Tag: اوہایو

  • پولیس نے 1983 میں ہونے والے قتل کا کیس حل کر لیا

    پولیس نے 1983 میں ہونے والے قتل کا کیس حل کر لیا

    اوہایو: امریکی ریاست اوہایو کی پولیس نے ایک ایسے قتل کا کیس حل کر لیا ہے جو 37 سال قبل ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 1983 میں اوہایو کی کاؤنٹی شمالی ڈیلاویر میں ساؤتھ گلینا روڈ پر ایک 15 سالہ لڑکے کی کٹی پھٹی لاش ملی تھی، جس کی شناخت جون مونسی کے نام سے ہوئی تھی، تاہم اس کے قاتل کا پتا نہیں چل سکا تھا۔

    اوہایو کے حکام نے رواں ہفتے اعلان کیا کہ برسوں پرانے اس قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے، قاتل کا پتا چل گیا ہے جس کا نام ڈینئل ایلن اینڈرسن ہے، قتل کرنے کے وقت جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ تھی۔

    مقامی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق ڈیلاویر کاؤنٹی کی پولیس نے معمہ حل کرنے کے لیے ڈی این اے فینوٹائپنگ، جینیٹک جینیالوجی، اور فارنسک جینیالوجیکل ریسرچ کا استعمال کرتے ہوئے جون مونسی کے قاتل کا پتا لگایا۔

    اگرچہ مونسی کی کٹی پھٹی لاش شمالی ڈیلاویر کی ایک روڈ پر سے ملی تھی تاہم حکام کو یقین ہے کہ اس کا قتل کولمبس میں کہیں ہوا تھا۔ اس وقت ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے تفتیش کاروں نے اتنا ہی معلوم کیا تھا کہ جائے واردات پر موجود خون کئی افراد کا تھا۔

    یہ کیس 2010 میں دوبارہ کھولا گیا، اور 2018 میں ورجینیا کی کمپنی پیرابون نینولیبز نے تین بھائیوں کے خون کے ڈی این اے کا تجزیہ کر کے اصل قاتل کا پتا لگا لیا، قاتل ڈینئل ایلن اینڈرسن کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا کہ وہ علاقے کا ایک عادی جرائم پیشہ تھا، اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    اوہایو بیورو آف کریمنل انویسٹی گیشن نے تصدیق کی کہ کرائم سین سے محفوظ کیا گیا ڈی این اے اینڈرسن سے میچ کر گیا ہے، یہ ایک بالکل اندھا کیس تھا لیکن ہم مایوس نہیں ہوئے، آخر کار یہ معمہ اب حل ہو گیا ہے۔

  • حجاب کیوں پہنا! مسلمان ایتھلیٹ مقابلے سے باہر

    حجاب کیوں پہنا! مسلمان ایتھلیٹ مقابلے سے باہر

    اوہایو: امریکی ریاست اوہایو میں 16 سالہ مسلمان ایتھلیٹ نورابوکارام کو حجاب پہننے پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 16 سالہ مسلمان ایتھلیٹ نورابوکارام کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے پر انہیں یہ کہہ کر مقابلے سے باہر کردیا گیا کہ ان کا لباس ریس میں حصہ لینے کے قواعد وضوابط کے خلاف ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 16 سالہ مسلم ایتھلیٹ نور ابوکارام کے مطابق حجاب پہننے پر انہیں کہا گیا کہ ان کا لباس ریس میں حصہ لینے کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

    مسلم ایتھلیٹ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ہمیشہ سے سیلوانیا نارتھ ویو اسکول ٹیم کی نمائندگی کرتی آ رہی ہیں کبھی بھی ان کے حجاب کی وجہ سے مسئلہ نہیں بنا۔

    نورابوکارام نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ اور ان کی ٹیم معائنہ کرنے کے لیے آئی، اس وقت بھی انہیں حجاب کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔

    مسلم ایتھلیٹ نے کہا کہ جب انہوں نے 5 کلو میٹر کی دوڑ کو عبور کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اسکور بورڈ پر ان کا نام موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اوہایو ہائی اسکول ایتھلیٹک ایسوسی ایشن نے آئندہ مذہبی قواعد وضوابط میں چھوٹ دینے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں باسکٹ بال کی 16 سالہ کھلاڑی کو حجاب پہننے پر کھیل چھوڑنے کا کہا گیا۔

  • سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    اوہایو:امریکی ریاست اوہایومیں کھیلےجانےوالے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجر فیڈرر نے جگہ بنالی ہے۔ جبکہ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا ٹکراؤ کینیڈین کھلاڑی میلاوس رونک سے ہوا۔

    سترہ گرینڈ سلیم ایونٹس کا ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار کے سامنے میلاوس رونک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔چھ تین اور چھ چار کے فرق سے سیٹس جیت کر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے۔

    ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ کی نمبر ون کھلاڑی امریکا کی سرینا ولیمز نے ڈینش حریف کیرولین وزنیاکی کو دو ایک سے شکست دی۔ وزنیاکی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ سرینا ولیمز نے کم بیک کرتے ہوئے وزنیاکی کو چھ دو اور چھ چار سے آخری دو سیٹس میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

  • سنسناٹی ماسٹرز ٹینس:راجرفیڈررسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی ماسٹرز ٹینس:راجرفیڈررسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

      اوہایو :سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اوہایو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے میں دنیائے ٹینس کے دو بہترین کھلاڑی ایکشن میں تھے۔

    سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ کینیڈا کے میلاس راؤنچ سے ہوگا۔

    راؤنچ نے دوسرے کوارٹرفائنل میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو باآسانی زیر کیا۔ کینیڈین کھلاڑی نے چھ ایک اور چھ صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیررر اور فرانس کے جولین بیناٹو نے بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

  • سنسناٹی ماسٹرزٹینس: راجرفیڈرراوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    سنسناٹی ماسٹرزٹینس: راجرفیڈرراوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    اوہایو :سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ،اوہایو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے گیل مونفلس کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ چار، چار چھ اور چھ تین رہا۔ کوارٹرفائنل میں فیڈرر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔ مرے نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں امریکہ کے جان اسنر کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ سات، چھ چار اور سات چھ سے زیر کیا۔

    تیسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسپین کے ٹامی روبریڈو نے اپ سیٹ کردیا۔ اسپینش کھلاڑی نے جوکووچ کو سات چھ اور سات پانچ سے قابو کیا۔

  • سنسناٹی ٹینس: انگلینڈ کے اینڈی مرے نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی

    سنسناٹی ٹینس: انگلینڈ کے اینڈی مرے نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی

    اوہایو : برطانیہ کے اینڈی مرے نے پرتگال کے جو سواسا کو ہرا کر سنسناٹی ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

    اوہایو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے راونڈ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو کامیابی حاصل کرنے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑی نے باآسانی پرتگال کے جو سواسا کو چھ تین اور چھ تین سے زیر کرکے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

    دوسرے میچ میں پولینڈ کے جیرزی جانویز نے سوینتھ سیڈ بلگاریا کے گریگو دمیتروو کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے دی۔ پولیش کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار ، تین چھ اور چھ تین رہا۔

  • سنسناٹی ماسٹرزٹینس: سونگا کو پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

    سنسناٹی ماسٹرزٹینس: سونگا کو پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

    اوہایو: راجرز کپ کے فاتح فرانس کے جوولفریڈ سونگا اپ سیٹ شکست کے بعد سنسناٹی ماسٹرز ٹینس سے باہر ہوگئے۔اوہایو میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں روس کے میخائل یوزہنی نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو اپ سیٹ کردیا۔

    ٹورنٹو میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے سونگا روسی کھلاڑی کے خلاف بے بس دکھائی دیئے۔ سونگا نے راجرز کپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو زیر کیا تھا۔ یوزہنی نے اسٹریٹ سیٹس میں سونگا کے خلاف فتح حاصل کی۔ روسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔