Tag: آئندہ مالی سال

  • آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور

    آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے نمائندوں سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

    اس موقع پر قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی منظور کی گئی۔

    ذرائع پلاننگ کمیشن کے مطابق بلوچستان میں این 25 کے لیے بجٹ میں کٹوتی کی گئی اور اس منصوبے کے لیے مجوزہ 120 ارب کے بجائے 100 ارب کا پیکج منظور کیا گیا۔

    این ای سی نے اگلے مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا اور زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی گئی۔

    شہباز شریف حکومت اپنا دوسرا بجٹ 10 جون پر پیش کرے گی

    اجلاس سے قل وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

     

  • آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص کی جائے گی؟

    آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص کی جائے گی؟

    آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا اس بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں بڑی رقم مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے مالی سال 26-2025 کے لیے بجٹ 10 جون کو پیش کیا جانا ہے اور بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1065 ارب روپے مختص کرنے کی تیاریاں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اور مجوزہ وفاقی ترقیاتی پلان کی منظوری اے پی سی سی سے لی جائے گی۔

    ترقیاتی بجٹ میں این ایچ اے کے لیے 170 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 140 ارب، پاور ڈویژن کے لیے 105 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔

    اس کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں کے لیے 50 ارب، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب، وزارت اطلاعات ونشریات کے لیے 3 ارب، صنعت اور پیداوار کے لیے تین، تین ارب، میری ٹائم کے لیے 3.5 اور بین الصوبائی رابطے کے لیے 1.5 ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-and-imf-reach-partial-agreement-on-salary-and-pension-hike/

  • آئندہ مالی سال تنخواہ دارطبقےکو67ارب ٹیکس ریلیف دینے کا امکان

    آئندہ مالی سال تنخواہ دارطبقےکو67ارب ٹیکس ریلیف دینے کا امکان

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال بجٹ میں تنخواہ دار  طبقے کیلئے سرسٹھ ارب روپے کا ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح میں کمی متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے تنخواہ دار طبقے کیلئے سرسٹھ ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع ہے جبکہ انکم ٹیکس سے مستثنی آمدنی کی سالانہ کو حد چار لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح کو بیس فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ٹیکس ریلیف سے کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ نوے فیصد جبکہ زائد آمدن والے افراد پر ٹیکس ریٹ میں تینتالیس فیصد کمی ہوگی۔

    ٹیکس ریلیف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تنخواہ دارطبقےکو100 ارب تک کاٹیکس ریلیف دینا چاہتے ہیں جبکہ مشیرخزانہ اورایف بی آرحکام ٹیکس ریٹ میں زائد کمی کے حق میں نہیں۔


    مزید پڑھیں:  آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری


    اس سے قبل وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ایڈ ہاک ریلیف، الاﺅنس اور پنشن میں 20 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کا لیٹ سٹنگ اور میڈیکل الاﺅنس بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی ، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی بجٹ جلد پیش کرکے اپنی ہی دور حکومت میں منظور کروالیا جائے۔

    خیال رہے کہ یہ ن لیگ حکومت کا آخری بجٹ ہے ، اس لئے امید کی جارہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔