Tag: آؤٹ

  • امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی اوپننگ بلے باز  امام الحق کو  آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑگا تھا کھلاڑی نے بتادیا۔

    ہفتے کے روز  ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

     امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند  پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر  دوڑتے ہوئے آئے  اور  امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔

    ہاردک پانڈیا کی گیند پر ’منتر‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    تاہم اب بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سے اس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ’’ میں خود کو (گالی) بُرا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرنی چاہیے۔

    امام الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انھیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی، کچھ صارف نے کہا تھا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ کرکٹ‌ شائقین تذبذب کا شکار، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ کرکٹ‌ شائقین تذبذب کا شکار، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

    دبئی: دنیا بھر میں کرکٹ کی دیوانگی کوئی نئی بات نہیں اس بات کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب ٹینس بال سے کھیلنے والے کھلاڑیوں نے آئی سی سی سے ایک انوکھے آؤٹ پر مدد طلب کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کا کرکٹ جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں حتیٰ کہ گلی محلوں میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت میچز کا انعقاد کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کسی نے اُن سے آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا فیصلہ مانگا ہے۔ یہ تصویر بظاہر پاکستان کے کسی علاقے کی لگ رہی ہے البتہ آئی سی سی نے کسی بھی مقام کا نام ظاہر نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

    مقامی سطح پر کھیلے گئے ٹینس بال کرکٹ میچ میں بلے باز انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوا کیونکہ درمیانی مڈل اسٹمپ بال لگنے سے اکھڑا ہوا تھا جبکہ اُس پر رکھے ہوئے بیلز اپنی جگہ پر ہی موجود تھے۔ آئی سی سی نے آگاہ کیا کہ اُن سے عالمی قوانین کے تحت فیصلہ مانگا گیا ہے۔

    کرکٹ کونسل کے اپنے سوال کے جواب سے قبل متعدد صارفین نے سوال کا جواب دینے کی کوشش بھی کی۔ کچھ کا خیال تھا کہ  یہ آؤٹ نہیں ہو گا۔ انہوں نے دلیل دی کہ بیلز چونکہ وکٹ پر اپنی جگہ موجود ہیں اس لیے اسے آؤٹ نہیں مانا جائے گا۔

    کچھ صارفین متضاد موقف کے ساتھ سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں واضح ہے کہ درمیانی وکٹ زمین سے نکل کر گر پڑی ہے اس لیے یہ آؤٹ ہوگا۔ میچ کے حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ مذکورہ مقابلہ پاکستان کی علاقائی ٹیموں کے مابین ہوا جس نے آئی سی سی کے ماہرین کو بھی پریشان کیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ قانون کی شق 29 کی ذیلی شق 1.1 کے مطابق اگر وکٹ (اسٹمپ) بال لگنے کے بعد گر یا اکھڑ جائیں اور بیلز اپنی جگہ پر موجود رہیں تو قانونی طور پر بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے‘۔