Tag: او آئی سی

  • مسئلہ کشمیر، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے: او آئی سی کا مطالبہ

    مسئلہ کشمیر، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے: او آئی سی کا مطالبہ

    جدہ: او آئی سی نے کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کشمیریوں کی شناخت اورجغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.

    اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرپربھارتی اقدام عالمی قوانین، خودبھارتی وعدوں کےبرعکس ہیں، اقدام مسلم اکثریتی علاقےکو ہندو اکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے.

    رابطہ گروپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این ہائی کمشنرکی رپورٹس، پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کے 16 اگست کےاجلاس کا خیر مقدم کیا، رابطہ گروپ نے یو این سیکریٹری جنرل کے 8 اگست کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے.

    مزید پڑھیں: دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے: وزیر اعظم

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازع ہے، خطے میں امن کے لئے یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، بھارت یک طرفہ اقدامات واپس لے.

    او آئی سی رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے، پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کااستعمال بند کرے.

    تمام اسیروں کوفی الفور رہا کیا جائے، کالے قوانین واپس لے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے.

  • او آئی سی کا ہنگامی اجلاس: شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے

    او آئی سی کا ہنگامی اجلاس: شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے

    استنبول: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج صبح او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول ایئرپورٹ پہنچے جہاں پاکستانی سفیرسائرس قاضی نے ان کا استقبال کیا۔

    شاہ محمود قریشی اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کریں گے اوراسلاموفوبیا سے متعلق مسلم دنیا کے سامنے موقف پیش کریں گے۔ وزیرخارجہ ترکی اورایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی بنیاد پرتشدد میں اضافے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صدارت ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو کریں گے۔

    اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسلامو فوبیا کے باعث پیش خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تنظیم کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔