Tag: آئی ایس پی آر

  • بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان ذمے دار جوہری ریاست اور پرعزم قوم ہے: ترجمان پاک فوج

    بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان ذمے دار جوہری ریاست اور پرعزم قوم ہے: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان ذمے دار جوہری ریاست اور پرعزم قوم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار میجر جنرل آصف غفور نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قابل اعتماد جوہری صلاحیت مشرقی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار جنگ روکنے کے لئے ہیں، خواہش سے استعمال کرنے کے لئے نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت روایتی جنگ اب ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھارت کی پس پردہ جنگ کا ہدف ہے، مگر بھارت تمام تر ہتھکنڈے استعمال کرکے بھی یکسر ناکام رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ ڈاکٹرائن ملک میں پائیدار امن لائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہماری جوہری صلاحیت مشرقی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے، ہمارے جوہری ہتھیاروں نے بھارت کو روک رکھا ہے، اب دونوں پڑوسیوں میں روایتی جنگ ممکن نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت پس پردہ جنگ کا ہدف ہے، البتہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج  انتہائی پیشہ ورفوج ہے اور پاکستان ایک پرعزم قوم ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایف سی بلوچستان کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام : آئی ایس پی آر

    ایف سی بلوچستان کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام : آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کےدوران بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی زیرحراست ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، اسی کے تحت ایف سی بلوچستان نے مستونگ میں اہم کارروائی کی۔

    ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کارروائی کے دوران بارود اور اسلحہ برآمد کیا، اسلحے میں اسنائپر، رائفلز، دستی بم، دیسی ساختہ تیار بارودی سرنگیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برآمد اسلحہ غاروں میں چھپایا گیا تھا، کارروائی زیرحراست ملزمان سےحاصل ہونے والی معلومات پر کی گئی۔

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    آپریشن رد الفساد کے تحت جاری کارروائیوں میں ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔  بارود اور اسلحہ برآمد کیا، جسے دہشت گردی کے بڑے واقعے میں استعمال کیے جانے کا اندیشہ تھا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے آپریشن خوش حال بلوچستان کے تحت بھی صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، گذشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے. جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں‌ کے حملے میں‌ تین ایف سی اہل کار شہید ہوگئے. یہ واقعہ مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں‌ ایف سی اہل کار چیک پوسٹ کی تعمیر میں مصروف تھے. جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد لاشوں اورزخمیوں کو کاندھوں پرلاد کرافغانستان فرار ہوگئے
    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسزکی استعداد نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں‌ ہو رہی ہیں، جن کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں‌ کی اس بزدلانہ کارروائی میں‌ تین ایف سی اہل کارشہید ہوئے. جوابی کارروائی میں‌ پانچ دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق افغان فورسز کی بارڈر کی ناقص سیکیورٹی اور دہشت گردی کی سرکوبی میں ناکامی کے باعث اس نوع کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

     

  • پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی

    پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی

    راولپنڈی : ورلڈ الیون ٹیم کے دورے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بھی پاکستان آئیگی۔ پاکستان الیون کے خلاف خیر سگالی کرکٹ میچ کا میلہ کل میران شاہ میں سجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد وزیرستان کے کرکٹ کے میدان بھی آباد ہونگے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم میران شاہ میں میچ کھیلےگی۔

    انہوں نے بتایا کہ میچ براہ راست نشر کیا جائےگا۔ خیر سگالی کرکٹ میچ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں امن میلہ سجے گا ،امن کپ کے ذریعے ہم ثابت کریں گے پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    امن اورخوشحالی ہماری منزل ہے، کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے۔ آرمی چیف نے فاٹا کے بہادر شہریوں کے ساتھ میچ کاوعدہ کیاتھا۔ میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں خیر سگالی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہورہا ہے۔

    پاکستان الیون میں انضمام الحق، یونس خان اورشاہد آفریدی جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔ میچ میران شاہ سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

  • ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

    ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو وزیر اعظم نے ڈان لیکس پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ ڈان اخبار، اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس، اور مذکورہ صحافی سرل المیڈا کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کو بھیج دیا گیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق پرویز رشید کو پہلے ہی عہدے سے الگ کردیا گیا تھا۔

    اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ کمیٹی اس بات پر متفق تھی کہ وزیر اعظم کے پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں طارق فاطمی سے بھی معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ کا یہ اعلامیہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اس اعلان کے کچھ لمحوں بعد ہی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ واپس لے لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس پر پاک فوج کا ٹویٹ واپس

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کا 29 اپریل کا ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔

    اس سے قبل ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پاک فوج نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا تھا اوراسے نامکمل قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

    خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

    ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوج کی زیر نگرانی مردم شماری کا عمل آخری مرحلے میں داخل

    فوج کی زیر نگرانی مردم شماری کا عمل آخری مرحلے میں داخل

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے مرحلے کا پہلا فیز بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے امید ہے 25 مئی تک دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پاک فوج کی زیر نگرانی بھر پور طریقے سے جاری و ساری ہے جسے 25 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔


    *ملک بھر میں19سال بعد مردم شماری کا آغاز


    آئی ایس پی آر کے مطابق 15 امارچ شروع ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 63 اضلاع سے اکٹھا کیا گیا مواد فوج کے زیر نگرانی اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسے ادارہ شماریات کے حوالے کردیا جائے گا۔


    *مردم شماری کا دوسرا مرحلہ، آرمی ہاؤس پر نمبر لگایا دیا گیا


    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 25 اپریل سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کا کام تیزی سے جارہ ہے جس کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ باقی ماندہ کام بھی 25 مئی تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے جائے گا۔

     واضح رہے کہ ملک بھر میں مردم شماری 19 سال کے بعد ہونے جا رہی ہے جس کا آغاز 15 مارچ کو ہوا جس میں پہلے فیز میں خانہ شماری کی گئی جب کہ دوسرے فیز میں مردم شماری سرانجام دی گئی جس کے بعد ملک کے فیگر حصوں میں اسی مرحلے کا 15 اپریل سے کیا گیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ آسٹریلیا 


    دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزسے ملاقات کی اور عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے علاقے میں امن واستحکام کے لیے پاک افواج کے کردارکی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کستانی عوام اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

  • بھارت کی نکیال سیکٹر میں مقامی آبادی پر گولہ باری، 4 رہائشی زخمی

    بھارت کی نکیال سیکٹر میں مقامی آبادی پر گولہ باری، 4 رہائشی زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں مقامی آبادی پر گولہ باری سے بچے اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت فوج نے نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پرمقامی آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والوں میں 2 خواتین کوثر اور برکت جان سمیت 12 سالہ بچہ احسن نذیر اور ایک شہری نصیر احمد ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں اور بزدل بھارتی فوجی دبک کر بیٹھ گئے۔

    دفترخارجہ پاکستان نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی اور مقامی آبادی کے نہتے عوام پر گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

     

  • کسی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر

    کسی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی پیشہ ور فورس ہے جو کسی بھی سپاہی کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

    ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجوں کی لاشیں مسخ کرنے کا الزام غلط ہے اور نہ ہی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور فورس ہے اور پاک فوج کسی سپاہی کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گی چاہے وہ سپاہی بھارتی فوج سے کیوں نہ تعلق رکھتا ہو اس ضمن میں بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام غلط ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ کرشنا گاٹھی سیکٹر میں بھارتی فوجیوں پر راکٹ فائر کیے گئے اور ہلاک ہونے والے دو بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کیا گیا اور ان کی بے حرمتی کی گئی۔

    بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی گاڑی پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ریاست کی رٹ قائم کردی، آرمی چیف

  • آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے آرمی چیف جنرل ڈینیلو ایرکو جی ایچ کیو پہنچے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    اطالوی آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران اطالوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ آپریشن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

  • پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی.

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم کو نام پرعزم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، 23 مارچ 1940 کوہم نے پاکستان بنانےکا عہد کیا اورہم کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تناظر میں آئیں اس سال 23 مارچ کو یہ عہد کریں، پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پرشرکت کریں گے.

    یومِ پاکستان کی تیاریاں


    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ کے ذریعے باخبرکیا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے.