے تیل کمپنیوں کو مقامی تیل استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اٹک ریفائنری سے مطلوبہ مقدار میں تیل نہ اٹھائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ تیل کم مقدار میں اٹھائے جانے سے اٹک ریفائنری کی بندش کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

    ذرائع اٹک ریفائنری نے کہا ہے کہ اوگرا نے ایک خط لکھا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اٹک ریفائنری سے مطلوبہ مقدار میں پٹرول اور ڈیزل اٹھائیں، اور مقامی ریفائنریوں سے پٹرول اور ڈیزل اٹھا کر ذخیرے کو برقرار رکھا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل اٹک آئل ریفائنری 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر چکا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ریفائنری مکمل طور پر بند کرنا پڑ جائے گی، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

    ذرائع اٹک ریفائنری نے بتایا کہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے نگراں وزیر توانائی اور اوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ پلانٹس بند ہونے سے مقامی پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کم ہو کر 60 فی صد پر آ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تیل کمپنیاں مقامی تیل کی بجائے درآمدی تیل استعمال کر رہی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی ریجن، اور خیبر پختونخواہ میں درآمدی تیل استعمال کیا جا رہا، جب کہ مقامی تیل استعمال نہ کرنا پٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے، اور درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے۔

  • اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا

    اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا

    اسلام آباد : اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا اور صارفین کوسماعت کیلئے آن لائن رسائی بھی نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمت میں 137.62 فیصداضافے کی درخواست کے معاملے پر اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اوگرا صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاد کررہا ہے، دیگر تمام شہروں کے صارفین کوسماعت کیلئے آن لائن رسائی بھی نہیں دی گئی ، مختلف شہروں سے گھریلو صارفین کی اکثریت سماعت میں شریک نہیں ہوسکے گی۔

    بجلی قیمتوں کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی تمام سماعتیں ہیڈکوارٹر میں کرتی ہے اور نیپراسماعتوں میں عوامی آراء کیلئےآن لائن رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

    رجسٹراراوگرا نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاداوگراقوانین میں شامل ہے، اوگرا کےقدرتی گیس قوانین میں یہ چیز شامل کی گئی ہے، سماعت سے متعلق اشتہار میں تحریری تجاویز مانگی جاتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صارفین اوگراکوتحریری تجاویز ارسال کرتے ہیں ، اگر کوئی ڈیمانڈ کرےتو صرف اسی کو آن لائن لنک فراہم کیا جاتا ہے اور قانون کے مطابق عوامی گیس سماعتوں کا سالانہ بجٹ رکھا جاتا ہے ساتھ ہی اوگرا لائسنسنگ سے اپنے سماعتوں کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 1.87 فیصد اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17 پیسے مقرر تھی۔

    علاوہ ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کرلی، جس کے تحت قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    عالمی منڈیوں میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہتر قدر کی وجہ سے مارکیٹ ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

    وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔