Tag: آئی ایس پی آر

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،   45 سالہ شخص زخمی

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ بھارتی فورسز کی جانب سے جندروٹ سیکٹر پر خودکار اور بھارتی توپ خانے سے کا استعمال کیا گیا ہےاور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج 2342 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

  • آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نغمہ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم دفاع کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا گیا۔

    ہر گھڑی تیار کامران کے نام سے یہ نغمہ 80 کی دہائی میں بنائے گئے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے۔ نغمے کو علی عظمت، علی نور، عاصم اظہر اور علی حمزہ نے گایا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و یوم شہدا کے حوالے سے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ کل 6 ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

    شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

  • قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

    قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ میگا سٹی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہر کا فضائی جائزہ لیا اور حارلیہ بارشوں، اربن فلڈنگ کے نقصانات کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، انہیں کور ہیڈ کوارٹرز میں اربن فلڈنگ پر بریفنگ دی گئی، کوئی بھی شہر اس طرح کی قدرتی آفت کا سامنا نہیں کرسکتا۔

    پاک فوج کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد پر آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ غیرمعمولی بارش، بے ہنگم آبادی نے صورتحال کو پیچیدہ کیا، بغیر منصوبہ بندی بستیاں اور انفرا اسٹرکچر مسائل نے صورتحال کو خراب کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو کراچی کا دورہ ، بڑے پیکج کا اعلان کریں

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ اس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں ترجیحات کو درست کرنا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قدرتی آفت نے موقع دیا ہے کہ ہم میگا سٹی کو آئندہ درست کریں، آرمی چیف نے شہر میں ریلیف کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

  • حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل رواں سال 3 جون کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گزشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یو این مبصر گروپ کو مکمل آزادی ہے اور وہ پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں۔

  • معرکہ شہدائے کارگل کا 21واں یوم شہادت  عقیدت واحترام سے منایا گیا، آئی ایس پی آر

    معرکہ شہدائے کارگل کا 21واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ شہدائے کارگل کا  21واں یوم شہادت  عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اور آرمی چیف کی جانب سے کیپٹن کرنل شیرخان شہید  اور حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر  چڑھائی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق معرکہ کارگل کے ہیروز کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 21 واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کی تقریب صوابی میں منعقد ہوئی، جبکہ حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت کی تقریب ان کے آبائی علاقے غذر میں منائی گئی۔

    ترجمان کے مطابق فرائض کی انجام دہی میں وطن عزیز پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ، دونوں نے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے فورس کمانڈر نادرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر  چڑھائی، جبکہ کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سنٹر نے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔

    شہداء کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں سول و ملٹری حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

    یاد رہے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کی جانب سے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدار لالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 معمر خواتین،2بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر گزشتہ رات بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 2 معمر خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل اوسی پر شہری آبادی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے نکیال سکیٹر میں 5زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئےدعا کی اور کہا بو کھلاہٹ کا شکار بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنارہاہے،بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کی بہادرافواج نےبزدل دشمن کوہمیشہ منہ توڑ جواب دیا۔

    گذشتہ روز بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا تھا، زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باٹلہ متھرانی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جون کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • آئی ایس پی آر نے کورونا کیخلاف لڑنے والےطبی عملے کی رہنمائی کیلئے دستاویزی فلم  تیار کرلی

    آئی ایس پی آر نے کورونا کیخلاف لڑنے والےطبی عملے کی رہنمائی کیلئے دستاویزی فلم تیار کرلی

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والےطبی عملے کی رہنمائی کیلئے دستاویزی فلم  تیار کرلی، جس میں حفاظتی سامان یا آلات کے  استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا، آئی ایس پی آر نے صرف چھیانوے گھنٹے کے قلیل وقت میں دستاویزی فلم تیارکی۔

    دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں جبکہ انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح بتایا گیا ہے۔

    دستاویزی فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے ، فلم سے ڈاکٹرز کی معاونت اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکے گی اوراس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے اس حوالے سے  کہا کہ کہ آئی ایس پی آر کی مدد سے طبی عملے کی تربیت کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے، فلم کورونا سے متاثرہ افراد کاعلاج کرنے والے طبی عملے کےلیے مدد گار ثابت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ضروری ہے اور مذکورہ ویڈیو کا لنک جلد ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے۔

  • ایس پی ڈی اور این سی اے کے ملازمین کا کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان

    ایس پی ڈی اور این سی اے کے ملازمین کا کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایس پی ڈی اور این سی اے کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس پی ڈی اور این سی اے کے ملازمین کرونا فنڈ میں حصہ ڈالیں گے، سائنسدان،انجینئرز اور دیگر ملازمین اپنی تنخواہوں کا حصہ عطیہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 11 سے 14 اسپیشل پےاسکیل کے ملازم 3 دن کی تنخواہ دیں گے، اسپیشل پےاسکیل کے 8 اور 10 کے ملازمین 2 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے، پے اسکیل ایک سے 7 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کرونا فنڈ میں 1ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    کورونا ریلیف فنڈ، پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    اس سے قبل ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3،3 دن کی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دیگر افسران 2،2 دن کی تنخواہ اور چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ کے اعلان کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ، جس میں سے 11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریگیڈیئر  سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانےوالے11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، آرمی میڈیکل کور سے چوتھی خاتون عبیرہ چوہدری کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فہیم عامر، راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود ، محمد عاطف منشا ، افتخار حسن ،محمد عمر بشیر شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے اسدالرحمان،واجدعزیز،کامران تبریز،محمدرضا،چوہدری عامراجمل، جواداحمدقاضی،احسان علی،کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی ، جاوید دوست چانڈیو، سید آصف حسین، محمد اسحاق خٹک، احمد بلال، محمد شہباز تبسم، ظفر اقبال  اور عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر محسن محمد قریشی ، بریگیڈیئر ظہیر اختر ، بریگیڈیئر محمود سلطان اور بریگیڈیئر حفیظ الدین کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل کے عہد ے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر سلمان سلیم ، میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد ظفر علی ، بریگیڈیئر سید خرم شہزاد ، بریگیڈیئر بلال عمیر ، بریگیڈیئر عتیق الرحمن سلہریا اور میڈیکل کور کے بریگیڈیئر راؤ علی شان خان بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس ہوئی تھی ، جس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔