Tag: آئل ٹینکر کنٹریکٹرز

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،لیکن شہریوں کو پیٹرول پھر بھی نہ ملا۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    چیئرمین ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ادہر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ملک کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

    پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی، فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پمپوں پر کوئی قلت پیدا نہیں ہوتی لیکن جب بھی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پیٹرول نایاب ہو جاتا ہے۔

  • سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی :حکومت سندھ کی جانب سےآئل ٹینکر کنٹریکٹرز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کےخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سےعائد کئے جانے والے پانچ فیصد سیلز ٹیکس کےخلاف آئل ٹینکرز نے ہڑتال کرکےکراچی سے ملک بھر کوفرنس آئل اورپیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندکردی ہے۔

    کراچی سے تین سو سے چار سو ٹینکرز یومیہ سندھ سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرتےہیں۔

    فرنس آئل کی فراہمی بندہونے ہونے سے ملک بھر میں پاور پلانٹس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےنائب صدرمحمد سلیمان کا کہنا ہے پانچ فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست حکومت سندھ نے مسترد کردی جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔