Tag: آئی ایس پی آر

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چری کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی پاکستانی دم توڑگیا۔

     محمدوسیم گردن پرلگنےوالی گولی کےباعث شہیدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق محمدوسیم گزشتہ روزبھارتی فوج کی فائرنگ کانشانہ بنے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ہفتہ کی صبح چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال، ملک کو درپیش خطرات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی بیانات کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کی جائیگی اور پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

    اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نہایت قابل افسوس ہے۔

    بھارتی سیاستدان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی اور اجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

    آخری دہشت گرد اور ان کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام کمانڈرز ممکنہ اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی پوری دنیا میں سب سے زیادہ پُرامن قوم ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں پاکستانی قوم فاتح قوم کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

  • افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے موقع پر کہی۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نےا یف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے منصوبے پرایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    آرمی چیف نےا یف ڈبلیو او سے کہا ہےکہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔منصوبہ کئی برس سے تعطل کا شکارہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار وزیر اعظم کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔

  • پشاور: پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا، آئی ایس پی آر

    پشاور: پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا، آئی ایس پی آر

    پشاور:بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی ٹیمیں بحالی کےکاموں میں انتظامیہ کی مدد کریں گی۔

    پشاورمیں بارشوں سے ہونیوالی تباہی پر ٹوئٹر پر پیغام میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جہاں ڈاکٹرزعلاج کیلئےموجودرہیں گے۔

     بحریہ ٹاؤن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے متاثرہ افراد کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی ہیں، جس میں موبائل اسپتال اور اسٹاف شامل ہے۔

     قائمقام صدر رضا ربانی اور وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں بارشوں سے ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نےصوبائی حکومت کومشکلات حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • آئی ایس پی آرکی سبین محمود کے بہیمانہ قتل پر مذمت

    آئی ایس پی آرکی سبین محمود کے بہیمانہ قتل پر مذمت

    روالپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس ادارے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔

    ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے سبین محمود کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے ایک افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے۔

     

     انہوں نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کے لئے تفتیشی اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ واقعے کے ذمے داروں کو بے نقاب کرکے گرفتار انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں انیس مارچ سے “صمصام فائیو″ مشقیں جاری ہیں جو معمول کا حصہ ہیں۔

     گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں جہلم میں ہوئی تھیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے دو سو بانوے افسران اور جوان شریک ہیں ۔

     

  • سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    سانحہ پشاور کا ایک اوراہم ملزم تاج محمد گرفتار، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور میں ملوث ایک اور اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ ایک قیامت صغری کا منظرتھا، اس المناک واقعہ میں کا مبینہ اہم ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کےترجمان  کے مطابق تاج محمد اسکول پر حملہ کرنے والے دوسرے گروپ میں شامل تھا۔

    ملزم کو پشاور کے قریب سے گرفتار کیا گیا، تاج محمد پواکئی نامی گاؤں میں آئی ڈی پیز کیمپ میں آئی ڈی پی کے طور پر مقیم تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے پہلے گروپ کی قیادت عتیق الرحمان کررہا تھا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق تاج محمد نے دوہزار آٹھ میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم شمالی وزیرستان اور پشاور میں کئی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سےعلیحدہ علیحدہ کابل میں ملاقات کی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ  ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت سرحدی انتظامات کو بھی سراہا گیا ہے۔

    پاک افغان سیاسی وعسکری قیادت نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا جب کہ ان اہم ملاقاتوں میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

     

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر کابل پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر کابل پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحل شریف مختصر دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔