Tag: او جی ڈی سی ایل

  • پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی

    ٹنڈو الہ یار: پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ، جس سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع چاکرون آئل فیلڈ سے تیل کی ایک اور کامیاب دریافت ہوئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی دریافت چاکرون فیلڈ میں کی گئی 1926 میٹر گہرائی کی کھدائی کے بعد ممکن ہوئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا چاکرون آئل فیلڈ سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جو ملکی تیل کی پیداوار میں قابلِ ذکر اضافہ کرے گا۔

    او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ چاکرون آئل فیلڈ میں یہ اس کی تیرہویں کامیاب دریافت ہے، جو کمپنی کی مسلسل کاوشوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔

    کمپنی نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے 5 فیصد شیئرز ہیں۔

    حکام کے مطابق یہ دریافت نہ صرف ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اچھی خبر ہے بلکہ مقامی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

  • تیل و گیس کی تلاش : پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    تیل و گیس کی تلاش : پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : سندھ میں تیل اور گیس کے نئے دخائر دریافت ہوئے، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگار ثابت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو سندھ میں تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔

    او جی ڈی سی ایل نے بتایا سندھ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ خیرپور میں فاقر1 کنویں سےتیل و گیس کی دریافت ہوئی۔

    کنویں سے 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہورہی ہے فاقر1 کنویں سے 55 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تیل و گیس کی پیداوارجدیدٹیکنالوجی کے استعمال سےحاصل کی گئی، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگارثابت ہوگی۔

  • ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر

    ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد :  آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان 11 ہیوی آئل ویل میں تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

    ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایس آئی ایف سی کا مؤثر اور عملی کردار ہے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان گیارہ ہیوی آئل ویل سے تیل کی پیداوارکا آغازکردیا۔

    راجیان گیارہ ہیوی آئل ویل پانچ سال سےتعطل کا شکارتھا جسے جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کی مدد  سے دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔

    3,774 میٹر گہرائی میں دبے وسائل منظر عام پر آناد او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی ہے، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 1,000 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔

    ہائیڈرو کاربن پیداوار میں اضافے کے ساتھ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی قیادت مزید مستحکم ہوگی اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیل وگیس کے منصوبےبحال ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی خود کفالت کی جانب گامزن ہے۔

  • سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں

    سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں

    اسلام آباد : پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ، او جی ڈی سی ایل کے پاس پاساکھی سیو سے تیل کی پیدوار اور 212 ون رحیم یارخان سے گیس کی پیدوار میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے دو خوشخبریاں آگئیں، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پاساکھی سیون حیدرآباد سندھ سے تیل کی پیداوار میں 145 فیصد اضافہ کردیا۔

    کمپنی اعلامیے میں کہا کہ پاساکھی سیون سے 375 بیرل کے بجائے یومیہ پانچ سو بیس بیرل خام تیل ملے گا۔

    کمپنی نے چک دو سو بارہ ون رحیم یارخان سے بھی گیس کی فراہمی شروع کردی ہے، کمپنی کا کہنا ہے چک دو سو بارہ ون میں پہلی گیس دریافت ہوئی تھی، جس سے ایک کھاد کے کارخانے کو دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع کردی ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاس پاساکھی سیون اور دو سو بارہ ون رحیم یارخان میں صد فیصد حصص ہیں۔

  • موسم سرما میں گیس کی فراہمی، شہریوں کے لیے اچھی خبر

    موسم سرما میں گیس کی فراہمی، شہریوں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: موسم سرما میں قدرتی گیس کی کمی کے شکار شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تیل و گیس کے ذخائر سے پیداوار کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ قدرتی گیس، ایل پی جی اور خام تیل کے ذخائر کی پیدوار کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    کمپنی کے خط میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کُنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس ذخائر کی مقدار یومیہ 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، اور کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہو گیا ہے۔

    خط کے مطابق کنوئیں سے ایل پی جی کے 3.8 میٹرک ٹن ذخائر کی پیداوار کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے، کُنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس ذخائر کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کنوئیں سے ملنے والے قدرتی ذخائر کا سو فی صد آپریشنل کنٹرول او جی ڈی سی ایل کے پاس ہے۔

  • ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت

    ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت

    اسلام آباد : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، دریافت سے ملک کے گیس اور تیل کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت کے بیٹانی 2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، جس سے یومیہ دو اعشاریہ ایک چار ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے

    اس کنویں کے سوفیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کے پاس ہیں تاہم علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : سجاول سے ہائیڈرو کاربن گیس کے ذخائر دریافت

    یاد رہے گذشتہ ماہ سجاول کے علاقے شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں ایکس ون سے گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

    پی پی ایل کا کہنا تھا کہ شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں کی 2475 میٹر کھدائی کا عمل 11 اکتوبر کو شروع ہوا تھا ، پاٹیجی کنوئیں سے یومیہ 12.4 ملین اسینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور ہلکے تیل کے 196 بیرل یومیہ ذخائر ملے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش ،  پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت میں کامیابی حاصل ہوئی۔

    او جی ڈی سی ایل نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر نئی دریافت سے آگاہ کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ خیر پور شاہو ون کنویں سے10ملین اسٹینڈرڈکیوبک فٹ یومیہ گیس کےذخائرملے ہیں۔

    او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ شاہو ون کنویں پر12ہزار675فٹ تک ڈرلنگ کی گئی، نئی دریافت سے ملک میں گیس کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیٹرولیم کو خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے زخائر کی تلاش میں کامیابی می تھی۔

    پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کو خط لکھ کر آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹل بلاک رازگیر ون کنوے میں تیل و گیس کے زخائر ملے ہیں

    کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹل بلاک میں رازگیر کنوے پر 3773 میٹر تک گہرائی تک گئے، ابتدائی جانچ میں کنوے سے 17.90 ملین معکب فٹ گیس یومیہ کے زخائر ملے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش : بڑا معاہدہ ہوگیا

    پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش : بڑا معاہدہ ہوگیا

    اسلام آباد : پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے بڑا معاہدہ ہوگیا ، معاہدے کے تحت چینی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مل کرتیل اور گیس کی تلاش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے چین کی کمپنی سی سی ڈی سی سے تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

    معاہدے کے تحت چینی کمپنی او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کرتیل کی تلاش کرے گی، معاہدے پر ایگزیکٹوڈائریکٹرپروڈکشن او جی ڈی سی ایل ممتازعلی سومرو اور سی سی ڈی سی کےنائب صدر ژانگ زیڈونگ نے پردستخط کیے۔

    اس موقع پر وزیرپٹرولیم مصدق ملک اور چین میں پاکستان کےسفیرخلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نےایک بیان میں کہا معاہدے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم ہے۔

    وزیرپٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے باہمی توانائی کےشعبے میں تعلقات کومضبوط کرے گا، چینکنگ ڈرلنگ انجینئرنگ چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے۔

  • سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں 2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ ہے۔

    واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

  • 10سال بعد او جی ڈی سی ایل  کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

    10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے 10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس 2 اگست کو طلب کرلیا گیا، نجکاری کمیشن نے 10 سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کمپنی شیئرز دوست ملک کوفروخت کرنےکیلئےنجکاری کمیشن کومنتقل ہوئے تھے ، ساورن ویلتھ فنڈ فعال نہ ہونے کے باعث شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کئے جارہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے اعتراض کےباعث ساورن ویلتھ فنڈز کا دائرہ اوراختیارات تبدیل کیاجارہاہے ، کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔

    نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔