Tag: آئیڈیاز 2018

  • آئیڈیاز: خیال سے تکمیل تک کا سفر

    آئیڈیاز: خیال سے تکمیل تک کا سفر

    پاکستان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ’آئیڈیاز 2018‘ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، اٹھارہ سال قبل شہر قائد کے اسی ایکسپو سنٹر سے ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفر کا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اور اہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے۔ رواں سال منعقد ہونے والی آئیڈیاز 2018 دفاعی تجارت بڑھانے کے سلسلے کی دسویں نمائش ہے۔

    پہلی بار اس نمائش کا انعقاد سن 2000 میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس نمائش میں آنے والے شرکاء اور اس کی کامیابی کے    تناسب میں ہر مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ کئی ممالک کے مندوب اس میں شریک ہوتےہیں اور انتہائی اہم نوعیت کے دفاعی معاہدے بھی کیے جاتے ہیں۔

    اس سال نمائش آج 27 نومبر سے شروع ہوکرآئندہ چار روز یعنی 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ نمائش میں صرف اجازت نامے کے حامل شہری ہی شرکت کرسکیں گے۔

    آئیے نظر ڈالتے ہیں سالہائے گزشتہ میں ہونے والی دفاعی نمائشوں پر

    آئیڈیاز2016


    آئیڈیاز 2016 میں 418 مندوبین نے شرکت کی تھی، نمائش کےنویں سیزن میں 9 نئے ممالک نے اس عظیم الشان دفاعی میلے میں حصہ لیا تھا۔

    نمائش میں کل 428 نمائش کنندگان شریک ہوئے تھے جن میں سے 294 غیر ملکی جبکہ 133مقامی تھے۔ مجموعی طور پر 36 ممالک نے اس نمائش میں حصہ لیا تھا۔

    آئیڈیاز 2016 میں 14 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے، اس سے قبل ہونےوالی آخری نمائش میں دو ایم او یوز پر دستخط کیے گئے تھے،  دو ہال چین کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئےتھے۔

    پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ائیر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ائیرکرافٹ کے علاوہ مختلف میزائلز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

    ideas-post-2

    آئیڈیا ز 2014


    آئیڈیاز 2014 دسمبر 1 سے 4 تک جاری رہی، یہ ا س سیریز کی آٹھویں نمائش تھی جس میں پچاس ملکوں سے 88 غیر ملکی دفاعی وفد شریک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی وفود میں سے 47 وفود نے اپنے اپنے ممالک کی اعلیٰ ترین دفاعی شخصیات کی سربراہی میں شرکت کی جن میں وزرائے دفاع‘ سیکرٹری دفاع یا سروسز چیف شامل تھے۔

    آئیڈیا 2014 میں کل 333 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے 256 غیر ملکی اور 77 پاکستانی تھے۔

    نمائش میں پاکستان کی جانب سے پیش کی جانب والے اہم ترین ہتھیاروں میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر ایئر کرافٹ، جیٹ ٹرینر ایئر کرافٹ (کے 8) شامل ہیں

    ideas-post-3

    آئیڈیاز 2012


    آئیڈیاز 2012 دو سال کے روایتی وقفے کے بجائے چار سال بعد منعقد کی گئی جو کہ 7 نومبر سے شروع ہوکر 11 نومبر تک جاری رہی ، یہ اس سیریز کی ساتویں نمائش تھی جس میں کل 57 ممالک خریدار اور فروخت کنندہ کی صورت میں موجود تھے۔

    نمائش کا معائنہ کرنے کے لیے پچاس ممالک سے 80 وفد پاکستان تشریف لائے تھے۔ نمائش کا مجموعی طور پر ملکی اور غیر ملکی تیس ہزار سے زائد افراد نے دورہ کیا۔

    ideas-post-9

    غیر ملکی وفود میں سے 24 وفود نے اپنے اپنے ممالک کی اعلیٰ ترین دفاعی شخصیات کی سربراہی میں شرکت کی جن میں وزرائے دفاع‘ سیکرٹری دفاع یا سروسز چیف شامل تھے۔

    آئیڈیا 2012 میں کل 209 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے 135 غیر ملکی اور74پاکستانی تھے۔

    ideas-post-4

    آئیڈیاز 2010


    پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے سبب آئیڈیا 2010 منسو خ کردی گئی تھی۔

    آئیڈیاز 2008

    آئیڈیاز 2008 کا افتتاح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا‘ یہ اس سیریز کی پانچویں نمائش تھی۔ اس نمائش میں 58 ممالک سے تعلق رکھنے والے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    آئیڈیا 2008 میں کل 256 نمائش کنندہ اپنی مصنوعات کے ہمراہ شامل تھے جن میں سے162 غیر ملکی اور94 پاکستانی تھے۔

    ideas-post-5

    آئیڈیا 2006


    آئیڈیا 2006 کا آغاز 20 نومبر کو ہوا جس میں 74 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی‘ دفاعی پیدا وار اور تجارت بڑھانےکے سلسلے کی چوتھی نمائش تھی۔

    اس موقع پر ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب سیکیورٹی اعلیٰ ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کراچی کی شہری حکومت سے مطالبہ کرکے حسن اسکوائر اور نیشنل اسٹیڈیم پر زیر تعمیر پل اضافی مزدور بھرتی کرکے نمائش سے پہلے مکمل کرائے گئے تاکہ نمائش کے انتظامات میں کسی قسم کا کوئی رخنہ نہ رہے۔

    اس موقع پر میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی خصوصی کوریج کی تھی اورآئیڈیا 2006 کے لیے2200 سے زائد آرٹیکلز اور خبریں دنیا بھر میں شائع کی گئی تھیں۔

    ideas-post-6

    آئیڈیاز 2004


    آئیڈیا ز2004 14 ستمبر کو شروع ہوکر 17 ستمبرتک جاری رہی‘ دفاعی مصنوعات کی یہ تیسری نمائش تھی۔

    نمائش کا افتتاح سابق صدر جنرل پرویز مشرف (ر) نے کیا اور اس میں ستر مختلف ممالک کے وفو د نے شرکت کی۔

    اس نمائش سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں صلاحیتیں دنیا کے سامنے اجاگر ہوئیں اور پاکستان کے ایشیائی ممالک بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک کے ساتھ دفاعی تجارت کی راہ ہموار ہوئی۔

    ideas-post-7

    آئیڈیاز 2002


    آئیڈیاز 2002 دفاعی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے منعقد کی جانے والی اپنی نوعیت کی دوسری نمائش تھی جس میں 30 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

    اس نمائش کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی ایونٹ قرار دیا گیا تھا جس میں تیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے 45 باضابطہ وفود نے شرکت کی۔

    نمائش میں 25 ممالک کی جانب سے کل 110 کمپنیوں نے اپنی تجارتی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کریں۔

    ideas-post-8

    آئیڈیاز 2000


    کراچی کے ایکسپو سنٹر میں ہونے والی پہلی دفاعی نمائش سے پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت کو فروغ دینے کا آغاز کیا گیا۔

    پہلی بار منعقد ہونے والی اس دفاعی نمائش میں مختلف ممالک سے آئے 45 وفود نے شرکت کی تھی۔

    ideas-post-1

    حکومتِ پاکستان نے اس موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا جس کی مالیت 7 روپے تھی۔

    ideas-post-10

  • صدرڈاکٹرعارف علوی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کریں گے

    صدرڈاکٹرعارف علوی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کریں گے

    کراچی : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی آج ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزار اٹھارہ کا افتتاح کریں گے، ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزاراٹھارہ آج کراچی ایکسپو سینٹرمیں شروع ہورہی ہے، جو تیس نومبر تک جاری رہے گی، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی افتتاح کریں گے، اکیاون ملکوں سے دوسوباسٹھ مندوبین شریک ہوں گے جبکہ چھ ملکوں کے ائیرچیف خصوصی طورپرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیابھرکی دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کرے گی، تین سو اکیس غیر ملکی کمپنیاں اور دوسوایک پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں، دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں میں امریکا،چین،اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں ، نمائش میں امریکا ، چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں، دفاعی نمائش میں ڈرون، بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے ،آبدوز،لڑاکا طیارہ ، ٹینک ، بکتر بند سمیت جدید اسلحہ رکھے گئے ہیں.

    نمائش میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ اورپاک نیوی کے سربراہ دفاعی نمائش میں مختلف سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ جنرل عمر محمود حیات ایک سیمینار کی صدارت کریں گے۔

    دفاعی نمائش کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مخصوص اسٹیکر لگی گاڑیاں ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    نمائش کے باعث ٹریفک کے لئے متبادل پلان بھی جاری کردیا گیا ہے ، ااسٹیڈیم سے حسن اسکوائرتک سڑک آج سے چار دن تک صبح سات سے شام چھ بجے تک بندرہے گی ، کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیاگیا جبکہ اسٹیڈیم روڈ کھلارہے گا۔

    شہریوں کومتبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس علاقے کےرہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کراپنے گھر جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے، اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھا رہ کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، آئیڈیاز نمائش27 سے30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک شہریوں کے لیے کھلے رہیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش کے چار دن اسٹیڈیم فلائی اور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6بجے کھول دیا جائے گا ۔

    رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے ، کراچی ایئر پورٹ سے براستہ کار ساز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا، ٹیپو سلطان برج شہید ملت روڈ کا ٹریفک جیل فلائی اوور یونیورسٹی روڈ غریب آباد منتقل کیا جائے گا۔ براؤن رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گے جبکہ آسمانی رنگ اور مرون پٹی والے بیئر یئر ہیوی ٹریفک کو فلٹر کر کے متبادل روٹ کے لیے جانے دیں گے ۔

    کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف چھوٹی گاڑیاں سرشاہ سلیمان روڈ یا پھر بائیں جانب حسن اسکوائر سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی طرف جا سکیں گی ۔ ہیوی ٹریفک کے لیے فلٹر پوائنٹس لیاقت آباد 10نمبر سے سہراب گوٹھ ، نیپا چورنگی، اسی طرح ملینئم اور کارساز سے موڑ دیا جائے گا۔

    ہیوی ٹریفک سائٹ سے شاہراہ فیصل یا کارساز آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر شاہراہ پاکستان سے موڑ دیا جائے گا۔ عام ٹریفک لیاقت آباد، غریب آباد سے شاہراہ فیصل یا کار ساز آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے بائیں طرف صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ ، یونیورسٹی روڈ یو ٹرن ، جعفری آپٹکس ، کے ڈی اے سوسائٹی، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب اور آگے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

    آئیڈیاز 2018

    نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا۔اسی طرح یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کا ٹریفک جعفری آپٹکس سے بائیں طرف کے ڈی اے سوسائٹی( نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے )، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یار کٹ، بحریہ کالج یو ٹرن دائیں طرف آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور آگے کی طرف جائے گا۔

    سہراب گوٹھ کا ٹریفک شاہراہ پاکستان شیر شاہ گڈ روڈ ( ناگن سے آگے بورڈ آفس) جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ آئیڈیاز کے دوران کھلا رہے گا ۔صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اورباقی ٹریفک اسٹیڈیم پل سے نیچے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔تمام روٹس، راستے کوئی گاڑی روڈ کے ساتھ یا قرب و جوار میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عوام اور ارد گرد کے رہائشی ٹریفک پولیس کی دی گئی معلومات کی پابندی کریں۔ پارکنگ کے لیے جگہ اسٹیدیم ، نیشنل کوچنگ سینٹر ، سوک سینٹر ، اور ایکسپو سینٹر کے احاطے میں بنائی گئی ہیں۔

  • آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

    آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

    کراچی: دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈیاز 2018 سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آئیڈیاز 2018 میں 12 ایونٹ ہوں گے، یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی سازو سامان کی نمائش آئیڈٰیاز 2018 میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئیڈیاز 2018 میں سروسز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے 29 نومبر کو نشان پاکستان کلفٹن پر شو ہوگا، پاک فضائیہ، بحریہ بھی عسکری مہارت کا مظاہرہ کریں گے، محکمہ ڈاک 10 روپے مالیت کا ٹکٹ 27 نومبر کو جاری کرے گا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات دفاعی سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    کموڈور طارق محمود کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2018 میں 18 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، آئیڈیاز نمائش کے ذریعے جے ایس سترہ اور مشتاق طیارے کی فروخت میں کامیاب ہوئے، پاکستان دفاعی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کے نئی مارکیٹ بھی حاصل کی۔

    آئیڈیاز میں 500 کمپنیوں کے اسٹال لگائے جائیں گے، انٹرنیشنل ڈڈیفنس ایگزیبیششن اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے، دنیا کے کئی ممالک کے فوجی وفود اس نمائش میں شرکت کریں گے اور پاکستان سے دفاعی معاہدے کرتے ہیں۔

    اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیے جاتے ہیں

    واضح رہے کہ شہر قائد میں دو سال بعد منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 27 سے 30 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، وزیراعظم عمران خان دفاعی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر تزئین و آرائش کرے گی۔

     

  • آئیڈیاز2018: وزیراعلیٰ سندھ نے شہرکی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی

    آئیڈیاز2018: وزیراعلیٰ سندھ نے شہرکی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 کی اسٹیرنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، میئر کراچی اور دیگر اعلیٰ سول عہدیداران کےہمراہ ڈائریکٹر جنرل ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات ، ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

    حکومتی نمائندوں کی جانب سے صوبائی وزراء، سعید غنی، سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز شریک بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی کی عوام اس ایونٹ کی میزبان ہیں، آئیڈیاز 2018 ایونٹ کو زبردست طریقے سے منائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے آئیڈیاز 2018 سے متعلق شہر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اورخوبصورتی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی احکامات بھی جاری کیے۔

    آئیڈیاز 2018 سے پاکستان کے عالمی سطح پر اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2000 سے یہ ایگزی بیشن کراچی میں منعقد ہورہی ہے، پاک آرمی، سندھ حکومت، بلدیاتی ادارے، پولیس اوردیگر متعلقہ ادارے مل کراس کو کامیابی سے ہم کنار کرتے ہیں۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس موقع پرڈی جی ڈیپو کا کہنا تھا کہ رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہونے والی آئیڈیاز 2018 قومی ایونٹ ہے جس میں پچاس ممالک شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفرکا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اوراہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، دوسال قبل ہونے والی اس سلسلے کی نویں نمائش میں 418 مندوبین نے شرکت کی تھی اور 9 نئے ممالک نے حصہ لیا تھا ۔ نمائش میں دو ہالز محض چین کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

  • آئیڈیاز2018:عظیم الشان دفاعی نمائش کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    آئیڈیاز2018:عظیم الشان دفاعی نمائش کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    کراچی: شہر قائد ہر دو سال بعد منعقد ہونے وا لی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ سنہ 2000 سے شروع ہونے والی یہ نمائش اپنے سلسلے کی دسویں نمائش ہے، وزیراعظم عمران خان دفاعی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    آئیڈیاز 2018 ، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائیزیشن (ڈیپو) کے زیرِ اہتمام 27 کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر دفاع کی صنعت سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان اپنی تمام دفاعی مصنوعات اس نمائش میں پیش کرتا ہے۔

    آئیڈیاز نامی اس عظیم الشان نمائشن کے موقع پرانٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے، دنیا کے کئی ممالک کے فوجی وفود اس نمائش میں شرکت ہیں اور پاکستان سے دفاعی معاہدے کرتے ہیں۔

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر تزئین و آرائش کرے گی۔

    آئیڈیاز 2000 میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد سے اب تک یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اوراعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگئی ہے ، اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

    ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔ حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیے جاتے ہیں۔

    سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفر کا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اور اہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، دوسال قبل ہونے والی اس سلسلے کی نویں نمائش میں 418 مندوبین نے شرکت کی تھی اور 9 نئے ممالک نے حصہ لیا تھا ۔ نمائش میں دو ہالز محض چین کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئے تھے۔