Tag: اوگرا

  • پٹرول کی قیمت میں  11روپے91  پیسے اضافے کی سفارش

    پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی سفارش

    اسلام آباد : اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے، جس میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

    اوگرا نےقیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت اب 86.31 روپے ہو گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل بھی 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77.53 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 66 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 121 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1427 روپے کا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 4776 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے، گزشتہ ماہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 58 ہزار 962 روپے تھی جو اب نئی قیمت کے ساتھ 63 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی سمری پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت پچاس پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول 4 روپے 86 پیسے سستا کیا تھا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے دس روپے تک کمی کی سمری تیار کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق پ ٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیا سال شرو ع ہونے سے قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرول 9 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    حکومت نے اس سمری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی تھی ، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی تھی ۔مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی تھی۔

    اس سے قبل اوگرا کی جانب اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی جس کے برعکس عمل کرتے ہوئے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ادھار دیئے گئے تھے جبکہ آئندہ تین سال کے لیے ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار دیا گیا تھا جس سے معیشت میں بہتری میں مدد ملی ہے۔

  • اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز

    اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول 9 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، نئی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز یکم جنوری کے لیے دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا جبکہ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اوگرا کی جانب سے 9 روپے 91 پیسے تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزیر خزانہ اسد عمر نے قیمتیں کم کردی تھیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

    پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وزیر خزانہ اسد عمر نے نرخ کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا نہیں سستا کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں دسمبر تک کمی ہوگی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے اگر سمری مسترد کردی گئی تو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

  • اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد فکسڈ چارجزمیں بھی اضافہ کردیا

    اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد فکسڈ چارجزمیں بھی اضافہ کردیا

    اسلام آباد : اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھاتے ہوئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں300 فیصد سے زائد اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مزید مہنگی کردی، مختلف گیس صارفین کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

    سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی۔

    اوگرا نے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز3 ہزار600 روپے بڑھا دیئے، گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز ایک ہزار53 روپے سے بڑھا کر چار ہزار680روپے کر دیئے گئے۔

    اس کے علاوہ کمرشل صارفین، آئس فیکٹریوں، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی، ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار225 روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار880 روپے کر دیئے گئے ہیں، اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کم کرکے عوام کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 22 فیصد سے کم کرکے 17.5 فیصد اور اسی طرح پٹرول پرسیلزٹیکس 9.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کیا جا رہا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل پرسیلز ٹیکس 6 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کردیا جائے گا اور لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس مکمل ختم کیا جا رہا ہے۔

    پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم عمران خان نے وزارت خزانہ کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ حکومت نے مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا تھا۔

  • نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری

    نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پر نگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پرنگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے، پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سےغریب زیادہ متاثرہوگا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، نگراں حکومت عوام پرمزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔

    نگراں حکومت کی دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، رواں ماہ بھی نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔