Tag: اوینجرز

  • "اوینجرز اینڈ گیم” نے پانچ دن میں‌ تاریخ رقم کر دی، ایک ارب ڈالر کا بزنس

    "اوینجرز اینڈ گیم” نے پانچ دن میں‌ تاریخ رقم کر دی، ایک ارب ڈالر کا بزنس

    لاس اینجلس:‌ ہالی وڈ کی مشہور  زمانہ سیریز  اوینجرز  کی نئی فلم نے تاریخ رقم کر دی، تمام ریکارڈز توڑ  ڈالے.

    تفصیلات کے مطابق اوینجرز سیریز کی فلم اینڈ گیم نے پانچ دن میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کرکے تمام تجزیہ کاروں کو ورطہ حیرت میں‌ ڈال دیا، صرف امریکا میں فلم نے 35 کروڑ  امریکی ڈالرز کا بزنس کیا۔

    ایک اندازے کے مطابق فلم نے ٹکٹس کی فروخت سے ایک ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرز کمائے ہیں، اینڈ گیم مارول اسٹوڈیوز سپر ہیرو فرنچائز کی 22 ویں فلم ہے، جس نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں.

    یاد رہے کہ اوینجرز سیریز کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم "انفنیٹی وار” نے بھی ریکارڈ توڑ  بزنس کیا تھا، فلم نے ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ  امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا، مگر اینڈ گیم کے بزنس نے ہالی وڈ کی تاریخ کو بدل ڈالا.

    مزید پڑھیں: سپرہیرو فلمز: مارول کا پاکستانی نژاد کامک کردار ’کمالہ خان‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ

    ڈزنی اسٹوڈیوز کی یہ فلم وہ پہلی فلم ہے، جس نے صرف پانچ دن میں ہی ایک ارب ڈالر کی حیران کن حد کو عبور کی.

    فلم نے ہندوستان میں بھی شان دار بزنس کیا، چین میں بھی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے. چین میں فلم 33 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کا بزنس کر چکی ہے.

  • رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی

    ہالی ووڈ: گزشتہ سال ہالی ووڈ کی فلمی صنعت کے لئے بہت حوصلہ افزا نہیں رہا اور بڑی بڑی فلمیں امید کے مطابق کمائی نہیں کر سکیں۔

    فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں سال شائقین کو پہلے سے بہتر فلیمں دیکھنے کو ملیں گی ، اپریل میں اوینجرز، ایج آف الٹرون آ رہی ہے، اکتوبر میں ڈینیئل کریگ جمیز بانڈ کی چوبیس ویں فلم اسپیکٹر کے ساتھ آنے والے ہیں۔

    جارج لوکس کی خلائی مہمات پر مبنی فلم اسٹار وارز کا ایک نیا سیکوئل آ رہا ہے اور اس فلم کا نام اسٹار وارز، دا فورس اویکنز ہے، یہ فلم اس سال کرسمس سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہوگی۔

    امید کی جاتی ہے کہ یہ سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گي۔