Tag: آئی ایس پی آر

  • امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    کوہاٹ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے بلاامیتازاحتساب ناگزیرقراردےدیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سگنل رجمنٹ سنٹر کوہاٹ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایک تقریب کے دوران میجر سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈرنٹ کور آف سگنل کے بیجز لگائے، تقریب میں پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلح افواج کرپشن کے خاتمے کےلئے ہربامقصد کوشش کی حمایت کریں گی۔

    کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن و استحکام نہیں آسکتا،آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کے تعاون سے لڑرہے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ملکی خود مختاری اور یکجہتی کےلئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کریشن کاخاتمہ ہی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کاضامن ہے۔

     

  • شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا،قبائلی عوام کامطالبہ ہے کہ تعمیرنو اوربحالی کےکاموں تک فوج علاقےمیں موجود رہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےشوال میں آپریشن کے آخری مرحلے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نےکہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی اور امن پر قبائلی عوام انتہائی خوش ہیں،شمالی وزیرستان کاساڑھےچھ سو کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا۔قبائلی عوام چاہتےہیں تعمیر نواوربحالی تک فوج کو علاقے میں موجود رہے۔

    جنرل راحیل شریف نےکہا کہ شمالی وزیرستان کے دوردرازعلاقوں کی کلیئرنس آخری مرحلے میں ہے،آپریشن ضر ب عضب کے دوران بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری جاری ہے۔ ٓ

    آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،افتتاحی تقریب میں سابق کپتان یونس خان بھی شریک تھا۔ یونس خان اسپورٹس کمپلکس9ماہ میں مکمل ہو گا۔

    اسپورٹس کمپلکس سے نوجوانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر آئیں گی، شمالی وزیرستان میں جدید پاکستان بازار بھی تعمیر کیا گیا ہے،آرمی چیف کواس بازار کےحوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

     

  • آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    شوال : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف جاری فوجی آپریشن کےدوران گزشتہ رات اکیس دہشت گرد وں کوہلاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کےٹوئیٹرپیغام کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایوی ایشن اورایئرفورس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

    زمینی فوج دہشت گردوں کی تلاش میں ان کےتعاقب میں ہے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران رات میں اکیس دہشت گردوں کو ٹھکانےلگایاگیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق پاک افغان سرحد کےساتھ اہم پہاڑوں،گھاٹیوں اور ان میں راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ وادی شوال کودہشت گردوں سے پاک کرنےکی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

  • قوم متحد ہے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، میجرجنرل عاصم باجوہ

    قوم متحد ہے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، میجرجنرل عاصم باجوہ

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے قوم متحد ہے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے میلی آنکھ سے دیکھا تو چھوڑیں گے نہیں۔

    پوری قوم آج دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے،جی ایچ کیو میں ریہرسل تقریب کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو میں قوم کو یوم دفاع کی مبارک باد پیش کی۔

    اس موقع میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا پاک فوج کے عزم میں کسی طور کمی نہیں آسکتی ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تیزی سے صفایا کر رہی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے موقع پر ہونے والی تقاریب کی تفصیل بھی بتائی میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق یوم دفاع پاکستان پر آرمی چیف بھی خطاب کرینگے۔

  • شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: فورسز کی فضائی کارروائی،14دہشت گردہلاک

    شوال : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ متعدد کارروائیوں میں سینکڑوں دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے احکامات کے بعد سے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    واضح رہے کہ شوال کو دہشت گردوں کو کا گڑھ سمجھاجاتا تھا لیکن پاک فوج نے ایک ہفتے میں ہی شوال کو دہشتگردوں کے قبضہ سے چھڑا کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیاہے او ر اب ان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔

  • بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی جانڈر سٹ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

     بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کے معادے کیخلاف وارزی پر پاکستان نے کئی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

     اس کے باوجود بھارتی فوج پاکستان کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے باز نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

  • دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، راحیل شریف

    دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، راحیل شریف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، کوئی بھی پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہو کرسکتا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی میں سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹڈی روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے حوصلہ افزاء نتائج ملے ہیں،دہشت گردوں کے چند باقی رہ جانے والے ٹھکانے کلیئر کرائے جا رہے ہیں، دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان بیرون دنیا میں بھی امن کو یقینی بنائے گا۔

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں رہ سکتے، دونوں ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہے، پاکستان اور افغانستان کی منزل ایک ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور خطے کو دہشت گردی سے ہر صورت پاک کریں گے۔

    جنرل راحیل نے کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اور پڑوسی ملک میں امن کیلئے پر امید ہیں، عالمی برادری بھی افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہتی ہے جب کہ پائیدار امن کے لئے مشترکا کوششوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سب مل کر کام کریں اور اس کیلئے پاک فوج دشمنوں کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

     

    اس موقع پر خطاب کے دوران آرمی چیف نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، حاضرین نے آرمی چیف کے خطاب کو سراہا اور مؤقف تسلیم کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مصالحتی کوششوں کو دنیا کی انٹیلی جنس کمیونٹی تسلیم کرتی ہے، تاہم پائیدار امن کیلئے مشترکا کوششوں کی ضرورت ہے،عالمی برادری قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کیلئے ایک کشمکش پاکستان کیلئے بقا کی جنگ ہے۔

  • دہشت گردوں کومنظم ہونےکاموقع نہیں دیاجائےگا، راحیل شریف

    دہشت گردوں کومنظم ہونےکاموقع نہیں دیاجائےگا، راحیل شریف

    روم: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کیلئے نےکہاخطےمیں دہشت گردوں کومنظم ہونےکاموقع نہیں دیاجائےگا۔

    اٹلی کے دارالحکومت روم میں اطالوی فوجی ادارے میں خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نےکہا کہ دہشتگردوں نے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ اقدار پر حملہ کیاہے۔

    جنرل راحیل شریف نےکہا کہ ثالثی کاعمل خراب کرنیوالےسازشی عناصرسےبچنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے بیرونی ممالک اورافغانستا میں ثالثی کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا ہے،آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن ضروری ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات

    روم / راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرکادورہ کیا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات مثبت رہی، جس میں باہمی دفاعی اور فوجی تربیت کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔  

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اطالوی آرمی چیف نے خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔