Tag: آئس ہاکی میچ

  • ویڈیو: آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

    ویڈیو: آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

    امریکا میں ہونے والے ایک آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا جو شائقین نے گراؤنڈ میں پھینکے۔

    امریکا کے شہر پنسلوانیا میں کھیلے گئے آئس ہاکی میچ کے دوران گراؤنڈ میں ٹیڈی بیئرز کی بارش ہوگئی جو آسمان سے نہیں ہوئی بلکہ میچ دیکھنے والے شائقین نے کی۔

    شائقین کھیل نے ایک لاکھ دو ہزار تین سو چونتیس (1،02،334) ٹیڈی بیئرز پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ گزشتہ شال ہرشیز میں تماشائیوں نے آئس ہاکی کے میچ کے دوران 74 ہزار 599 ٹیڈی بیئرز اچھالے تھے۔

     

    یہ تمام ٹیڈی بیئرز رفاحی اداروں کو عطیہ کیے جائیں گے جو انہیں نیلام کر کے عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کریں گے۔

  • پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میچ جیت لیا،  گلگت بلتستان کو شکست

    پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان کو شکست

    گلگت : پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلا آئس ہاکی میچ نلتر میں کھیلا گیا۔

    میچ پاک فضائیہ اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں غیر معمولی مہارت کے باوجود گول نہ کرسکیں، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

    پاک فضائیہ کے کھلاڑی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، پاک فضائیہ کے کھلاڑی کا واحد گول ٹیم کی جیت بن گیا، اس طرح پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک میں آئس ہاکی کی تاریخ کو گلگت میں مقامی کھیل گٹل سے جوڑا جاسکتا ہے، گٹل نامی کھیل دو اسٹکس کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔

  • مشی گن:آئس ہاکی میچ میں عوام کی شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

    مشی گن:آئس ہاکی میچ میں عوام کی شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

    امریکی ریاست مشی گن میں شائقین نے آئس ہاکی میچ میں سب سے زیادہ شرکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ امریکہ میں آئس ہاکی میچ بے حد مقبول ہے اور اس کھیل کے دلدادہ بھی بہت ہیں۔ یہ کھیل عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ مشی گن میں ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔

    نیشنل ہاکی لیگ میں ٹورنٹو میپل لیفس اور ڈیٹروائڈ ریڈ ونگس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ میچ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    اس سے قبل دو ہزار آٹھ میں نیو یار ک میں کھیلے جانے والے آئس ہاکی میچ میں اکہتر ہزار تماشائیوں نے شرکت کی تھی۔