Tag: اوگرا

  • اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی

    اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ٹیرف میں کمی تجویز کردی، اوگرا حکام کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے 1287.19 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ پر 623.31 ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردئیے گئے۔

    اوگرا حکام کے مطابق ایس این جی پی ایل کی گیس کی موجودہ قیمت 664.25 ایم ایم بی ٹی یو ہے، ایس این جی پی ایل کے لیے ڈیمانڈ سے 106.5 فیصد کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔

    اسی طرح ایس ایس جی سی کے لیے 881.53 روپے ایم ایم بی ٹی یو کی ڈیمانڈ ہے، ایس ایس جی سی کے لیے ڈیمانڈ پر 750.90 روپے مقرر کردئیے گئے، ایس ایس جی سی کے لیے گیس کی قیمت ڈیمانڈ سے 17.4 فیصد کم رکھی گئی ہے۔

    اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مسترد کیا گیا، گیس کمپنیوں نے ریونیو ضروریات کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے کی اجازت مانگی تھی۔

  • اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

    اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی۔

    سوئی ناردرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

    مئی میں سوئی ناردرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ سوئی سدرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ یکم جون کو اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی تھی، جب کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کی گئی، جس سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہو کر 110 روپے 2 پیسے پر آ گئی۔

  • اوگرا نے پیٹرول کی زیادہ قیمتوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا

    اوگرا نے پیٹرول کی زیادہ قیمتوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی زیادہ قیمتوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پیٹرول غائب ہونے کے بعد اب پیٹرول زیادہ قیمتوں پر فروخت کیا جانے لگا ہے، جس پر اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے۔

    ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے ہائی اوکٹین پیٹرول پر وضاحت طلب کی گئی ہے، اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    ترجمان نے کہا کمپنیاں ہائی اوکٹین پیٹرول کی مناسب قیمت مقرر کریں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، صارفین کو ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ منتقل کیا جائے۔

    ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

    عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن بھی پیٹرول کی زیادہ قیمتوں پر فروخت پر نوٹس لے چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی کے ہونے کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کر کے پیٹرول ہی غائب کر دیا تھا جس کے بعد پیٹرول کا بحران پیدا ہو گیا، جس پر گزشتہ روز اوگرا نے نوٹس لیا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

    تاہم کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران جاری ہے، چئیرمین آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیوں کے پاس صرف 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے، مسلسل کوٹے میں کمی ہو رہی ہے اور نیا کوٹا خریدا نہیں جا رہا، پی ایس او کے علاوہ کسی بھی آئل کمپنی کی جانب سے تیل کی خریداری نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے اتوار تک صورت حال مزید خراب ہو جائے گی۔

  • پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلیے بڑی خوشخبری

    پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 7  روپے6 پیسے کمی کا امکان ہے ، اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کےبعدپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔

    سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں سات روپےچھ پیسے کمی اور مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت میں 11 روپے88پیسے کی کمی کرنےکی تجویزدی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 9روپے37 پیسےسستاکرنے اور ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    سمری کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت80 روپے 10پیسے، پٹرول کی نئی قیمت 74روپے52 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت35روپے56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38روپے 14پیسے ہونے کا امکان ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سےہوگا۔

    انڈسٹری ماہرین کےمطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

  • اوگرا کا ایل پی جی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اوگرا کا ایل پی جی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 21.65 روپے فی کلو گرام اضافے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 255.51 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے لیے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1322.90 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا تھا، اپریل میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39 روپے تھی۔

    مزید پڑھیں:  پیٹرول کی قیمت میں‌ 15 روپے فی لیٹر کمی

    یاد رہے کہ مئی کے لیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپےکمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

    اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسےہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

  • اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 462 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067.39 روپے مقرر کی گئی ہے، مارچ کے لیے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 153.17 روپے تھی۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں پیٹرول پمپس بھی شام 5 بجے بند ہوں گے

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے تحت سندھ میں تمام پیٹرول پمپس شام 5 بجے بند کردئیے جاتے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کہ پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا، پابندی کا اطلاق سندھ کے تمام شہروں پر ہوگا۔

  • حکومت عوام کو بڑی خوشخبری دینے کیلئے تیار

    حکومت عوام کو بڑی خوشخبری دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

    سمری میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ساڑھےسات روپےتک کم کرنےکی تجویزدی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    انڈسٹری ماہرین کے مطابق کروناوائرس کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بیس فیصد تک کی کمی ہوئی ، جنوری سےاب تک برینٹ کی قیمت بارہ ڈالرکمی کے بعد پچاس ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے کی جانے والی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہیں گی۔

    اوگرا نے یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے سینتالیس پیسے مہنگا، پیٹرول چھ پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 2020 کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا۔

  • نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    کراچی: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020 کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی۔

    چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل ہی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث طرف پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔

    ادھر ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفیین کو گیس پہنچانا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    اسلام آباد: پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پرحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر25 پیسے کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت113 روپے 99 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

  • اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    لاہور: اوگرا کی جانب سے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا، سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 10 ڈالر93 سینٹس مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا، اوگرا نے آر ایل این جی قیمت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 12 سینٹس کا اضافہ کر دیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 10ڈالر93 سینٹس جبکہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 10 ڈالر94 سینٹس مقرر کردی گئی۔

    اوگرا کے اعلامیے کے مطابق یہ گیس پی ایس او اورپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذریعے درآمد کی جائے گی، نومبر میں 8 کارگوز درآمد ہوں گے۔

    سوئی سدرن، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی: اوگرا

    یاد رہے کہ تین روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن، سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں ساڑھے 8 فیصد اضافہ تجویز کیا،جب کہ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت31 فیصد بڑھانے کی درخواست کی۔

    اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اوگرا میں ایس ایس جی سی کی عوامی سماعت 20 نومبر کو کراچی میں ہوگی، اوگرا میں ایس این جی پی کی عوامی سماعت 19 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔