Tag: او آئی سی

  • او آئی سی کی الخلیل مسجد کا انتظام یہودی آبادکار کونسل کو دینے کی شدید مذمت

    او آئی سی کی الخلیل مسجد کا انتظام یہودی آبادکار کونسل کو دینے کی شدید مذمت

    او آئی سی نے الخلیل مسجد کا انتظام یہودی آبادکار کونسل کو دینے کی شدید مذمت کی ہے، فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین پر اسلامی مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے، او آئی سی نے اس فیصلے کو عالمی قوانین، یونیسکو کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

    او آئی سی نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر جعلی خودمختاری مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کے تحت غیرقانونی ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا خطرناک پیشرفت ہے، فلسطینی اتھارٹی

    اسلامی تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    ابراہیمی مسجد الخلیل کی بنیاد پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے جڑی ہے، الخلیل مسجد تاریخ، مذہب اور سیاست تینوں پہلوؤں سے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/istanbul-1st-oic-ijlas/

  • بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر او آئی سی کا  اظہارِ تشوش

    بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر او آئی سی کا اظہارِ تشوش

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی پانچ صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

     57 اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

    او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق مودی سرکار مذہب کی آڑ میں اسلامی تہذیب کے نشان مٹانا چاہتی ہے، ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر مندر کے افتتاح  نے بھارت کی مسلم کمیونٹی کو غیر محفوظ کر دیا، رام مندر کی افتتاح میں آٹھ ہزار افراد کی سیکیورٹی کے لیے دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شرمناک ہے۔

    دوسری جانب ایودھیا میں شہید بابری مسجد رام مندر کی تعمیر مذہبی سے زیادہ سیاسی معاملہ قرار دیدیا گیا، بین القوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں رہائش پزیر مسلمانوں کے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہے، مودی کی جماعت میں مسلمانوں کو کوئی نمائندگی نہیں ہے، بی جے کا انتخابی ایجنڈا ہندتوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس جگہ پر بنے نئے مندر میں ہندو دیوتا رام کی مورتی کی نقاب کشائی کی جہاں 1992 میں ہندوتوا کے ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والی بابری مسجد صدیوں سے موجود تھی۔

    مسجد کو شہید کرنے کے واقعے نے بھارت میں بدترین مذہبی فسادات کو جنم دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 ہزار افراد مارے گئے تھے، مرنے والوں میں زیادہ تر مسلمان شامل تھے

  • بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

    بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

    اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو درست قرار دینا باعثِ تشویش ہے، بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنے پر حیرانی ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا متعصبانہ فیصلہ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی اپیلیں مسترد

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر پر متعصبانہ فیصلہ کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دینے سے انکار کر دیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں تھیں۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آرٹیکل 370 اے عارضی اقدام تھا، اس کے نفاذ کا فیصلہ قانونی تھا یا آئینی یہ بات اہم نہیں، آرٹیکل جموں و کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، یہ آرٹیکل کشمیر کی یونین کے ساتھ انضمام کے لیے تھا، بھارتی صدر کے پاس آرڈر دینے کے اختیارات ہیں۔

  • عرب لیگ، او آئی سی کا غزہ کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنیکا مطالبہ

    عرب لیگ، او آئی سی کا غزہ کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنیکا مطالبہ

    ریاض: عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلامیے میں غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب لیگ اور او آئی سی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کی مذمت کی گئی ہے۔ دونوں تنظیموں نے اسرائیل کی وحشیانہ اور غیرانسانی قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    عرب لیگ اور او آئی سی کے مشترکہ سربراہی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکیں۔

    مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں امداد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کی جائیں۔

    عرب لیگ اور او آئی سی نے اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل کی جنگ کو اپنے دفاع کے طور پر بیان کرنا مسترد کرتے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف اسرائیلی جنگی جرائم کیخلاف مکمل تحقیقات کرے۔

  • نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی توثیق کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے رابطہ گروپ نے نیویارک میں جموں و کشمیر پر گروپ کے اجلاسوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیر میں حریت قیادت، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بندی کی مذمت کی۔

    اعلامیے کے مطابق رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی اور بنیادی حقوق اور آزادیوں پر مسلسل پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کی تعریف کی۔

    اعلامیے کے مطابق گروپ اجلاسوں میں عالمی سول سوسائٹی اور تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے بھارت کے انکار کی مذمت کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عالمی رہنماؤں کے کردار، اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا کے کردار کا خیر مقدم کیا گیا۔

    گروپ اجلاسوں میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کا حل ناگزیر ہے، اور ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    گلگت بلتستان پر حملے کی تیاری سے متعلق بھارتی سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ایسے بیانات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

  • او آئی سی کی بھارتی ریاستوں میں مسلم مخالف پر تشدد واقعات کی شدید مذمت

    جدہ :‌ اسلامی تنظیم تعاون او آئی سی نے بھارتی ریاستوں میں مسلم مخالف پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہندو توا کےنفرت انگیز نظریہ کے تحت بہیمانہ مظالم پر اعلامیہ جاری ہے۔

    او آئی سی نے بھارتی ریاستوں میں مسلم مخالف پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کونشانہ بنانے پر تشویش ہے۔

    اعلامیے کا کہنا ہے کہ بھارت میں رام نوامی جلوسوں میں انتہا پسند ہندو جتھے نے مدرسہ اورلائبریری جلائی ، مسلمانوں کیخلاف پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔

    او آئی سی نے کہا کہ واقعات بھارت میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی منظم مہم کےعکاس ہیں ، بھارت پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے، بھارت مسلم آبادی کا تحفظ، سلامتی ، حقوق اور وقار کو یقینی بنائے۔

  • او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذر بائیجان، نائیجیریا، سینیگال کے حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل مظفر آباد میں یادگار شہدا کا بھی دورہ کریں گے۔

    وفد کی آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

  • او آئی سی کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی  فوری امداد کی اپیل

    او آئی سی کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل

    اسلام آباد: تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پر او آئی سی سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔

    حسین براہیم طہٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک، دیگر تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری مدد کرے۔

    او آئی سی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

    ترک اور ایرانی صدور کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس

    واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان کیا ہے، برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لیے) اپیل شروع کی جائے گی۔

    پاکستان میں بدترین سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی رہنماؤں کی جانب سے مدد کی پیشکش ہو رہی ہے، ترک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فون کر کے کہا مشکل وقت میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امدادی سامان لے کر ترک طیارہ روانہ ہو گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم سے فون پر سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایران کے صدر نے بھی پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا، فرانسیسی صدر نے بھی پاکستان کو مدد کی پیشکش کر دی، ٹویٹ میں لکھا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ہے فرانس مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ،  او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

    ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

    جدہ : مشرق وسطیٰ کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، تنظیم مشرق وسطیٰ پرامریکی صدرکی تجاویزپرموقف پیش کرےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ، فلسطینی اتھارٹی اور حماس پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں جبکہ عرب لیگ نے بھی فلسطینیوں کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئےامریکی صدر کی تجاویز پر غور کیلئےاسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اجلاس میں اسلامی ممالک کی تنظیم مشرق وسطیٰ کےحوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پر اپنا مؤقف پیش کرےگی۔

    امریکی صدر کے منصوبےکو فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے پہلے ہی روز مسترد کردیاتھا، جبکہ عرب لیگ نےہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں ٹرمپ کےمشرق وسطیٰ میں امن منصوبے کو مستردکرتے ہوئے فلسطینیوں کےفیصلےکی مکمل تائید کی۔

    قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہاگیاہے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا اور عرب لیگ اس منصوبے پر عملدرآمد میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  مقبوضہ یروشلم اسرائیل، مشرقی فلسطین کا دارالحکومت قرار، امریکی صدر کا اعلان

    یاد رہے فلسطینی صدرمحمودعباس نےامریکااوراسرا ئیل سےسیکیورٹی سمیت ہرطرح کےتعلقات ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ بات ریکارڈ کرانا نہیں چاہتے کہ انھوں نے بیت المقدس کو بیچ دیا۔

    واضح رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی واشنگٹن میں موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے فلسطیی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو مستقل کرنے کی تجویزکے ساتھ اسے فلسطینیوں کیلئےآخری موقع بھی قراردیا تھا۔

  • او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے بعد فردوس عاشق اعوان آج وطن لوٹیں گی

    او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے بعد فردوس عاشق اعوان آج وطن لوٹیں گی

    جدہ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی، اور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے اپنے گھر اور روضہ آقا کریم کے در کی حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمرہ ادائیگی کی سعادت کے بعد روضہ رسول کریم پر حاضری نصیب ہوئی جہاں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں دورہ مکمل کر کے آج وطن واپسی ہوگی۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود تھیں۔

    معاون خصوصی نے گولڈن جوبلی کی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اسے دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امہ کو درپیش مسائل اور اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے یکساں مؤقف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے مزید آواز بلند کرنا ہوگی۔