Tag: آئٹم سانگ

  • آئٹم سانگ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوہائے علی ابڑو

    آئٹم سانگ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوہائے علی ابڑو

    کراچی: اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اگر کسی کو آئٹم سانگ پسند نہیں تو نہ دیکھے مگر کوئی کسی کو اس میں کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔

    ایک انٹرویو میں سوہائے علی ابڑو نے اداکار حمزہ علی عباسی کے آئٹم سانگ کی مخالفت پر سوہائے نے کہا کہ حمزہ نہایت سادہ انسان ہے تاہم وہ کسی کو کوئی کام کرنے سے روک نہیں سکتا۔

    Suhai Ali Abro

    انھوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام پسند نہیں آئیگا تو میں اسے نہیں دیکھوں گی یا وہ نہیں کرونگی لیکن میں کسی کو اسے کرنے سے روک نہیں سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت نئی ہے اسی لیے دیکھنے والوں کو ہر بات کافی بڑی لگتی ہے جب کہ کوئی بھی انڈسٹری اچھے برے کام سے مل کر بنتی ہے۔

  • اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’دل دھڑکنے دو میں آئٹم سانگ کریں گی، ’’سونگ‘‘ نامی آئٹم سانگ فلم کے لیے پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، انیل کپور اور شیفالی شاہ پر بھی عکسبند کیا جائے گا جب کہ یہ پہلا آئٹم نمبر ہوگا جس میں انوشکا شرما بھی اپنی ادائیں دکھائیں گی۔

    انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے جارہی ہوں جب کہ ’’ دل دھڑکنے دو ‘‘ میرا کردار رنویر سنگھ کی دوست فرح کا ہے اور میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت خوش ہوں، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں پریانکا چوپڑا، انیل کپور، شیفالی شاہ فرخان اختر، راہول بوس، زرینہ وہاب ، وکرنت ماسے ، پرمیت سیٹھی اور ردھیما سود اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف انوشکا شرما نے گزشتہ ماہ ا پنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے، دوسری طرف اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم بمبے ویلوٹ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’’ پی کے بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔