Tag: اُشنا شاہ

  • ’میں حمل سے نہیں مگر۔۔۔۔‘ اُشنا شاہ نے کیا کہا؟

    ’میں حمل سے نہیں مگر۔۔۔۔‘ اُشنا شاہ نے کیا کہا؟

    معروف اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے اپنے حمل سے ہونے سے متعلق افواہوں کی تردیدی کردی۔

    گزشتہ دنوں ایک لباس کی منفرد تراش خراش کے سبب قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا کہ اداکارہ اشنا شاہ حاملہ ہیں اس پر اداکارہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے باقاعدہ طور پر ان افواہوں کی تردید بھی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا، جہاں ان سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ ماں بننے والی ہیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ نے پوچھے گئے سوال پر بطور ثبوت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے ڈھیلی ڈھالی قمیص کو پیٹ سے تنگ کرتے ہوئے اپنی فٹنس دکھا رہی ہیں۔

    سات ہی اداکارہ اشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ ’نہیں میں حمل سے نہیں ہوں مگر ناراض ضرور ہوں۔‘

  • غزہ میں مظالم پر خاموشی، اُشنا شاہ ملالہ پر پھٹ پڑیں

    غزہ میں مظالم پر خاموشی، اُشنا شاہ ملالہ پر پھٹ پڑیں

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے دریغ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، ایسے میں اداکارہ اُشنا شاہ نے ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

    اشنا شاہ کا (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی، شیٹیوں کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔

    اُشنا شاہ کا ملالہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔

    دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شدید بمباری کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن اور وحشیانہ بمباری کا آغاز کردیا ہے، جس کے باعث غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    پاکستانی اداکارہ نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی

    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ رقص کرکے لوگوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں جبکہ اس کا ایک اور مقصد مریضوں کی صحت یابی پر خوش ہونا بھی ہے۔

    اُشنا شاہ نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ان ویڈیوز کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت کہاں سے آگیا کہ وہ وقفہ لیں اور ڈانس کریں‘۔

    اداکارہ کو ٹویٹ مہنگی پڑ گئی اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُشنا شاہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی اور اب انہوں نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی۔

    پاکستانی اداکارہ نے اپنی اوپر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری پوسٹ کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تذبذب کا شکار تھی کہ اگر طبی عملے کے پاس ڈانس کرنے کا وقت ہے تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیند پوری کریں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    Mia Culpa!

    A post shared by Ushna Shah (@ushnashah) on

    انہوں نے لکھا کہ ’میرا بھی ماننا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آرام کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہی اس کڑے وقت میں مسیحا کا کردار ادا کررہے ہیں، میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اُن کی خدمات کو سراہتی ہوں‘۔