Tag: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

  • بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس کی بھارت کے خلاف نصف سنچری

    بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس کی بھارت کے خلاف نصف سنچری

    ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف بنگلادیش کے اوپنر لٹن داس نے دھواں دھار نصف سنچری بنالی۔

    بنگلادیش کے اوپنر نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے، جبکہ اوپنر بیٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    185 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنالیے ہیں۔

    واضح رہے کہ گروپ 2 میں اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر موجود ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    کیوںکہ اگر بنگلادیش کی ٹیم آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    صابر رحمٰن اور محمد سیف دونوں کو ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم سیف الدین اور صابر کی سہ فریقی سیریز میں کارکردگی متاثر کن نہ ہونے پر انتظامیہ نے ٹیم کے روسٹر میں تبدیلی کر دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کمان شکیب الحسن کو دی گئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن، لٹن کمار داس، عفیف حسین شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کس ملک سے کون کھیل رہا ہے؟

    اس کے علاوہ یاسر علی، مصدق حسین، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود، نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔