Tag: او آئی سی

  • او آئی سی اجلاس، مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور

    او آئی سی اجلاس، مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور

    نیامی: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نائجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 47واں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، بھارتی اقدامات استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔

    ’بھارتی رویہ، بالا کوٹ سانحہ، ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت کی مذمت کی گئی‘۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی پر بڑھائے، بھارت تمام تنازعات عالمی قانون، معاہدات کے مطابق طے کرے۔

    مزید پڑھیں: انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، او آئی سی

    عالمی برادری سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے اور یواین، عالمی برادری پاک بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردار ادا کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔‘

    ’نمائندہ خصوصی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے، نمائندہ خصوصی کشمیر صورت حال سے یواین سیکریٹری جنرل کو آگاہ کرے۔‘

    قرراداد میں انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں داخلہ نہ دینے کی بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق سیکریٹری جنرل او آئی سی، انسانی حقوق کمیشن رابطہ گروپ معاملے پر بھارت سے بات کرے۔

    قرارداد میں او آئی سی سیکریٹری جنرل سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ تیار کرنے کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ رپورٹ وزرا خارجہ کونسل کے آٗئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

  • انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، او آئی سی

    انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، او آئی سی

    نیامی: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نائجر کے دارالحکومت نیامی میں جاری او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ختم ہوگیا، سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ہم ہر قسم کی انتہا پسندی، دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کو بااختیار بنانے کے مخالف نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، دہشت گرد اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

    او آئی سی کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کے لیے مداخلت کرے، مسعود خان

    دوسری جانب صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو نسل کشی، ظالمانہ بھارتی نوآبادتی نظام سے بچایا جائے، اسلامی تعاون تنظیم کشمیریوں کی نسل کشی کو بند کرانے کے لیے مداخلت کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری اسلامو فوبیا، ریاستی دہشت گردی، نوآبادیاتی نظام سے لڑ رہے ہیں، بھارت کشمیریوں کو تباہ کرنے پر تل گیا ہے، کشمیریوں کو آزادی، حق خود ارادیت مانگنے پر قتل کیا جارہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کو شہید، زخمی اور آنکھوں سے محروم کیا جارہا ہے، 20 ہزار کشمیری جیلوں، کیمپوں میں بند ہیں جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں، مقبوضہ کشمیر کی ہر گلی کوچے میں موت، تباہی رقص کررہی ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بڑے پیمانے پر جرائم جاری ہیں، ایک مسلمان ریاست کو جبری طور پر ہندو ریاست میں تبدیل کیا جارہا ہے، آزاد کشمیر میں ہر روز شہری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں، او آئی سی کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

  • او آئی سی کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا

    او آئی سی کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا

    جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف تنظیم کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم نے فلسطین پر اپنے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے، او آئی سی کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف تمام رکن ممالک کا مؤقف یکساں ہے۔

    او آئی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کے لیے تمام رکن ممالک ہر ممکن کوششوں پر متفق ہیں۔

    اعلامیے میں او آئی سی نے کہا کہ ایک جامع اور پُر امن طریقے سے ہی عرب اسرائیل تنازع حل کیا جا سکتا ہے، عالمی قوانین کی پاس داری اور 2 ریاستی فارمولے سے ہی مسئلے کا حل ممکن ہے، دوسری طرف فلسطین میں یہودیوں کی آباد کاری اس مسئلے کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

    او آئی سی کے مطابق اسرائیل کا القدس پر غیر قانونی قبضہ عرب اسرائیل تنازع کی بنیادی جڑ ہے، فلسطینی ریاست اور مشرقی القدس بطور دارلحکومت فلسطینیوں کا حق ہے۔

  • بھارت او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کے دورےکی اجازت دے،وزیر خارجہ

    بھارت او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کے دورےکی اجازت دے،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کے دورےکی اجازت دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت کی اشتعال انگیزی سے خطے کا امن متاثر ہوسکتا ہے، بھارت مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل یو این بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی بھارت کو پابند بنائے مقبوضہ کشمیرمیں استصواب رائے کرائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے۔

    بھارت کوئی حماقت نہ کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل رواں ماہ 8 جون کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کوئی حماقت نہ کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے اہم اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا، وادی کی مستقبل سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی ویڈ یولنک پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

    اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل اوآئی سی ڈاکٹر یوسف کریں گے جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی ، آذربائیجان اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

  • او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا

    او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا

    جدہ: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا ہے۔

    او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون او آئی سی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری ڈومیسائل قانون واپس لینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    اسلامی تعاون کی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا

    اس سے قبل گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں کشمیر گرانٹ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پروسیجر 2020 مسترد کرتا ہے،نیا ڈومیسائل قانون غیرقانونی ،یوا ین سلامتی کی قراردادوں کے منافی ہے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں سول سروسز ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق جو جموں وکشمیر میں 15 سال سے مقیم ہے وہ اپنے ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دے سکیں گے۔

    ایکٹ میں واضح کیا گیا کہ ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دینے والے شخص کے لیے ضروری ہے کہ اس نے جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں 15 سال تک رہائش اختیار کی ہو یا 7 سال کی مدت تک تعلیم حاصل کی ہو یا علاقے میں واقع تعلیمی ادارے میں کلاس 10 یا 12 میں حاضر ہوا ہو اور امتحان دیے ہوں۔

  • پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سامنے بھارت کو بے نقاب کردیا

    پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سامنے بھارت کو بے نقاب کردیا

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں بھارتی مسلمانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو کروناوائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، مسلمانوں کو انسانی بم قرار دے کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے، کروناوائرس کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی خطرناک ہے، ہندوتوا نظریے کے طویل مدتی نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

    کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمان نسل کشی کی تیاری، بھارتی مصنفہ نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا

    خط متن کے مطابق او آئی سی کی جانب سے بھارتی مسلمان دشمنی کی مذمت کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاملے کو ایچ آر سی سمیت عالمی فورمز میں اٹھایا جائے، اوآئی سی اسلاموفوبیا آبزرویٹری کو مزید تقویت دی جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے جزبات کو بھڑکا رہی ہے تاکہ مسلم نسل کشی شروع ہو، بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر کرونا کا الزام عائد کر کے مذہبی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

  • وزیراعظم سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقات

    وزیراعظم سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے وفد کے بروقت دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 سے 80 لاکھ کشمیری لاک ڈاؤن اور مواصلات کی بندش کی زد میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

    وزیراعظم نے او آئی سی وفد کو بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم کش فسادات کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، وزیرخارجہ

    اس سے قبل اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

  • بھارتی جارحیت کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم میدان میں آگئی

    بھارتی جارحیت کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم میدان میں آگئی

    جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ کل مقبوضہ کشمیر سمیت لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کا دورہ کریں گے جہاں سنگین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ اس اہم دورے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی، پاکستان مقبوضہ کشمیر کو اہمیت دیتا ہے اس لیے او آئی سی نے بھی اہمیت دی۔

    ’کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پاکستان نے سمٹ بلانے کا مطالبہ کیا،ن جس پر او آئی سی سمٹ بلائی گئی، 75رکن ممالک مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، او آئی سی کی پوری کوششیں جاری رہیں گی‘۔

    او آئی سی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

    او آئی سی کے مطابق چالیس سالوں سے او آئی سی باقاعدہ معاملہ دیکھ رہا ہے، ایشو کو دیکھنے کے لیے 1994میں اسپیشل کنٹکٹ گروپ بنایا ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بہت سارے قرار دادیں منظور کی گئیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تاحال برقرار ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔

  • 7  رکنی او آئی سی وفد پاکستان پہنچ گیا

    7 رکنی او آئی سی وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد: او آئی سی سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبیے 6 مارچ تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورے پر ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق 7 رکنی او آئی سی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، او آئی سی وفد لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرے گا جہاں وہ بھارتی فائرنگ سے شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔

    بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے، او آئی سی اعلامیہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی وفد کا دورہ 5 اگست کے بھارتی یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں ہے، او آئی سی نے کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کی مکمل حمایت کی، او آئی سی نے 1994 میں اس سلسلے میں ایک کنٹیکٹ گروپ بھی قائم کیا، انڈیپنڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے مظالم کی مذمت میں کئی بیانات جاری کیے، 5 اگست کے بعد اوآئی سی کنٹیکٹ گروپ کے 2 اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔