Tag: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی کی ریکنگ میں کمی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بیٹر رینکنگ میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم بابر اعظم بھی ایک درجہ کم ہونے کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولر رینکنگ میں 15 ویں سے 16 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو اسپنر نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی پوزیشن 11 ویں ہو گئی ہے۔

    آئی سی سی کی جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ ابتدائی دو پوزیشنز پر انگلینڈ کا قبضہ ہے جہاں جو روٹ اور ہیری بروک بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمن سن تیسری پوزیشن پر ہیں۔

    بھارت کے یشوی جیسپال چوتھی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں، بھارت کے رشبھ پنت چھٹی، سری لنکا کے کمندو مینڈس ساتویں، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ آٹھویں، پاکستان کے سعود شکیل نویں اور جنوبی افریقہ کے ٹمبا باووما دسویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ ریکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارت کے جسپرت بمبرا پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووٹ تیسرے، بھارت کے روی چندر ایشون چوتھے، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پانچویں نمبر پر ہیں۔

    چھٹی سے دسویں رینکنگ پر بالترتیب بھارت کے رویندر جڈیجہ، آسٹریلیا کے ناتھن لیون، سری لنکا کے پربھات جے سوریا، جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری شامل ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

    دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے ، کین ولیمسن چوتھے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ وارنر چھٹے، بین اسٹوکس ساتویں، چیتشور پجارا آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے نئی رینکنگ میں بھی پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    نئی رینکنگ میں اسٹیورٹ براڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے، نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ اور محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بولنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا بدستور پہلے اور انگلش پیسر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے فلینڈر کے پاس ہے۔

    ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، شکیب الحسن پہلے، رویندر جڈیجا دوسرے اور فلیندر کا تیسرا نمبر ہے، یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ ولیم سن ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ موجود ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پجارا کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے نکولس بھی نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن سے محروم کردیا، قومی ٹیم ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ریننگ جاری کردی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دے کر تیسری سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

    قومی ٹیم کی ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئی ہے، گرین شرٹس 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

    رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ، تیسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈٰیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر براجمان ہے۔

    مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی، میچ میں محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عباس کی بولنگ سے دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوا۔

    آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بہترین بولنگ کی لیکن عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

  • شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سر ی لنکا نے گال ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے اور سری لنکا رینکنگ بہتر بنانے کے لئے کولمبو کے میدان میں اترے گا۔ گال ٹیسٹ میں شکست نے ٹیم مینجمینٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے سبب میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت تمام آفیشلز گال ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ کولمبو کی وکٹ پر رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    ہیراتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وکٹیں ادھر تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر جے وردھنے کا الوداعی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان مصباح الحق سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔