Tag: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

  • ’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    ’پاک بھارت میچ کو۔۔۔‘ کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میزبان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

    تاہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9جون کو نیویارک میں مقابل ہوں گی، اس ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل پاکستانی ٹیم کپتان سیمت اہم کھلاڑیوں نے حوصلے بلند ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’ ہم نے یو ایس اے میں پہلے کبھی نہیں کھیلا، لیکن ہماری تیاری بہت اچھی ہے، جب آپ کسی بڑے ایونٹ میں مختلف حالات میں کھیلتے ہیں تو پھر جوش بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت میں بہت پریشر ہوتا ہے، اس مقابلے کو دیکھنے اور کھیلنے میں بہت فرق ہے، پہلے ٹی وی پر دیکھتے تھے اب کھیلتے ہیں تو وہ بالکل مختلف ہے، پوری دنیا اس مقابلے کا انتظار کرتی ہے، ماضی میں، میں بھی اس مقابلے کا شدت سے انتظار کرتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ پہلی بار امریکہ میں ہو رہا ہے، یہ ہمارے لیے بھی نیا ہے، ہمارے کچھ ساتھی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن ہم یہاں پہلی بار ایک گروپ کے طور پر آئے ہیں۔ امید ہے ہمارا یہ ایونٹ اچھا رہے گا اور ہم پرجوش ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ امریکا میں آ گئی ہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ بچپن میں اسکول کی چھٹی کرکے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھتا تھا، نتیجہ جو بھی پاک بھارت میچ ضرور دیکھتے تھے، اب بھی یہ ایک بڑا میچ ہے، ایک بار پھر ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، ہم پچھلی بار ورلڈ کپ میں رنر اپ تھے، یہ بات اب بھی ہمارے ذہنوں میں ہے۔

  • پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے، محمدرضوان

    پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے، محمدرضوان

    سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے۔

    محمدرضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا آغاز اچھا نہ تھا مگر یقین تھا ہم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان کو 57 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی سیمی فائنل قرار  دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

     

  • سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    بھارت کے کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

    انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھنچاؤ کا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔

    اس حوالے سے آل راؤنڈر معین علی نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ ملان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے اسکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنا سیمی فائنل میچ بھارت کے خلاف 10 نومبر کو کھیلے گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    سیمی فائنل کی دوڑ سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے جنگ جاری ہے۔

    آج سڈنی کے گراؤنڈ میں گروپ ون سے انگلینڈ اپنا ڈو اینڈ ڈائی میچ سری لنکا  سے کھیلے گی، جس کے بعد گروپ ون میں دوسرے سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    آج کے اس اہم میچز میں انگلینڈ ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے لیے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

    گروپ ون کے کل دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کمزور حریف آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔

    جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز ست شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ اگر سری لنکا سے جیت گیا تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

    اور اگر آج کا میچ سری لنکا جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کی اپنے وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوگا ہوجائے گا۔

    گروپ ون سے نیوزی لینڈ پانچ میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، آسٹریلیا اس وقت منفی رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    گروپ ون سے سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کیلئے ایونٹ ختم ہو گیا۔

  • بی سی بی کا امپائرز کے متنازعہ فیصلے کو مناسب فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

    بی سی بی کا امپائرز کے متنازعہ فیصلے کو مناسب فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ میں امپائرز کے دو متنازع فیصلے کو مناسب فارم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ کے دوران بارش ہوگئی جس کے بعد میچ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کھیلا گیا۔

    بارش رکنے کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا، بنگلہ دیش 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنا کر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت سے 15رنز آگے تھا۔

     لیکن دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آئوٹ ہوگئے۔

    اسی 7 ویں اوور میں لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا اور گیند وہاں موجود فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی۔

    ارشدیپ نے جیسے ہی تھرو وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تو پوائنٹ پوزیشن پر موجود ویرات کوہلی نے ایسا ظاہر کیا کہ گیند ان کے پاس آئی اور انہوں نے خالی ہی ہاتھوں سے بولنگ اینڈ کی جانب فیک تھرو کی۔

    جسے بنگلہ دیش کے نائب کپتان نورالحسن کی نظروں نے پکڑ لیا، آن فیلڈ امپائرز نے کوہلی کے تھرو کو نوٹس نہیں کیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس دونوں معاملات کے حوالے سے مناسب فارم پر بات کی جائے گی۔

    کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کپتان شکیب نے امپائر سے گراؤنڈ سوکھنے تک کا وقت مانگا تھا لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے اب ان واقعات پر کھل کر بات کی ہے اور وہ اس معاملے کو مناسب فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جلال یونس کا کہنا تھا کہ فیک تھرو کے حوالے سے ہم نے امپائرز کو مطلع کر دیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریویو نہیں لیا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی

    سڈنی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو65 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی 168 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، سینٹنر اور اش سوڈھی نے 2،2شکار کیے۔

    سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا 35،بھانو کاراجا پکسے 34 رنز بناسکے، سری لنکا کے 9 بلے باز ڈبل فیگرمیں بھی نہ جاسکے۔

    اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی، نیوزی لینڈ 5پوائنٹس کیساتھ گروپ ون میں ٹاپ پر ہے۔

    نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف میچ کا آغاز مایوس کن رہا تھا، جہاں 3 کھلاڑی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹیم نے شاندار کم بیک کیا گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تھا۔

    گلین اور مچل نے 84 رنز کی شراکت داری کی، مچل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور وہ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

    مقررہ 20 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔

     ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، میدان سڈنی میں سجا ہے جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے موجود ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا سے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

    اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دی لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے خود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    گزشتہ روز کے میچ میں مسلسل بارش کے باعث افغانستان اور آئر لینڈ جبکہ دوسری ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔