Tag: او پی ڈی سروس

  • سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس اور معمول کی سروسز معطل

    سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس اور معمول کی سروسز معطل

    کراچی: سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس اور معمول کی سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کے معاملے پر پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے، جس میں سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس اور معمول کی سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

    محکمہ صحت نے صورت حال کا نوٹس بھی لے لیا ہے لیکن احتجاج نہ رک سکا، سول اسپتال، جناح اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد، لیاقت آباد، اور لیاری جنرل اسپتال میں بھی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔

    سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو طبی عملے نے تالے لگا دیے ہیں، اس صورت حال میں محکمہ صحت کے صرف دعوے ہی سامنے آئے ہیں، اسپتالوں کا طبی عملہ وزیر صحت کے احکامات نظر انداز کر رہا ہے۔

    طبی عملے کے لئے ہیلتھ رسک الاؤنس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض آج جمعرات کو بھی ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور ٹیسٹوں سے محروم رہے، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور طبی عملہ بھی غائب رہا۔

    کراچی سے کشمور تک سندھ بھر میں او پی ڈی سروس کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ پندرہ دن سے طبی عملہ ٹوکن ہڑتال کے نام پر مریضوں کو پریشان کر رہا ہے۔

  • او پی ڈی سروس ، وفاقی سرکاری اسپتالوں نے بڑا فیصلہ کرلیا

    او پی ڈی سروس ، وفاقی سرکاری اسپتالوں نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی سرکاری اسپتالوں نے او پی ڈی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پہلے فیزمیں پولی کلینک،نرم اسپتال کی او پی ڈیز بحال کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اسپتالوں نے او پی ڈی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پولی کلینک، نرم اسپتال کی او پی ڈیزمشروط طوربحال کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت قومی صحت نےاو پی ڈیز بحالی کی تحریری اجازت دے دی ہے ، پہلے فیزمیں پولی کلینک،نرم اسپتال کی او پی ڈیز بحال کی گئی ہیں، پولی کلینک، نرم اسپتال کی او پی ڈیز کو کورونا ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا۔

    وزارت صحت ذرائع کے مطابق پولی کلینک، نرم اسپتال میں او پی ڈیز صبح 8تا دوپہر 2بجے فعال ہوں گی اور او پی ڈیز میں ایک وقت میں ایک مریض داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ مریض کے ہمراہ ایک فرد کو آنے کی اجازت ہو گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ نرم اسپتال سے کورونا کے مشتبہ مریض کو پمز ریفر کیا جائے گا جبکہ پولی کلینک اسپتال میں کورونا مریضوں کے داخلے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولی کلینک آنے والے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو پمز ریفر کیا جائے گا۔

    ذرائع وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ پولی کلینک میں کورونا کے 7مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں۔