Tag: آئس اسکیٹنگ

  • مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    سوات : موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ سوات میں پاک فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کل سے مالم جبہ میں شروع ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے سوات کے علاقے مالم جبہ میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

    malam-post-2

    اسکیٹنگ چمپئن شپ میں یونان، چیکوسلاویہ، مراکش، بھارت اور ترکی سمیت 9 ممالک حصہ لیں گے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی اسکیٹرز مقابلے کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے مالم جبہ کے پُر فضاء مقام پر ہونے والی اسکیٹنگ چیمپئن شپ 11 سال بعد منعقد ہو رہی ہے جس کے باعث نہ صرف مالم جبہ بلکہ پورے سوات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    malam-post-1

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ماضی میں دہشت گردی کے باعث سوات میں کھیلوں کا انعقاد متاثر ہوا تھا تا ہم کل سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ذریعے ملک میں سیاحت کافروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

    یاد رہے سوات میں دہشت گردوں کو دور دورہ تھا جسے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کچلا جس کے بعد سوات کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور دہشت گردی سے تنگ آئے سوات کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا جہاں اب مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔

  • دنیا کےسب سے بڑے آئس اسکیٹنگ رنک کاافتتاح

    دنیا کےسب سے بڑے آئس اسکیٹنگ رنک کاافتتاح

    موسکو: روس میں یورپ کا سب سے بڑا مصنوعی آئس سکیٹگ رنگ کھول دیا گیا۔

    موسکو کےگورکی پارک میں آئس اسکیٹنگ فلورتیار کیا گیا، آئس فلور کو رِنک کے بجائے وسیع پارک کی شکل دی گئی ہے ۔

    خوبصورتی میں اضافے کے لیے جھلملاتی رنگ برنگی روشنیوں کا استعمال کیا گیا۔منفرد اسکیٹنگ پارک اور ساتھ ہی میوزیکل بینڈ کی پرفارمنس سے تفریح کے لیے آنے والے افراد محظوظ ہوئے۔