Tag: آئی سی سی رینکنگ

  • آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی مزید تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی مزید تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی بابر اعطم کی مزید تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر اسٹار بیٹر بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فہرست میں نواں نمبر ہے۔

    رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن بھی 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی 20 بولرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر اور بھارت کے ورون چکر ورتی کا دوسرا نمبر ہے جب کہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 20 میں جگہ نہیں پاسکا۔

    گرین شرٹس کی جانب سے بولرز میں سب سے اوپر حارث رؤف 6 درجہ ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی 6 درجہ تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر جا پہنچے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مارک اسٹوئنس دوسرے جب کہ انگلینڈ کے لیونگسٹن تیسرے نمبر پر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-azam-and-naseem-shah-also-failed-in-domestic-matches/

  • آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی رینکنگ: 3 قومی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی جبکہ عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔


    پڑھیں:  نیوزی لینڈ: کرکٹ کے علاوہ مصباح الحق اور یونس خان کی مصروفیات


    آئی سی سی کی جانب سے یہ فہرست آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی جس میں واضح طور پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے ٹیسٹ بیٹسمینوں آسٹریلوی بلے باز اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے اور کپتان مصباح الحق بدستور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    بولرز رکی رینکنگ میں بھارتی اسپینر ایشون سرفہرست جبکہ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر آگئے۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان آٹھویں نمبر پر چلا گیا

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان آٹھویں نمبر پر چلا گیا

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچادیا۔

    ٹی ٹوئنٹی کی سابق عالمی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، گرین شرٹس رواں سال اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں سے چار میں ناکام رہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم مزید نیچے چلی گئی۔پاکستان چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلا گیا، رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔