Tag: او آئی سی

  • او آئی سی نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے دیا

    او آئی سی نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے دیا

    استنبول : اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم نے بیت المقدس کو آزاد فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا فیصلہ بدھ کے روز مسلمان قائدین نے او آئی سی کے اہم اجلاس میں کیا جہاں فلسطین کو بہ طور آزاد ریاست اور مشرقی یروشلم (بیت المقدس) کو اس کا دارالحکومت قرار دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    ترجمان او آئی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک نے پائیدار امن کے لیے علیحدہ علیحدہ دو ریاست کے فارمولے کی بنیاد پرتصفیے کے پُرامن حل پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

    ترجمان او آئی سی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ اور استعمال کرے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے مجبور کرے۔

    اسی سے متعلق :  آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان

    او آئی سی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بیت المقدس کے معاملے پر منصفانہ کردار ادا کرے اور اگر اس ضمن میں کوئی اقدام نہ کیا گیا تو عالمی ادارے کا کردار سوالیہ نشان بن جائے گا۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے پر ترک صدر طیب اردگان نے مسلمان ممالک کی عالمی تنظیم کا اجلاس طلب کیا تھا.

  • بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے جذبات مجروح ہوئے: خواجہ آصف

    بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے جذبات مجروح ہوئے: خواجہ آصف

    استنبول: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اسلام کا قبلہ اول ہے۔ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے جذبات مجروح ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اسلام کا قبلہ اول ہے۔ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے جذبات مجروح ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی اقوام متحدہ قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی فیصلے کی اقوام عالم مخالفت کر رہی ہیں۔ پاکستان بھی عالمی برادری کے جذبات کے ساتھ ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سےمحروم رکھا جاتا ہے۔ فلسطینیوں کے شہر، گھر اور دیہات مقبوضہ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فیصلے کے خلاف متفقہ مضبوط رد عمل دینا چاہیئے۔ امریکا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیری حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں، او آئی سی

    کشمیری حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں، او آئی سی

    جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہے جسے دہشت گردی کہنا نامناسب بات ہے اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں.

    اس عزم کا اعادہ اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم ( او آئی سی) کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ترک کر دے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق دیئے جائیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی اور دستیاب وسائل کے ساتھ حق کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و معاونت بھی کرتی رہے گی.

    دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کشمیر منایا

    اس موقع پر سیمینار کے شرکاء کوکشمیری عوام کے نمائندے سید فیض نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے غیر انسانی سلوک اور ظلم و بربریت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے شہید و زخمی ہونے والے کشمیریوں کی تفصیلات بتائیں.

    یاد رہے مذکورہ سیمینار 1947 میں جموں اور کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی داخلے اور پاکستان جانے والے کشمیری مہاجرین پر کشمیری راجہ اور بھارتی فوجوں کے دستوں کی جانب سے فائرنگ میں شہداء کی یاد میں منعقد کی گیا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست ہے: اسلامی تعاون تنظیم

    مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست ہے: اسلامی تعاون تنظیم

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ملاقات کی۔ او آئی سی کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اہم ترین رکن ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرنے کا مطالبہ

    سیکریٹری او آئی سی نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل جنگ نہیں۔ پر امن اور سیاسی حل چاہتے ہیں۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیکریٹری او آئی سی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر او آئی سی کے مؤقف پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

    ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امتیازی اور ترجیحاتی رویے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن خراب نہ کرے۔

    برسلز میں یورپین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی اقدامات کو روکنا ہوگا، ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔

    مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان پاکستان کی سلامتی کے لیے اہم ہے، پاکستان کے زمینی حقائق تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اورپاکستان کے بدلتے حقائق ملکی مفاد میں ہیں، سرتاج عزیز نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اسٹریٹیجک وژن سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات اور روس کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی جغرافیائی سٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز

    کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہرزہ سرائی کا جواب تیار کرلیا۔

    سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں جلد پیش کریں گے۔

    کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا

    سرتاج عزیز کہا کہ کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کا جواب تیار کرلیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنی افواج میں اضافہ کررہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں۔

    او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی، کشمیر کا اصل مسئلہ دیر پا حل ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی رنگ لائے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں مظالم کی تصاویر دکھائی ہیں۔

    ہمارا کارنامہ ہے کہ بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی

    مشیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا بڑا کارنامہ ہے کہ ہم نے بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی، کشمیر کی صورتحال بھارت کی پالیسی کا ردعمل ہے، مودی کی کوشش ہے کہ بھارت کی بالادستی قائم ہو،مودی کی بالادستی کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں، کشمیر میں بھارت مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا روڈ میپ ابھر رہا ہے۔

  • کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، سرتاج عزیز

    کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل خطے کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔

    اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں موجودہ صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے اورعملی قدم اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق علماء کانفرنس کیلئے مشاورت جاری ہے۔ افغانستان میں امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

     

  • او آئی سی کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

    او آئی سی کا کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اظہار مذمت

    قاہرہ: اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اسے روکنا ہو گا۔

    کشمیر میں بڑھتے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں آنسو گیس کی جارہی ہے جو انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی انتہا ہے ،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی فوری بند کرے۔

    او آئی سی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں ظلم و ستم اور ہونے والی شہادتوں کی شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی قوم کی معافی نہیں ہونی چاہیئے ۔