Tag: آئی سی سی ورلڈ کپ

  • سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    فخر زمان کی جارحانہ 84 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

    سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15، کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مائیکل بریسویل نے دو اور گلین فلپس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ڈیرل مچل نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، کین ولیمسن 58 اور گلین فلپس نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 106 رنز بنائے۔

    اوپنر ول یونگ کو شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رچن روندرا 25 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

    ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بریسویل کو 31 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان  نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

    محمد رضوان نے مزید کہا کہ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہونگے، سابق کپتان بابر اعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون:

    ٹیم میں فخرز مان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام اور طیب طاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں 14 ماہ قبل میگا ایونٹ میں پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دی تھی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 22 سال بعد دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہو رہا ہے، 2003 میں لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان جیتا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹوٹل چار میچز ہوں گے، فائنل سے پہلے ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جو 14فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

  • فائنل میں عبرتناک شکست پر محمد شامی اب بھی مایوس

    فائنل میں عبرتناک شکست پر محمد شامی اب بھی مایوس

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد محمد شامی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد محمد شامی نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ کاش ہم 300 رنز بنا لیتے۔

    فاسٹ بولر محمد شامی  نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کہا کہ اگر ہماری ٹیم 300 رنز بنا لیتی تو ہم کامیابی سے دفاع کر لیتے، ہمارے پاس زیادہ رنز نہیں تھے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ لیکن میں کسی ایک چیز پر الزام لگانا درست نہیں سمجھتا، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بطور ٹیم ہم کہاں کھڑے ہیں، ایک یونٹ کے طور ہر ہمیں اس پر محنت کرنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو اس کی سرزمین پر باآسانی شکست دی تھی۔ کینگروز نے حتمی مقابلے میں بھارتی بیٹرز اور بولرز کی ایک نہ چلنے دی تھی اور انھیں تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ریکارڈ چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    فائنل میں ہار کے بعد بھی محمد شامی کے لیے ورلڈ کپ خاص رہا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انہوں نے سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ورلڈ کپ:پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، بابر اعظم 74 رنز بنا کر آؤٹ

    ورلڈ کپ:پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، بابر اعظم 74 رنز بنا کر آؤٹ

    چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 42 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج بھارت کے چنئی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی اوپنر نے میچ کا آغاز شاندار ہوا، پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق نے 2 چھکے لگائے تاہم ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گرگئی جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    امام کے بعد عبداللہ کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اوپنر عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی 100 فیصدکارکردگی دیں، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

    دوسری جانب افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ افغان ٹیم میں فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو شامل کیا گیا ہے، ٹاس جیتتے تو ہم فیلڈنگ کا انتخاب ہی کرتے، کوشش کریں گے پاکستان کو 250 تک محدود کریں۔

    افغانستان کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس کے علاوہ ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان  اور اسامہ میر ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

    اعدادوشمار کے اعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین میچ میں شائقین اپنے موبائل فونز اور کیمرے ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف ڈی کوک کی شاندار سنچری

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف ڈی کوک کی شاندار سنچری

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈی کوک نے شاندار سنچری اسکور کی ہے، تاہم ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا ٖفیصلہ کیا تھا، میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کے کپتان ٹیمباباووما نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں جیراڈ کوٹزے کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا۔

    جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں پچ دیکھیں گے، ابھی کہنا مشکل ہے اس پچ پر کتنے رنز کافی ہوں گے۔

  • روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ؟

    روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس سے روپت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی توئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے بھارتی ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نیا اور مستقل کپتان مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روہے شرما 2024 میں آئی سی سی ورلڈ کپ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، لیکن انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان کے حوالے سے بھی فیصلہ کرےگی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد گزشتہ روز بی سی سی آئی نے چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان کو انجری کا خدشہ

    سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان کو انجری کا خدشہ

    ایڈیلیڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ اپنے آخری مرحلے میں ہے، جہاں سیمی فائنل کی چار ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھر پر یکٹس کررہی ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ میں سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں گیند بازو پر گیند لگ گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران روہت شرما کے بازو پر گیند لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

    روہت شرما نے بازر پر گیند لگنے کے بعد طبی امداد لیا اور نیٹ پر صرف ایک گیند کا سامنا کرنے کے بعد بیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گی۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی

    آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی

    اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچادی گئی، آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کےلیےرکھی جائےگی، سرفرازاحمد کا کہنا ہے عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دبئی سے پاکستان پہنچادی گئی، کپتان سرفراز ورلڈکپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK-612 سے لے کر اسلام پہنچے، ٹرافی آج وزیراعظم آفس کے بعد کل اسلام آباد کے سینٹورس مال میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

    آئی سی سی ٹرافی چاروں صوبوں میں نمائش کے لیے رکھی جائےگی، شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے، ٹرافی کی 13 اپریل کو لاہور کے پیکجز مال اور 14اپریل کو کلفٹن کراچی میں نمائش ہوگی جبکہ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔

    عوام دعا کرے انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے


    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان  سرفرازاحمد نے کہا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آئی ہے ، ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی، عوام ٹیم کے لئے دعا کرے، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینا چاہتے ہیں، انشااللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی واپس پاکستان ہی لائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے ، 10 سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔

    خیال رہے ورلڈکپ قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی اجلاس کا شیڈول جاری ہوگیا ہے ، کمیٹی کا اجلاس 15، 16 اور 17 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

    پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 18 کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دے دی، قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے جسمانی ٹیسٹ کی خود نگرانی کرے گی، مزید 7 کھلاڑیوں کوفٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔