Tag: آئی جی خیبر پختونخوا

  • سیشن جج شاکر اللہ کیسے بازیاب ہوئے؟ آئی جی کے پی نے بتا دیا

    سیشن جج شاکر اللہ کیسے بازیاب ہوئے؟ آئی جی کے پی نے بتا دیا

    پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا ہے کہ سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی سے ممکن ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے انسپکٹرل جنرل اختر حیات نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ کے اغوا کے فوراً بعد کلاچی، ٹانک سمیت متعدد علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ سیشن جج کی منتقلی روکنے کے لیے مشتبہ علاقوں میں سیکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا تھا، اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب

    آئی جی اختر حیات کے مطابق سیشن جج شاکراللہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، اور ڈیرہ پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/session-judge-shakirullah-marwat-video-message/

  • آئی جی خیبر پختونخوا کا صوبے میں دہشت گردی ختم کرنے کا دعویٰ

    آئی جی خیبر پختونخوا کا صوبے میں دہشت گردی ختم کرنے کا دعویٰ

    پشاور : آئی جی خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا 3، 4 سالوں میں دہشت گردی کے تمام واقعات کا سراغ لگالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی نے اے آروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پی کے میں دہشت گردی تقریباً ختم کردی ہے، بچےکچے دہشت گرد گرفتارہورہے ہیں یا مارے جا رہےہیں۔

    ،ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ 3، 4 سالوں میں دہشت گردی کے تمام واقعات کاسراغ لگالیاہے، افغانستان بارڈرپرجوفینسنگ سےکافی فرق پڑاہے، افغانستان سےجوکالزآرہی ہیں اس پر وزیرخارجہ کو لکھا معاملے کو اٹھائیں۔

    یاد رہے پشاور میں سی ٹی ڈی نےبروقت کارروائی کرکےدہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا تھا ،فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان سے چھ دستی بم اور چارکلاشنکوف برآمد ہوئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد پشاو میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں وفاقی حکومت کی جانب سے ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا تھا ، ثنااللہ عباسی آئی جی گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

  • پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: پشاور میں شہید والے پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہناہے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

    فخرعالم گزشتہ روز وزیرباغ میں دہشتگردوں کے خلاف ہو نے والے پولیس مقابلےمیں شہید ہوا تھا۔