Tag: آئی ایم ایف

  • پاکستانی حکومت کے لئے نئی مشکل ، آئی ایم ایف نے  خبردار کردیا

    پاکستانی حکومت کے لئے نئی مشکل ، آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جو وعدے کیے ان پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے شرائط ماننے پرہی قرض کی ساتویں اورآٹھویں قسط جاری کی۔

    انہوں نےخبر رساں ادارے کو بتایا کہ آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزہ رپورٹ میں جو بھی وعدے کیے گئے حکومت پاکستان کو ہر صورت پورے کرنا ہوں گے۔

    ایستھر پیریز روئز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے بارے میں پالیسی پر بات چیت نقصان کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے رابطہ کرکے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں۔

    اسحاق دار نے نیتھن پورٹرکو سیلاب کے نقصانات کی تباہی سےآگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دینا اور غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔

    مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی معاونت کرےگا۔

  • شہباز حکومت کی مشکلات میں اضافہ: آئی ایم ایف نے تاریخ کی سخت ترین شرائط سامنے رکھ دیں

    شہباز حکومت کی مشکلات میں اضافہ: آئی ایم ایف نے تاریخ کی سخت ترین شرائط سامنے رکھ دیں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے تاریخ کی سخت ترین شرائط رکھ دیں، جس میں عمران حکومت کا فروری میں دیا گیا ریلیف پیکج ختم کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے تاریخ کا سخت ترین شرائط کا پیکج سامنے آگیا، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی پے در پے شرائط کا سامنا کرنا ہوگا۔

    آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران حکومت کا فروری میں دیا گیا ریلیف پیکج ختم کرنا ہوگا۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے سےبڑھا کر 50 روپے کرنا ہوگی اور لیوی سے855 ارب روپےعوام سے وصول کرنا ہوں گے۔

    جائزہ رپورٹ کے مطابق ڈیولپمنٹ لیوی پوری کرنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو ریلیف کم ملے گا، عالمی منڈی میں پٹرول سستاہوا تو پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    اسی طرح بجلی کیلئے رعایتی نرخ مرحلہ وارختم کر نا ہوں گی ، آئی ایم ایف کی شرط سے بجلی کاٹیرف 26 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی اوراگست میں بجلی کابنیادی ٹیرف 7 روپے 40 پیسے بڑھایاجا چکا ہے ، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کےاثاثوں کی تفصیلات تک عوام کورسائی دی جائے گی۔

  • قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد نہیں ہوا: آئی ایم ایف بدستور غیر مطمئن

    قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد نہیں ہوا: آئی ایم ایف بدستور غیر مطمئن

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا، زرمبادلہ کے ذخائر اور پرائمری سرپلس کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ جاری کردی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا، پاکستان نے 3 کارکردگی شرائط پوری نہیں کیں اور 7 اسٹرکچرل شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور پرائمری سرپلس کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، حال ہی میں موجودہ حکومت نے قرض پروگرام کی بحالی کےاقدامات کیے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ حکومت نے فیول سبسڈی کو ختم کیا، پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا، مارکیٹ ایکسچینج ریٹ طے کیا گیا، حکومت نے توانائی کے شعبہ کے لیے نئی شرائط طے کی ہیں، سماجی شعبے کے نئے اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی بڑھنے سے احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں، اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں کمزور اکثریت حاصل ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی فیصد تک رہ سکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر قرض بہ لحاظ جی ڈی پی 72.1 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور جی ڈی پی کا بجٹ خسارہ 4.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

  • آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ

    آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کا حجم بڑھا دیا ہے، قرض کی میعاد بھی جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق قرض کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر کیا گیا۔

    رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فی صد رہنے، ملک میں بے روزگاری 6 فی صد تک رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات جی ڈی پی کا 17.1 فی صد ہو سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 22 کروڑ تک ہو سکتے ہیں، اور مہنگائی کی شرح 19.9 فی صد تک رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی، یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

  • احتساب مضبوط کرنے کا مطالبہ، ‘ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا’

    احتساب مضبوط کرنے کا مطالبہ، ‘ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے احتساب مضبوط کرنے کا کہہ کر امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےامپورٹدحکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا ہے ، نالائق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننےسے مہنگائی اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب حکومت وہ شرط بھی مان لے جس میں آئی ایم ایف احتساب مضبوط کرنے کا کہہ رہاہے، احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے کا مطلب ہےاین آراو2کاخاتمہ۔

    یاد رہے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے قرض سے پہلے شہباز حکومت سے احتساب کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ، فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے پہلے احتساب کے قانون پر نظرثانی کی شرط لگادی، چوروں کی حکومت نے نیب ترامیم سے کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے این آر او ٹو لیا، آئی ایم ایف کو اپنے قرضے چوری ہونے کا خدشہ ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ این آراو ٹو آئی ایم ایف کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کی تاریخ مزید آگے بڑھنے اشارہ دے دیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کی تاریخ مزید آگے بڑھنے اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کی تاریخ مزید آگے بڑھنے اشارہ دے دیا، اب مذاکرات 25  تاریخ سے بعد بھی جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کے حق میں دوحہ مزاکرات میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، مزاکرات پچیس تاریخ سے بعد بھی جاری رہیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر مرتضی ٰ سید نے دوحہ روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت ساتویں جائزے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، بجٹ کے طریقہ کار کا احاطہ کرنے کیلئے مذاکرات دیر تک چل سکتے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف نے ایک جائزے کو مکمل ہونے پر پاکستان کو تقریباً نو سو ملین ڈالر کی ساتویں قسط مل سکے گی ، اگر مزاکرات ناکام ہوئے تو شہباز حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ الیکشن کی طرف جا سکتیں ہیں۔

    گذشت روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے پر دوحہ جارہا ہوں۔

    مفتاح اسماعیل کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ پیسے چھوڑ کرگئے تو ہمیں بتادیں کدھرچھوڑ کرگئے؟ شوکت ترین کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، سابق حکمران ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، ہم نے سبسڈی کو ایک مہینے تک کھینچا ہے۔

  • شہباز حکومت کی مشکلات میں اضافہ : آئی ایم ایف نے آئندہ مذاکرات کیلئے کڑی شرط رکھ دی

    شہباز حکومت کی مشکلات میں اضافہ : آئی ایم ایف نے آئندہ مذاکرات کیلئے کڑی شرط رکھ دی

    اسلام آباد : پٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی کرنے کی شرط پر آئی ایم ایف نے پاکستان سے اٹھارہ مئی دوحہ میں مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کی صورتحال پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے سے انکار کردیا اور پٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگئی کرنے کی شرط پر اٹھارہ مئی کو دوحہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا۔

    اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفدپاکستان کو اب دس مئی کونہیں آرہا ، آئی ایم ایف چاہتا ہے حکومت پٹرول، ڈیزل، بجلی کی قیمتیں بڑھائے ، قیمتیں بڑھیں تو آئی ایم ایف وفد دوحہ میں 18 مئی کو ملے گا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتاہے آئندہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کی بھرمار کریں، امپورٹڈ گورنمنٹ کو مدد دینے کادوست ممالک کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

    خیال رہے شہباز حکومت ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکی ہے اورآئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو فیول سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو جزوی طور پر نرم کرنے کو کہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ قرض کے نئے سودوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہے کیونکہ تمام قرضوں کو آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

  • ‘پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار،مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا’

    ‘پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار،مستحکم اور خوشحالی کا ہوگا’

    اسلام آباد :ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کاآنےوالاوقت پائیدار،مستحکم اورخوشحالی کاہوگااور مستقبل میں مزید پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار ، مستحکم اورخوشحالی کا ہوگا، آئی ایم ایف نےرپورٹ جاری کردی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستقبل میں مزید پروگرام کی ضرورت نہیں پڑےگی، یہ تھا خان صاحب کا نیا پاکستان کا وعدہ۔

  • آئی ایم ایف سے  ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے معیشت کو نقصان ہو’

    آئی ایم ایف سے ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے معیشت کو نقصان ہو’

    مانچسٹر: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہےہیں، ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے،جلدقابوپا لیاجائیگا، آئی ایم ایف کیساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہےہیں۔

    رضاباقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کےسامنےآئےگی اور ایسی ڈیل نہیں کی جائیگی جس سے معیشت کو نقصان ہو۔

    ،گورنراسٹیٹ بینک نے مزید کہا پاکستان نےایف اےٹی ایف کی تقریباًتمام شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف کےحوالے سے مثبت اقدامات کررہا ہے ، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدر گرنے سےاوورسیز پاکستانیزکوفائدہ بھی پہنچاہے، اس فائدےکوبھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں جبکہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

  • آئی ایم ایف نے افغان حکومت کی فنڈز تک رسائی معطل کردی

    آئی ایم ایف نے افغان حکومت کی فنڈز تک رسائی معطل کردی

    واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (انٹرنیشل مانیٹری فنڈ ۔ آئی ایم ایف) نے افغان حکومت کی فنڈز تک رسائی بلاک کردی، طالبان کو سینٹرل بینک اثاثوں تک رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی، سینٹرل بینک میں افغان حکومت کے 9 ارب ڈالرز ریزرو ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے افغان حکومت کی فنڈز تک رسائی بلاک کردی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان کے لیے اربوں ڈالرز تک رسائی نہیں ہوگی، افغانستان میں حکومت سے متعلق وضاحت کا فقدان ہے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ادارہ بین الاقوامی برادری کے خیالات کی رہنمائی کرتا ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کو 23 اگست کو 450 ملین ڈالرز منتقل ہونا تھے، آئی ایم ایف نے افغانستان کے لیے 650 ارب ڈالرز ریزرو کیے ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کو سینٹرل بینک اثاثوں تک رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی، سینٹرل بینک میں افغان حکومت کے 9 ارب ڈالرز ریزرو ہیں۔