Tag: آئی ایس پی آر

  • کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

    راولپنڈی: پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں دفاعی اورسیکیورٹی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اندرونی اوربیرونی سلامتی سےمتعلق تفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا اور فورم نے گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورتحال سے سیاسی مفادات حاصل کی کوشش کی گئی، فورم نے فوجی تنصیبات اور املاک کیخلاف سیاسی طورپرمحرک و اکسانے والے واقعات کی مذمت کی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائیگا۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائےگی اور فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کیخلاف مزید تحمل کامظاہرہ نہیں کیاجائیگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بیرونی اسپانسرشدہ اوراندرونی طور پرسہولت یافتہ پروپیگنڈے پرتشویش کا اظہار کیا،فورم کی جانب سے کہا گیا کہ پروپیگنڈا فوج کی قیادت کےخلاف شروع کیاگیا،جس کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیداکرناہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نےسارے معاملےپر فوجی فارمیشنزکی جانب سےتحمل اورپختہ ردعمل کوسراہا، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنڈے کے تحت تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کیخلاف رعایت نہیں برتیں گے، دشمن قوتوں کےشیطانی پروپیگنڈ ے کو عوام کی حمایت سےشکست دی جائےگی۔

    اس کے علاوہ فورم نےغیرمستحکم سیاسی صورتحال میں اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےپرزور دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اورجمہوری نظام کو دوام بخشاجاسکے۔

    کانفرنس کےشرکانےشہدائےپاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نےدہشت گردی کےجڑسےخاتمےکیلئےوطن اورقوم پرجانیں نچھاورکیں،شرکا نے بلوچستان میں مسلم باغ حملے کا بھرپورجواب دینےپرجوانوں کوخراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والےجوانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

    میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی مل گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشت گرد فورسزاورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے ان کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سےہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

    آج ہی ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاتھا، اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی تھی،آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے۔

  • زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں لائنس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوسم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیاراور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 19 جنوری کو خودکش بمبار نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور دھماکا کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشت گرد خیبر پختونخواہ میں داخل ہو کر شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر مسلسل نگرانی کر کے دہشت گردوں کو روکا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کا سپاہی حق نواز شہید ہوگیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑوانے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 3 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    بنوں: شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چند دن قبل ضلع سوات کے چارباغ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا، جس میں مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

  • ‘شاد رہے پاکستان’  آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

    ‘شاد رہے پاکستان’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ‘شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے پرومو جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 82واں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا۔

    جاری کردہ نئے پرومو کا مرکزی خیال ‘شاد رہے پاکستان رکھا گیا ہے، قومی ترانے میں شاد رہے پاکستان وطن عزیز کیلئے دعا ہے جبکہ قومی ترانے سے ‘مرکز یقین شاد باد’ بھی پرومو میں نمایاں ہے۔

    یوم پاکستان کی وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے باعث خصوصی اہمیت ہے، 23مارچ کو 82واں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔

    یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں

  • پاک فوج  کا میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

    پاک فوج کا میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع سےبڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
    میجرشبیرشریف کے پچاس ویں یں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میجرشبیرشہیدکی قربانی کے سبب ملک کا دفاع ممکن ہوا ، میجر شبیرشریف کو 65کی جنگ میں بہادری پر ستارہ جرأت سےنوازاگیاتھا 71میں سلیمانکی سیکٹر میں میجر شبیر شہید نے دشمن کا جوان مردی سےمقابلہ کیا۔

    جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کی عظیم قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سےبڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں۔

    خیال رہے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، میجر شبیر شریف شہید 1971 کی پاک بھارت جنگ میں حویلی لکھا کے سرحدی علاقے ہیڈ سلیمانکی سیکٹر کے قریب 6 ایف ایف کی کمانڈ کر رہے تھے. ان کو تین دسمبر 1971 کو بھارت کے علاقہ میں ثبونہ بند پر قبضہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

    دشمن نے دفاع کیلئے آسام ارجمنٹ کی ایک کمپنی سے زیادہ نفری تعینات کر رکھی تھی، جسے ٹینکوں کی ایک سکوارڈن کی مدد حاصل تھی، اس پوزیشن تک پہنچنے کیلئے دشمن کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور پھر نہر ثبونہ کے پل کو پار کرنا تھا، جس پر دشمن نے مشین گنیں نصب کر رکھی تھیں۔

    گھمسان کے اس معرکہ میں میجر شبیر شریف نے مردانہ وار مقابلہ کیا، تینتالیس سپاہی مار دیئے اور اڑتیس کے قریب کو قیدی بنا لیا اور متعدد ٹینکوں کو بھی تباہ کر ڈالا۔

    6 دسمبر کی سہ پہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ٹینک گن سے دشمن کی توپوں اور ٹینکوں پر گولے برسا رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ ان پر آن پڑھا اور اس مجاہد نے عین حالت جدال میں جام شہادت نوش کیا۔

    گورنمنٹ آف پاکستان نے میجر شبیر شریف شہید کی اس بے مثال قربانی اور جنگ میں داستان رقم کرنے پر اعلیٰ ترین جنگی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔

  • قبائلی اضلاع میں دیرپا امن کی جانب سفر  ، نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد

    قبائلی اضلاع میں دیرپا امن کی جانب سفر ، نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد

    راولپنڈی : کیڈٹ کالج اسپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور وزیرستان کی ٹیم ” وزیرستان ازمرئی ” ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔

    قبائلی اضلاع میں دیرپا امن کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیڈٹ کالج اسپن کئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں  وزیرستان میں پاکستان بھرسےآئےکھلاڑیوں کازبردست استقبال  کیا گیا ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کےتحت ایونٹ میں8ٹیمیں شریک ہوئیں۔

    Posted by ISPR on Wednesday, November 18, 2020

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے تحت ہونے والے ایونٹ میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے آئی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ملک بھر سے دوسو ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچے۔

    وزیرستان کی ٹیم ” وزیرستان ازمرئی ” ایونٹ کی فاتح قرار پائی جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے رنر اپ ٹرافی اٹھائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور پہلا تائیکوانڈو ایونٹ تھا، جس کا انعقاد ایف سی کے پی جنوبی نے کیا تھا ایونٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنا تھا۔

  • پاک روس مشترکہ فوجی  مشقیں،  روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں، روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی :پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا ، پاک روس دروزبہ 5 مشقیں 2ہفتےجاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 پاکستان میں ہوں گی ، روسی فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقیں 2 ہفتےجاری رہیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں روسی اسپیشل فورسزکادستہ شرکت کررہاہے، مشقوں میں انسداددہشتگردی کےتجربات کاتبادلہ کیا جائےگا جبکہ اسکائی ڈائیونگ،یرغمالیوں کی رہائی کیلئےآپریشنزمشقوں کا خصوصی پہلو ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں ہوئیں جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے ستمبر 2016 کے آغاز میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے ان مشقوں کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔