Tag: اویس لغاری

  • وزیر توانائی  نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیر توانائی نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا چند ہفتوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئے گی ، عوام کو جلد اچھی خبر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی آئی پی پیزپر کمیٹی کوتمام معلومات فراہم کی ہیں ، آئی پی پیز سےمتعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ ٹاسک فورس نےبجلی کےشعبےکا جائزہ مکمل کر لیا ہے، آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تاہم آئی پی پیز کواعتماد میں لے کر تمام کام کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کیساتھ پیش رفت سامنےآئےگی، آئی پی پیز کےساتھ منافع جات کمی پر بات چیت ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ توانائی سیکٹر میں یکمشت کوئی بڑا ریلیف ممکن نہیں تاہم کوشش ہےمرحلہ وار بجلی کی قیمت نیچے آئے۔

  • اویس لغاری میں کووڈ کی علامات، قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی

    اویس لغاری میں کووڈ کی علامات، قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری میں کووڈ کی علامات کا سنتے ہی قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی، اراکین نے وفاقی وزیر کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بتایا کہ میری طبیعت خراب ہے،کووڈکی علامات ہیں۔

    اویس احمد لغاری کےبیان میں قومی اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی ، ڈپٹی اسپیکر نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ڈرارہےہیں کہ آپ کو کووڈ ہیں تو وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کےاحترام میں آیا ہوں، سب کوجواب دوں گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا،دل کررہاہےاپوزیشن لیڈرکوگلے لگاؤں، جس پر اراکین نے اویس احمدلغاری کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کیا اور کہا ایوان سے جا کر کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

    ارکان اسمبلی کے مطالبے پر وفاقی وزیر توانائی ایوان سے چلے گئے۔

  • پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : وزیرتوانائی اویس لغاری کہتےہیں بجلی کی قیمت کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرغورہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین کو سہولتیں دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہےہیں، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے ، بجلی چوری کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بجلی چوری سے ہونیوالا نقصان گزشتہ سال کی نسبت کم ہو، وزارت توانائی کی ہیلپ لائن سے صارفین کی شکایت کا فوری ازالہ کیاجائیگا، 1188پرجب صارفین کال کرےتووزیرکوجوجواب ملتا ہے وہی عزت ملنی چاہئے۔

    انھوں نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہےہیں ، پاورسیکٹر کو درپیش مسائل حل کررہےہیں ، حکومت پنجاب کا45 ارب ریلیف ہر صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرغورہے، جس طرح فون میں پری پیڈسسٹم ہوتاہےاسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے200سے500یونٹ استعمال کرنےوالےصافین کو14روپےفی یونٹ ریلیف دیاہے۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ گزشتہ3ماہ میں جوکام کیےوہ75سال میں نہیں ہوئے، آئی پی پیز،ٹرانسمیشن لائن اور ڈسکوز پر کام کر رہے ہیں ساتھ ہی چین سے بات کررہے ہیں اور آئی پی پیزسےرابطےمیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شرح سود کم ہو رہا ہے روپیہ مستحکم ہوگا تو کپیسٹی پیمنٹ پر فرق پڑے گا، آئندہ ایک سال کے اندر اندر بجلی کی قیمتیں بہت کم ہوں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں سفارش کلچر ناقابل قبول ہے ، وزارت توانائی سے کوئی سفارش کرے گا تو اس کیساتھ الٹا ہوگا۔

  • آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے، اویس لغاری

    آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے، اویس لغاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے تاہم و ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وائس آف امریکا کو انٹرویو‌ میں کہا کہ "آئی پی پیز کی پالیسی مہنگی بجلی کی وجہ نہیں ہے، بجلی کی زیادہ قیمت کسی حکومت یا ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ملک کی خراب معاشی حالت کا نتیجہ ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں پر سب سے زیادہ اثر روپے کی قدر میں کمی سے ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

    آئی پی پیز کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم یا تبدیل نہیں کریں گے، حکومت آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کررہی ہے.

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ باہمی رضامندی سے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے ، دو ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاملے پر بینڈ باجا زیادہ نہیں بجا سکتے، جس سے جومعاہدہ کیا ہے اس سے ہٹانہیں جاسکتا.

    وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہے، بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے، چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پر منتقل ہوں گے.

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں فوجی عدالت کا کردار دیا گیا ہے، دائرہ کار میں آئے توبانی پی ٹی آئی پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔

    ار

  • 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ……. وزیر توانائی  نے بچت کا نیا فارمولا پیش کردیا

    2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ……. وزیر توانائی نے بچت کا نیا فارمولا پیش کردیا

    اسلام آباد : وزیرتوانائی اویس لغاری نے بچت کا نیا فارمولا پیش کردیا اور کہا 2گھنٹےکی لوڈشیڈنگ سے50ارب روپےکی بچت کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے وزیر توانائی اویس لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کےبحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، توانائی کےشعبےمیں اصلاحات ناگریز ہیں۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ بجلی پیداکرنےکی صلاحیت29ہزارمیگاواٹ ہے، توانائی کی پیداوارسےمتعلق غلط اعداد و شمار پیش کیےجاتےہیں، 2گھنٹےکی لوڈشیڈنگ سے50ارب روپےکی بچت کی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہے،سستی بجلی پیداکرنےکیلئےاقدامات کررہےہیں، ملک بھرمیں پنکھے9 ہزار میگا واٹ بجلی کا لوڈ لیتے ہیں،بجلی کی بچت کیلئےپنکھوں کوکم واٹ پرمنتقل کرنااہم اقدام ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں صنعتی پیداوارمیں اضافہ ضروری ہے، موسم سرمامیں بجلی کےبہتراستعمال کیلئے صنعتی پیداوارمیں اضافہ کرنا ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت نےلوڈشیڈنگ ختم کرنےکیلئےنئےپلانٹس لگائے، اس وقت بوجھ10روپےفی یونٹ تھا جو ڈالرکی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا، توانائی کی کھپت کوپورا کرنے کیلئے نئے پلانٹس لگانے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں خطےمیں سب سےزیادہ مہنگی بجلی دےرہےہیں، بجلی یونٹ کےریٹ میں کمی سےعوام پربوجھ کم ہوگا۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ شہباز شریف نےکام سونپا،ہم نےخاموشی سےآئی پی پیزپرکام شروع کیا ، آئی پی پیز سے متعلق جو کام 3ماہ میں ہواوہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا ، آئی پی پیزسےمتعلق خوشخبری دیں گے پاکستان بہتری کی طرف جائےگا، سب مل کرکام کررہےہیں، 4 ماہ میں رزلٹ دےکررہیں گے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی حکومت 2013میں آئی سب نےکہالوڈشیڈنگ ختم کرو، ہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئی بجلی گھر لگا کر نہیں دے رہا تھا لیکن ہمارے دوست چین نے ہمیں آئی پی پیز لگا کردیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں زیادہ سستی بجلی والےپلانٹ لگانےہیں ، لوگ انڈسٹری کوچلانےکےلئےگیس خریدرہےہیں، کوشش کریں گےان کوبھی بجلی پرلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سردیوں میں پیکج دیناہے، جہاں 45روپےکایونٹ استعمال کررہےہیں وہاں20روپےکایونٹ ہوگا، باہرکےبجائےاپناکوئلہ استعمال کریں توقیمتوں میں کمی آسکتی ہے، ہمارےٹیوب ویل باہرسےآئےڈیزل پرچل رہےہیں، ٹیوب ویل کوشمسی توانائی پرلائیں گے۔

  • لیگی ایم پی اے اویس لغاری کے بھائی کو سیاسی بنیاد پر اہم عہدہ دینے کی تیاری

    لیگی ایم پی اے اویس لغاری کے بھائی کو سیاسی بنیاد پر اہم عہدہ دینے کی تیاری

    لاہور : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اویس لغاری کے بھائی جمال لغاری کو میپکو بورڈ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے اویس لغاری کے بھائی کو سیاسی بنیاد پر اہم عہدہ دینے کی تیاری کرلی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس لغاری کے بھائی جمال لغاری کو میپکو بورڈ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں میپکو کا موجودہ بورڈتحلیل اور نیا بورڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کابینہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کو سمری منظوری کےلئے بھجوادی گئی، منظوری کے بعد میپکو کے نئے بورڈ کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • معاہدے کے بغیر کے الیکٹرک کو گیس نہیں دے سکتے، اویس لغاری

    معاہدے کے بغیر کے الیکٹرک کو گیس نہیں دے سکتے، اویس لغاری

    کراچی: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی معاہدے کے بغیر گیس نہیں دی گئی اس لیے کے الیکٹرک کو بھی گیس نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں توانائی کے شدید بحران پر جاری وسیع سطح کے احتجاج کے رد عمل کے طور پر وزیر توانائی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے باہر نکالیں۔

    انھوں نے لوڈشیڈنگ کے معاملے کو سمجھ بوجھ سے حل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے، آج تک کوئی بھی مسئلہ ایک ہی ہنگامی اجلاس میں حل نہیں ہوا، پانچ اپریل کو کے الیکٹرک، ایس ایس جی سی والے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی صورت حال کی پیچیدگی کا اعتراف کیا تھا، وہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔

    کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ، وزیر توانائی نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو آج طلب کرلیا

    اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کیا جائے لیکن ہمارے سامنے کچھ اور باتیں کی جاتی ہیں اور کیمرے کے سامنے کچھ، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے نے نہایت نازک صورت اختیار کرلی ہے، کراچی کی بڑی سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو مصنوعی قرار دے چکی ہیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف ان کا بھرپور احتجاج جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔