Tag: آئین

  • اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہا اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے۔ 

    لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیاں ڈمی پارلیمنٹ کو ڈھال کی طرح استعمال کررہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہوگا کہ الیکشن اختیارات کوروک سکے، اس مین پارلیمنٹ کی ووٹنگ ضروری ہے یہ کہنا کہ غیر آئینی ہے۔ 

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج رقم جاری نہ ہوئی تو سپریم کورٹ کی توہین ہوگی، جس کے بعد سب سے پہلے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کو 6 ماہ کیلئے گھرجانا پڑےگا۔ 

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان میں شہبازشریف کو نا اہل کرانا مریم نواز اور نوازشریف کا پلان ہے، شہباز شریف کو بکرا بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ 

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عقل سے کام کریں اور سیاست بچائیں، پہلے حمزہ شہباز شریف کو فارغ کیا گیا، اب شہباز شریف کی قربانی دینے جارہے ہیں۔  

    فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے، شہباز شریف اعظم تارڑ کے بجائے کسی عقل مند آدمی سے مشورہ کرے۔  

    فوادچوہدری نے کہا کہ ایک کے بعد دوسری قرارداد لانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے ہونگے اگر الیکشن نہیں ہوئے تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ 

  • سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون اور جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا، عمران خان

    سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون اور جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون، جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج ہم آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اس راستے سے ہم ترکیہ یا پھر میانمار بن سکتے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگاکیا ہم جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیں گے، یا پھر ہم  کرپٹ مافیا، فاشزم، جنگل کے قانون کیساتھ ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون ،جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف

    وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا  کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

    یہ بات انھوں نے جاتی امرا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

    انھوں نے سابق آمر پرویز مشرف پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے، اگر وہ بہادر ہیں، تو پاکستان آکر کیسز کا سامنے کریں۔

    اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی،ووٹ کےتقدس کا پیغام پہنچاؤں گا،نواز شریف

    انھوں نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پرویز مشرف جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

    نمازجمعہ کے بعد نوازشریف سے ن لیگی کارکنان نے ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف نے اپنے والد کی قبرپربھی حاضری دی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے چند روز قبل تحریک عدل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی، ووٹ کےتقدس کا پیغام پہنچاؤں گا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں، انصاف کے حصول کے لئے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نواز شریف آج مسلسل تیسرے روز اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے دھرنے جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھنےکی ہدایت کردی جبکہ سینیٹ میں آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی

    سعید غنی کی جانب سے پیش کی گئی آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد سینیٹ کے اجلاس میں منظورکرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل اوروزیراعظم کا استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے  پی ٹی آئی  اور پی اے ٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی تھی۔ فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ آئین و قانون کی حکومت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہے یا ہجوم کےذریعے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیسرے روز بھی شرکت کیلئے پہنچے اور قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال پر بحث مباحثے کے علاوہ صحافیوں پرحملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

  • مشرف کے مقدمے کا مدعی آئینِ پاکستان ہے ، نواز

    مشرف کے مقدمے کا مدعی آئینِ پاکستان ہے ، نواز

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ پرویز مشرف کے مقدمےکااصل مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف پر چلنے والے غداری مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مدعی ریاست پاکستان اور آئین پاکستان ہے
    یہ مقدمہ فرد واحد کا نہیں ہے۔
     
    عدالت فیصلہ کرے کہ تین نومبر کو ایمرجینسی لگانے کا معاملہ آئین پاکستان میں موجود غداری کی شق آرٹیکل سکس کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ تین نومبر کو ریاست کی توہین ہوئی کہ نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم آئین اور قانون کا احترام کرنے والی جمہوری ریاست ہیںیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا بھی عدالت کا کام ہے کہ پرویز مشرف معصوم ہیں یا مجرم انہوں نے کہا کہ عدالت کی نظر میں ہر ایک برابر ہے اس لئے ہر شہری کو عدالت کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے پاکستان کا مستقبل قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔

    مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے یہ بات سب کو سمجھنی چاہیئے کہ پاکستان بنانا ریپبلک نہیں ہے۔

  • ٹیکس چوراراکینِ کے خلاف عدالت کاروائی کرے، طاہر القادری

    ٹیکس چوراراکینِ کے خلاف عدالت کاروائی کرے، طاہر القادری

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان اراکین پارلیمنٹ کے خلاف عدالت کارروائی کرے، جھوٹے ارکان اسمبلی کو اقتدارمیں رہنے کا حق نہیں ہے، کینیڈاسے وڈیولنک خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ریکارڈسے متضاداثاثوں والے ارکان کی تفصیلات بتائی جائیں۔

    حکمران قانون شکنی کو فروغ دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن کےذریعےعالمی سطح پرجائیدادیں بڑھائی جارہی ہیں عدالت ٹیکس نادہندگان ارکان کیخلاف کارروائی کرے اثاثوں کی غلط تفصیلات بتانے والوں کوقوم کےسامنے لایا جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکس چوروں کی سزا دوسال قید اور عہدے سے برطرفی ہے اور جب جعلی ڈگری والوں کو نا اہل  کیا گیا تھا تو ٹیکس چوروں کوبھی نا اہل کیا جائے۔