Tag: اویس قادر شاہ

  • ٹیکسی میں سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    ٹیکسی میں سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    کراچی: سندھ میں ایک شہر سے دوسرے شہر ٹیکسیوں میں سفر کرنے والوں سے متعلق ہدایات میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے سلسلے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے ایک سے دوسرے شہر ٹیکسی میں مسافر لے جانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے ٹیکسیوں میں 4 سے زائد افراد سفر کر رہے ہیں، محکمے کے افسران اور پولیس ان ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کر کے گاڑیاں تھانے میں بند کریں، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والوں کو متعلقہ تھانے سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

    کراچی کی 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شہری تھانے سے اجازت لے کر ایمرجنسی میں ٹیکسی استعمال کر سکتے ہیں، ایمرجنسی میں بھی ڈرائیور کے ساتھ ایک شہری کو سفر کی اجازت ہے، ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد ایس ایچ او کا اجازت نامہ ساتھ رکھیں گے، اجازت نامہ نہ ہونے پر گاڑی تھانے میں بند کی جائے گی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بلاوجہ کسی کو بھی سفر کی اجازت نہیں ہے، ٹیکسی میں دوسرے صوبوں کو جانے پر بھی پابندی ہے، گاڑی میں زائد افراد کے سفر سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 93 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 1411 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

  • گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا، اویس قادر شاہ

    گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا، اویس قادر شاہ

    کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کراچی کو ڈیڑھ سال میں ایک دھیلا بھی نہیں دیا، نیازی صاحب کا جہاز کراچی میں لینڈ کرتا ہے ان کی بات کہیں لینڈ نہیں کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کو کسی بھی منصوبے کے متعلق اعتماد میں نہیں لیتا، موجودہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا تجربہ ہی نہیں، کراچی بھی پاکستان ہے عمران خان نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بجٹ، نئی تقرریوں اور دفتر کی منظوری دی گئی، اتھارٹی نے یلولائن بس منصوبے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

    اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل بادشاہ آدمی ہیں۔

    وزیر اعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے: گورنر سندھ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا، وزیراعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

  • ایک افطار سے بنی گالا سےلال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، اویس قادر شاہ

    ایک افطار سے بنی گالا سےلال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، اویس قادر شاہ

    کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شیخ رشید کو حکومت جانے سےنہیں اپنی وزارت بچانےکی فکر ہے، وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوروں پر ڈالتے ہیں۔

    ،اویس قادرشاہ کا کہنا تھا عمران خان سے اپوزیشن کی جانب سے کسی نے این آر او نہیں مانگا ، این آر او دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا وفاقی وزرا اپوزیشن کی افطار کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پائے، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی  بکرے قربان ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔

    مزید پڑھیں : یہ سارے نیب اور این آراو زدہ گندے انڈے ہیں، جو ایک جگہ جمع ہورہےہیں، شیخ رشید

    یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سارے نیب اور این آراو زدہ گندے انڈے ہیں، جو ایک جگہ جمع ہورہےہیں، یہ لوگ اپنےلئےخود گڑھاکھودرہےہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا تھا لاڑکانہ کے غریب عوام کو کیا ملا ہے ، لاڑکانہ سے زیادہ دنیا میں کہیں ایچ آئی وی کے اتنے مریض نہیں ملیں گے، کم سے کم وزیر صحت کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا سب این آر او مانگ رہے ہیں میں نےکہاتھا انھیں دے دو ، عمران خان نے کہا میں این آر او نہیں دوں گا، ان کو عقل اور سمجھ ہے یہ اپنے ٹریک میں خود پھنسنے والے ہیں، یہ نہ ہو کہ ایسا وقت آجائے کہ ضمانتوں کی بھی اجازت نہ ہو۔

  • کوریا کمپنی کے ساتھ معاہدہ، کراچی میں ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی

    کوریا کمپنی کے ساتھ معاہدہ، کراچی میں ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے، حکومت سندھ اور کوریا کی کمپنی میں ٹرانسپورٹ پر معاہدہ طے ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور کوریا کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کراچی میں ایک ہزار بسیں چلائیں جائیں گی۔

    اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت کراچی کے مختلف روٹس پر ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ معاہدے کے 60 دن بعد 200 بسیں سڑکوں پر ہوں گی، کراچی کو نظر انداز کرنے کے تاثر کو غلط ثابت کر دکھایا، کہا جاتا تھا پیپلز پارٹی کراچی سے نہیں جیتتی اس لیے سزا دی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا

    اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک شیخ رشید ریلوے میں موجود ہیں ریلوے نہیں چل سکتی، ریلوے کا وزیر 24 گھنٹے میں 4 بیان بدلتا ہے۔

    انھوں نے گرین لائن بس سروس سے متعلق کہا کہ یہ سروس 2020 تک بھی مکمل ہوتی نہیں دیکھ رہا، ہم گرین لائن بس کے لیے دوسری بس سروسز بند نہیں کریں گے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ اورنج لائن میں تاخیر ہوئی ہے، ابھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔

  • سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن ٹیکسی سروسز بغیر قانون کے نہیں چل سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانون کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے قانون تیار کرلیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈینس میں ترامیم تیار کرلی ہیں، آن لائن ٹیکسی سروس کو گاڑیاں رجسٹرڈ بھی کرانی پڑیں گی۔

    اویس قادر شاہ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروسز کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل کرنا پڑے گا، نان کمرشل گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی آن لائن ٹیکسی سروس کو گاڑیوں کے لیے روٹ پرمٹ حاصل کرنے ہوں گی، مسافر اور مسافروں کی انشورنس بھی کرانی ہوگی، نئے قوانین سے آن لائن ٹیکسی سروسز مزید بہتر ہوگی۔

    سندھ حکومت کا موٹر سائیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

    دوسری جانب سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اویس قادر شاہ کے مطابق موٹر سائیکل بک عوام سے گم ہوجاتی ہے اس لیے کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کے اسمارٹ کارڈ کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کو ارسال کردی ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والے ہماری کوئی بات نہیں مان رہے ہیں۔