Tag: آئی آئی چندریگر روڈ

  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی : شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگنے والی آگ پر سات گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا۔

    چیف فائر آفیسر کے مطابق 9 فائرٹینڈر، اسنارکل اور ریسکیو کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث عمارت کی تیسری منزل پرکھڑی 5 گاڑیاں جل گئیں۔

    تحسین احمد نے بتایا کہ پانچویں منزل سے راستہ بنا کر عمارت کے اندر داخل ہوئے جبکہ تلاشی سے معلوم ہوا عقبی حصے میں کیبلزجل رہی تھیں۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت چاروں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے دھوئیں کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔

    تحسین احمد کا کہنا تھا دھواں ہونے کی وجہ سے آگ کے مقام کا تعین کرنا مشکل تھا، آگ بیسمنٹ میں لگی اورڈک سے اوپرپھیلی۔

    چیف فائر آفیسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈک کو خالی کیا جائے وہاں تاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، لوگوں کو اپنی حفاظت کے انتظامات کرنے چاہییں۔

    واضح رہے کہ آج صبح 5 بجکر 10 منٹ پر کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔

  • متحدہ رہنما عامر خان، عامر لیاقت حسین اور ساجد احمد بھی زیر حراست

    متحدہ رہنما عامر خان، عامر لیاقت حسین اور ساجد احمد بھی زیر حراست

    کراچی : رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے اہم رہنما عامر خان اور رکن اسمبلی ساجد احمد کو بھی زیر حراست لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان کی اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے بعد قانوں نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے جس کے بعد رینجرز اور قانون نافز کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ملیر سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ساجد احمد کو زیر حراست لے لیا گیا ۔

    اے آر وائی نیوز پر حملے کے باعث قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے اہم رہنما عامر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بعد ازاں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع دفتر سے رینجر اہلکار نے ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ قومی مومنٹ کے کئی اہم رہنماوں کو رینجرز ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی ایئرپورٹ پر بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کا کوئی بھی رہنما ملک یا شہر سے باہر نہیں جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل کراچی پریس کلب سے رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار،ارکان سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور خواجہ سہیل اور نامزد ڈپٹی میئر ارشدہ وہرہ  کو حراست میں لے کر رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد پر واقع ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو کے اعتراف میں رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے ۔