Tag: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ

  • ون ڈے رینکنگ: بابر ہمیشہ کی طرح نمبر ون، بولرز میں شاہین ٹاپ فائیو میں موجود

    ون ڈے رینکنگ: بابر ہمیشہ کی طرح نمبر ون، بولرز میں شاہین ٹاپ فائیو میں موجود

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں بابر کی بطور ٹاپ ون ڈے بیٹر برقرار ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے ایک روزہ میچز کے پانچوں بہترین بولر بن گئے ہیں۔ بیٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پوزیشن کو اپنے قبضے میں کیے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ جو پاکستانی بیٹر ٹاپ ٹین میں موجود ہیں ان میں پاکستانی اوپنرز امام الحق 732 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ فخر زمان 721 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ پروٹیز بیٹر رسی وان ڈیر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں اور بابر اعظم سے کافی دور ہیں، انڈین بیٹر شبمن گل 750 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ون ڈے میں آسٹریلیا کے جوش ہیزوڈ پہلے، مچل اسٹارک دوسرے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • بابر اعظم اپنی رینکنگ کھو بیٹھے

    بابر اعظم اپنی رینکنگ کھو بیٹھے

    دبئی: پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

    کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم اپنی پوزیشن سے ایک درجہ پیچھے آگئے ہیں۔

    بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا سمر سمیٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ

    نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں جڑنے والے ڈیوڈ وارنر کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، وارنر کی ترقی نے بھارتی بیٹسمین پجارا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے اور وہ بدستور رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں ہے البتہ محمد عباس ٹاپ ٹوئنٹی میں 17 ویں نمبر ہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، مسلمان کھلاڑی چھا گئے

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، مسلمان کھلاڑی چھا گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں تینوں فارمیٹ میں مسلمان کھلاڑی چھا گئے جبکہ قومی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے اپنی کاردکردگی کی بنیاد پر پانچویں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ فخر زمان گیارہویں سے دو درجے ترقی کے بعد نویں اور امام الحق 9 درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے۔ گزشتہ دونوں کھلاڑی بالترتیب گیارہویں اور پچیسویں نمبر پر تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ تین میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد رینکنگ میں چودہویں نمبر پر پہنچ گئے اسی طرح آل راؤنڈز کی فہرست میں محمد حفیظ نے چوتھی پوزیشن پر مستحکم رہے۔

    آئی سی سی کی مجموعی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ مین بھارت کے باؤلر جسپریٹ بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے، انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کیں اور رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

    مسلمان کھلاڑی

    اسی طرح بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان رہے جبکہ دوسرے نمبر پر روہت شرما، راس ٹیلر تیسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر پاکستان کے امام الحق، ایم ایس دھونی، بیورن ہینڈرکس کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

    امام الحق کیرئیر 9 درجے بہتری کے بعد ون ڈے رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 271 رنز اسکور کیے۔

    آل راؤنڈر کیٹگری میں افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے دوسری، افغانستان کے محمد نبی نے تیسری، پاکستان کے محمد حفیظ نے چوتھی جبکہ معین علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    ٹیموں کے اعتبار سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم پانچویں نمبر پر آگئے

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم پانچویں نمبر پر آگئے

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، فخر زمان کیریئر بیسٹ 11 پوزیشن پر آگئے، بابراعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے قومی کرکٹر محمد حفیظ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین بولر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    پاکستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں اور انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھی نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں حسن علی 13ویں جبکہ 16 درجے بہتری کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹاپ بولرز میں بھارت کے فاسٹ بولر بمرا کا پہلا نمبر ہے، راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے اور ربادا نے چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

    یہ پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کی تھی، ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے، پلیئرز میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    اچھی کارکردگی کے بدولت فاسٹ بولر فہیم اشرف کی پوزیشن میں بھی واضح بہتری آئی ہے، وہ لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے باصلاحیت اوپنر فخر زمان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے.