Tag: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام

  • وفاق کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور

    وفاق کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور

    اسلام آباد : وفاق نے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور سندھ حکومت کودو ٹوک پیغام دیا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورصوبائی حکومت میں اختلافات برقرار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل سےمشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

    اتحادی جماعتوں کاموقف ہےکہ وفاقی کابینہ کےفیصلے کے تحت گورنرسے مشاورت کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام اسلام آباد سے کراچی واپسی پر فورس کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ کی اپوزیشن کا آئی جی سے متعلق دو ٹوک مؤقف اپنانے کا فیصلہ

    خیال رہے آئی جی کی تعینات نہ ہونےکےباعث سندھ کے مختلف اضلاع میں اسمگلنگ اورجرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے بیشترافسران ڈاکٹرامیرشیخ کو آئی جی سندھ دیکھنا چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی سندھ حکومت کو امیر شیخ کا مشورہ دیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

    واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سےآئی جی سندھ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں آئی جی سندھ نےتفصیلی صورتحال بتائی تھی۔