Tag: او جی ڈی سی ایل

  • بڑی کامیابی،  دریافت گیس کی کمرشل پیداوار کا آغاز

    بڑی کامیابی، دریافت گیس کی کمرشل پیداوار کا آغاز

    اسلام آباد : او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی، تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز ہوگیا۔

    اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ تھل ایسٹ کنواں نمبر1چھبیس جون سے گیس فراہم کررہاہے، اس سے 10ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس دی جارہی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق بھمبرا کنواں نمبر1سے بھی 2.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے، کنواں نمبر1اٹھائیس جون2020 سےنیشنل گرڈ کوگیس فراہم کررہاہے، گیس کی کمرشل پیداوار کے آغاز سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

    اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دونوں دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی ، صارفین ،صنعت کی بڑھتی طلب کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں دریافت گیس کا منصوبہ مکمل، بڑا مسئلہ حل ہوگیا

    یاد رہے چند روز قبل کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد 12 ایم ایم سی ایف ڈی کی14کلومیٹرطویل لائن ایس این جی پی ایل میں شامل ہوگئی تھی

    کنویں سےگیس کی پیداوار کے علاوہ 360 بیرل تیل بھی نکالاجائے گا اور گیس سےسالانہ 790 ملین کی رائلٹی کے پی حکومت کو وصول ہو گی جبکہ خیبر پختونخواہ او جی ڈی سی ایل کو سالانہ 131 ملین روپے کاریونیو حاصل ہوگا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو رائلٹی کی مد میں سالانہ ایک ارب کی آمدن ہوگی اور رائلٹی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی، علاقے کو گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ،منصوبے کی تکمیل نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے لیےاہم پیشرفت ہے۔

  • کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ کے نقصان سے بچا لیا

    کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان سے بچا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے ڈیوٹی وصول کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) سے 22 کروڑ 17 لاکھ روپے وصول کر لیے، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عرفان جاوید کا کہنا ہے کہ یہ رقم ڈیوٹی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ سیم لیس پائپ کی امپورٹ پر او جی ڈی سی ایل سے ریونیو ریکور کیا گیا ہے، درآمد شدہ پائپ کی مالیت 80 کروڑ روپے بنتی تھی، او جی ڈی سی ایل نے ڈیوٹی سے غلط استثنٰی طلب کیا تھا، غلطی کا تعین نہ ہوتا تو قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کسٹمز کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد

    یاد رہے کہ چار دن قبل محکمہ کسٹمز نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور فیصل آباد میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ایل ای ڈیز بر آمد کی تھیں۔ کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی سے براستہ دوحہ بنکاک جانے والے ارسلان انور نامی پاکستانی مسافر کے سامان سے آدھا کلو ہیروئن بر آمد کی تھی جس کی مالیت 55 لاکھ روپے تھی۔

    دوسری کارروائی میں کسٹم پریوینٹو نے فیصل آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز برآمد کی تھیں، کلکٹر کسٹم محمد سلیم کے مطابق چھاپا فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار گودام پر مارا گیا جہاں اسمگل شدہ ایل ای ڈیز چھپائی گئی تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ ایل ای ڈیز مختلف سائز اور برانڈز کی تھیں۔

  • ڈاکٹرعاصم کی نشاندہی پرOGDCL کے 6 افسران سمیت 8 افراد گرفتار

    ڈاکٹرعاصم کی نشاندہی پرOGDCL کے 6 افسران سمیت 8 افراد گرفتار

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے 6 افسران سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی نیشنل ایکشن پلان کی گونج اسلام آباد میں بھی سنائی دینے لگی، ڈاکٹر عاصم حسین کی نشاندہی پر سینچو رو پلانٹ کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے او جی ڈی سی ایل کے اعلی افسران کو گرفتار کر لیا۔

    پیپلز پارٹی دور حکومت میں شروع ہونے والا پروجیکٹ نومبر 2015 میں مکمل ہوا تھا ذرائع کے مطابق پروجیکٹ میں سندھ کی اہم سیاسی اور بیورکریسی کی شخصیات ملوث ہیں۔

    ایف آئی اےحکام کے مطابق افسران کو خلاف ضابطہ اور بھاری رشوت دے کر من پسند کمپنیوں کو نوازنے اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

    او جی ڈی سی ایل کے گرفتار افسران میں جی ایم ایس سی ایم روح اللہ حافظ محمد اسلم منیجر ایس سی ایم محمد یوسف جی ایم انچارج ڈیلی رنگ اشرف پٹھان ریجنل کواڈینیٹر حیدر آباد سی بی اے ممبر حیدر آباد ابو بکر فیلڈ منیجر سنچھورو منور عباسی شامل ہیں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی: ٹریڈنگ کے دروان کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پر پہنچ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرلی ۔

    او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی دیکھی گئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔

    اسٹاک امارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی اتار چڑھاؤ میں کمی سے غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسٹاک مارکیٹ میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں۔

  • او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اوجی ڈی سی ایل ملازمین پرتشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف پارلمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی شاہراہ دستور کودھرنا دے کر بند کردیں گے۔

    سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف سینیٹ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو متنبہ کیا ڈی چوک میں ابھی ایک دھرنا جاری ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تواس دھرنے کا دائر کاربھی شاہراہ دستور تک پھیلادیا جائے گا۔

    اس موقع پر اراکین سینیٹ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔۔ نیٹ ساؤنڈ۔۔۔ اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دہری پالیسی سمجھ سے بالاتر اسلام آباد میں پولیس ڈنڈا برداروں کے خلاف خاموش رہی لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مزدوروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائی بلکہ ان پر مقدمات بھی قائم کرڈالے۔

  • او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کی نیلامی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی شیئرز اور گلوبل ڈپازٹری رسیٹس کی ثانوی پیشکشیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل دس فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔ سیکنڈری آفرنگ کیلئے کل بتیئس کروڑ چوبیس لاکھ ساٹھ ہزارنو سو شیئرز پیش کئیے جائیں گے۔

    یہ فروخت مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرمایہ کاروں اور عوام الناس کیلئے ہوگی ۔اور ایک خاص حصہ او جی ڈی سی کے ملازمیں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اکاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔،