Tag: اویس لغاری

  • نیٹ میٹرنگ کنکشنز ، سولر صارفین کے لیے بڑی خبر

    نیٹ میٹرنگ کنکشنز ، سولر صارفین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کے حوالے سے سولر صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت ایک نئے آن لائن پورٹل کے ذریعے نئے نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے درخواستوں کے عمل کو "آسان اور ڈیجیٹلائز” کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔

    مزید پڑھیں : نیٹ میٹرنگ پالیسی : سولر صارفین کے لئے فائدہ یا نقصان دہ؟

    اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ نئی درخواستوں کے طریقہ کار میں درپیش مسائل کافوری حل تلاش کیاجائے، ڈسکوز کو نئے پورٹل سےمتعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور عملی مظاہرہ کیا جائے۔

    وفاقی وزیر نے بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے، وفاقی کابینہ نے  پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے، ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔

  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی

    وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاورڈویژن قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر بیان میں کہا کہ بجلی قیمت میں تاریخی کمی عوام سے کیے وعدہ وفا کرنے کی جانب قدم ہے، گھریلو صارفین کیلئے 7.41 اور صنعتوں کیلئے بجلی 7.69 روپے کی کمی کردی ہے۔

    اویس لغاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن اب بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پرکام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، 2 کروڑ صارفین کو بجلی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی اور صنعتوں کیلئے فی یونٹ سات روپے انسٹھ پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم نےخوش خبری سنائی تھی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی اور اب آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے ادانہیں کرنا پڑیں گے، دو ہزار تین سو ترانوے ارب روپے گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا ہے ، اگلے پانچ سال میں یہ ختم ہو جائے گا۔

  • ‘وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے’

    ‘وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے، ہم زبان کے پکے ہیں، پچھلی حکومت جیسے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

    افتتاحی تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ای وی پاکستان کامستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کےفروغ کیلئے پرعزم ہے، الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی ، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، ماضی کے مقابلے مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہو جائیں گی ۔

    کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دینگے کے سوال پر اویس لغاری نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں ، وزیراعظم جلد اچھی خوشخبری سنائیں گے، میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں۔

  • بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کرسکتے ہیں، وزیر توانائی

    بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کرسکتے ہیں، وزیر توانائی

    وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہوجائے، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا۔

    اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کرچکے، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو کابینہ میں لے جارہے ہیں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

    اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین سے کنڈا کلچر کے خاتمے پر بات ہوئی ہے ان کے خلاف ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں بہت بڑی رقم مانگی ہے ہمارے خیال میں یہ ناجائز ہے اس سے خیبرپختونخوا کا صارف بھی متاثر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی، اس ماہ کے آخر تک کیپٹو  پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔

  • ’پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے‘

    ’پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے ریگولیٹری فریم ورک کو اسٹڈی کررہے ہیں کوشش ہوگی 26 روپے فی یونٹ سے بھی کم میں بجلی فراہم کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کے بعد نیپرا کا کام مزید اہم ہو جائے گا، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لاسز کم اور ریکوری بہتر ہوئی ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈیمانڈ بھی بڑھے گی، چائنیز آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا مزید 16 آئی پی پیز سےبات چیت جاری ہے، اب تک آئی پی پیز سے بات چیت کے بعد 638 ارب روپے بچت ہو چکی ہے، یہ بچت ایک ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گی، چین کے آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت شروع ہے، آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگلی گرمیوں میں سے قبل بجلی مزید سستی کریں گے، موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کی بجلی قیمت کم کریں گے۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، پاکستان میں پاور سیکٹر کا ریگولیٹری میکینزم دیکھ رہے ہیں، نیپراکے ٹیرف سمیت ماضی کے فیصلے دیکھ رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک کے مانگے گئے 7 سالہ ٹیرف پر نظر ثانی کے لیے نیپرا کو درخواست کی ہے، کے الیکٹرک کا مانگا گیا ٹیرف غیر منصفانہ تھا، ریگولیٹر نے انصاف کیا تو کراچی صارفین کو کئی ارب کی بچت ہو گی۔

  • وزیر توانائی نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی

    وزیر توانائی نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی

    وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے صوبائی اداروں کی جانب سے بجلی بقایاجات کے لیے مدد مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے وزرائے اعلیٰ مریم نواز کے بعد مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور کو بھی خط لکھا ہے جس میں بجلی کے بقایاجات کے لیے مدد مانگی گئی ہے۔

    خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت ادارے 59 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ حیسکو نے 21 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں جبکہ سیپکو نے 38 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے ادارے 8 ارب 88 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، پیسکو نے 6 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

    خط کے متن کے مطابق ٹیسکو نے 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں۔

  • روس سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق

    روس سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق

    اسلام آباد : پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں ممالک ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر متفق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور زمینی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ملکوں میں کارگو ٹرین چلانے پر اتفاق ہوگیا۔

    وزیر توانائی اویس لغاری نے روسی میڈیا سے انٹرویو میں بتایا آزمائشی طور پر یہ ٹرین آئندہ سال مارچ سے شروع کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین براستہ ایران اور آذربائیجان روس جائے گی، ٹرین نارتھ ساؤتھ کوریڈور کے تحت چلائی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا روس اور پاکستان کے درمیاں براہ راست ایئر سروس چلانے پر بھی کام جاری ہے۔

    دوسری جانب ماسکو میں روس اور پاکستان کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا ، دونوں ملکوں کے وزیرتوانائی کی زیرصدارت مشترکہ اجلاس ہوا، جس مین فریقین نے بین الحکومتی کمیشن کے فیصلوں پرعمل درآمد کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔

    پاکستان اورروس نے کراچی میں نئی اسٹیل مل کی تعمیر کیلئے روڈ میپ تیارکرنے پر اتفاق کیا۔

    گذشتہ روز پاکستان اور روس کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے، دوطرفہ تجارت، تجارتی، صنعتی و معاشی تعاون کے فروغ، انسولین کی تیاری کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اقتصادی تعاون دونوں ملکوں کیلئے اہم ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اس موقع پر روسی وزیر سرگئی تسویلیف نے کہا تھا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات دیرپا دوستی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور روس

  • بجلی کے بھاری  بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو قیمتوں کے حوالے سے بری خبر سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال برقراررہی تو اگلے 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی، آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائیں گی۔

    وفاقی وزیر بجلی کا کہنا تھا کہ طلب سالانہ 2.8 فیصد بڑھنے کے باوجود ٹیرف میں اضافے کا رجحان رہے گا، دعا کریں افغانستان میں کاسا کا انفرا اسٹرکچر نہ لگ سکے، ورنہ کاسا منصوبے کی مہنگی بجلی کی قیمت کون ادا کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم آئی پی پیزمعاہدوں میں کچھ نہیں کرسکتے تھے، آئی پی پیزمالکان کی مہربانی ہے انہوں نے اپنا منافع قربان کیا، کیپٹو پاور پلانٹس کو مرحلہ وار گیس کم کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف شرط کو ذمہ داری سے پورا کیا جائے گا، سولر نیٹ میٹرنگ کیلئے ریگولیشنز،پرائسنگ میکانزم تبدیل کرنا پڑے گا، عوام نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ پر جا رہے ہیں، ریگولیشنز اور پرائسنگ کو ریشنالائز کئے بغیر سولر سے عوام کو روک نہیں سکتے۔

    انھوں نے بتایا کہ مئی اور جون میں 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئےدرخواستیں آئیں گی۔

    کے الیکٹرک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے باوجود 170 ارب کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، اسی طرح ہی ڈسکوز کی نجکاری کرنی ہے تو کوئی فائدہ نہیں ، کے الیکٹرک کی طرح ہی نجکاری کرنی ہے تو پھر 500 ارب مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔

  • وفاقی وزیرِ توانائی نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    وفاقی وزیرِ توانائی نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    کراچی : وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور کہا کے ای کی وجہ سے کراچی کے صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق کے-الیکٹرک کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہا ہے اور کراچی کے صارف مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، کے الیکٹرک کو اللہ ہدایت دے۔

    دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کا استقبال کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کرکے کیا گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا سولر نیٹ میٹرنگ سے امیر طبقہ کو فائدہ ہورہا ہے، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نیٹ میٹرنگ ختم ہورہی ہے۔ملک میں جب اس مسئلے پر آواز اٹھانی چاہی تو شور مچا جس کے بعدمیں نے خاموشی اختیار کرلی

    انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں 36 ہزار میگاواٹ کپیسٹی ہے ، ہزار میگا واٹ سولر پینلز امپورٹ ہوچکے ہیں، سولر، ہائیڈل، آئی پی پیزاور لائن لاسز میں اگر اصلاحات کی جائیں تو اٹھارہ ماہ میں 10 سے 12 روپے بجلی فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔

  • بجلی صارفین  کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی

    بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ریفارمز کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹرکوبہت سے مسائل کا سامنا ہے ،ریفارمزکی ضرورت ہے، پاکستان کوآئی پی پیزکےحوالےسےتحفظات ہیں۔

    وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونےکی وجہ حکمت عملی کافقدان ہے، سرکلرڈیٹ اوربلندشرح سودکابوجھ صارفین پرپڑرہاہے، ای وی چارجنگ اسٹیشن ملک بھرمیں بنائیں گے،پیڑول امپورٹ میں کمی ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ رواں سال کےاختتام پر 10پاورکمپنیاں پرائیوٹائزہوجائیں گی، ریفارمزکےذریعےبجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، بجلی کی قیمت کوانڈسٹری کیلئےکم کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں ذمہ داریاں دےکرمسائل حل کرنےکی کوشش کی ، ماضی میں بیورو کریسی ،پاورڈویژن کےپاس کام کرنےکی اہلیت نہیں تھی، پاورسیکٹرکےچندماہ میں مکمل ہونےوالےپراجیکٹ سالوں نہ ہوسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سیاسی معاملات بہت خراب تھے، ماضی میں حکومت کے احکامات پرعمل درآمدنہیں کیا جاتا تھا، 9ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کوسبسڈی دی جاتی تھی جسے بند کر دیا گیا۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ فنانشل ایڈوائزراورنجکاری کمیشن کےساتھ رابطےمیں ہیں، 3سرکاری ڈسکوزکونجی شعبے کے حوالےکرنےکیلئےایک ماہ میں مالی مشیرکاتقررہوگا، 70فیصد پاور پلانٹس حکومتی سرپرستی میں چل رہےہیں۔

    انھوں نے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بجلی کی پیداواری قیمتوں میں کمی کی کوشش کررہےہیں ، پاور پلانٹس اورآئی پی پیز کےمعاہدوں کا جائزہ لےرہےہیں، پاورریفارمزکےتحت این ٹی ڈی کو3حصوں میں تقسیم کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو بجلی کےبلوں میں 500ارب کی سبسڈی دی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی تجاویز زیر غور ہیں جبکہ آئی پی پیز کےمعاہدوں پرنظرثانی کررہےہیں، 2034 تک 2700میگاواٹ اضافی بجلی کی ضرورت ہے، ہائیڈل پاوراورسولرانرجی سےمزیدبجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔