Tag: آئی ایس پی آر

  • 27 فروری کے دن ، آئی ایس پی آر کا خصوصی  نغمہ جاری

    27 فروری کے دن ، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

    راولپنڈی : ستائیس فروری کے دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ جاری کردیا، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ستائیس فروری کے دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا گیا ، جس کے بول ‘چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان’ ہیں ، گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کیے ہیں جبکہ راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو جگایا اور موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے  پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کئے گئے ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا

  • پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رعد 2 زمین پر 600 کلو میٹر تک اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن نصب ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن فورس (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر ندیم ملک نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔

    کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، یہ میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    غزنوی بیلسٹک میزائل مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔

  • پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر سے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر سے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    اسلام آباد: پاک فوج کے پائلٹس نے بالتورو گلیشیئر پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بالتورو گلیشیئر پر ریسکیو آپریشن کیا اور 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں میں ایک امریکی اور ایک فن لینڈ کی شہری شامل ہے۔

    چند روز قبل نانگا پربت میں پھنسی فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے کارنامے پر پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ میڈلز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    میڈلز دینے کی تقریب آرمی میوزیم میں ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر فوجی حکام نے شرکت کی۔ فرنچ جوائنٹ فورس بحر ہند کے کمانڈر نے پائلٹس کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برانز میڈل سےنوازا۔

    پاک فوج کے پائلٹس نے فرنچ کوہ پیما مس الزبتھ کو 2018 میں نانگا پربت میں سخت ترین موسمی حالات میں ریسکیو کیا تھا۔

  • بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کردیا

    بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کردیا ہے کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا جواب دینے کو تیار ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی، بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان لائن آف کنٹرول کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

    بعد ازاں بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی۔ بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

  • پاک فوج کے  3 میجر انضباطی کارروائی پر ملازمت سے برطرف

    پاک فوج کے 3 میجر انضباطی کارروائی پر ملازمت سے برطرف

    راولپنڈی : پاک فوج کے  تین میجر انضباطی کارروائی پرملازمت سےبرطرف کردیا گیاجبکہ   2افسران کو دو دو سال کیلئے قید بامشقت بھی سنائی گئی ، افسران اختیارات کےغلط استعمال،غیر قانونی سرگرمیوں میں پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے 3میجر انضباطی کارروائی پرملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ، تینوں افسران ڈسپلن کی خلاف ورزی کےمرتکب پائے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کو 2،2 سال کیلئے قید بامشقت بھی سنائی گئی، افسران اختیارات کے غلط استعمال، غیر قانونی سرگرمیوں میں پائے گئے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزاؤں کی توثیق کی تھی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کی 14 سال قید بامشقت، جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت میں توثیق کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا یہ سزائیں مسلح افواج کے سخت احتساب کے نظام کامظہر ہے، افسران کودی گئی سزاؤں کا تعلق 3 مختلف کیسز سے ہے، افسران کو ان کےجرائم پرسخت ترین سزائیں دی گئیں۔

    تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئیں، مذکورہ افسران پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

    خیال رہے گزشتہ دو سال کے دوران400افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جس میں برطرفیاں بھی شامل ہیں۔

  • بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان کا دو ٹوک بیان

    بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان کا دو ٹوک بیان

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے دراندازی اور دہشت گرد کیمپس کے الزامات جھوٹے آپریشن کا تسلسل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان نے دو ٹوک بیان جاری کردیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے۔

    افواج پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے، بھارت کے دراندازی اور دہشت گرد کیمپس کے الزامات جھوٹے آپریشن کا تسلسل ہیں، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو علاقائی امن پر گہرے اثرات ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھی بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر در اندازی کا الزام مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں خلاف ورزیاں چھپ نہیں سکتیں۔ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں سے 26 شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت نے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔

  • آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے محمد وسیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

    آرمی چیف سے ملاقات کے بعد محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چیمپئن رہا ہوں آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریننگ کے دوران صورتحال سے لاعلم تھا۔ کشمیریوں پر بھارت میں بہت ظلم و بربریت ہورہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہوں۔ اپنی باکسنگ کٹ کشمیریوں کے لیے عطیہ کروں گا۔

    محمد وسیم نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے حوصلہ افزائی کی اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

    خیال رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت کر آئے ہیں، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا نواں مقابلہ تھا جو انہوں نے جیتا۔ محمد وسیم نے اپنی حالیہ کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کی تھی۔

  • کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع، پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک ، آئی ایس پی آر

    کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع، پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع ہوگئیں ہیں ، پاکستان کافوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے، مشقیں ایک ہفتےتک جاری رہیں گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر کا روس میں آغاز ہوگیا ہے، فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے دستے شریک ہیں، افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کےاعلیٰ فوجی حکام کی شرکت کر رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مشقوں میں امن واستحکام کےپہلوکےتحت انسداددہشتگردی کی مشقیں کی جارہی ہیں اور رکن ممالک کےفوجی دستےاپنےاپنےتجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب روسی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور وسطی ایشیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس میں 8 ممالک کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔

    یہ مشقیں اورن برگ، استراخان، چلیابنسک،آلتائے اور کامرووو نامی علاقوں میں ہو رہی ہیں، جن میں 1 لاکھ 28 ہزار فوجی،20 ہزار سے زائد فوجی سازو سامان ،600 طیارے ، ہیلی کاپٹر،خلائی گاڑیاں، 200 ٹینک اور15 کے لگ بھگ جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق ترکی سے آئے صحافیوں کے وفد نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور آئی ایس پی آر کا دورہ کیا.

    اس موقع پر ترک صحافیوں کو فروری سے جاری پاک بھارت کشیدگی پربریفنگ دی گئی.

    ترک صحافیوں کو ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کاوفد کل مظفرآباد، 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔ وفد مقامی کشمیریوں اورسیزفائرسے متاثرہ افراد سے بھی ملے گا۔

    مزید پڑھیں: یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کل بحث ہو گی

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔

    وادی میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ غذائی بحران اور ادویہ کی شدید قلت ہے۔ سماجی تنظیموں کی نشان دہی کے وجود مودی سرکار کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔

  • پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی ترقیاں کی گئی اور چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے 4 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ،  ترقی پانے والوں میں میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا، نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ  اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔