Tag: آئی فون

  • آئی فون میں تبدیلی کے لیے ’ایپل‘ کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

    آئی فون میں تبدیلی کے لیے ’ایپل‘ کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

    اگلے مہینے ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس لانچ ہونے والی ہے، لیکن اس سے قبل ہی ایپل صارفین کیلئے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے اپنی آئی فون لائن میں تبدیلی کے لیے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    ایپل کے نئے منصوبے کیلئے تین سال کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی دوران کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرے گی، ایپل کمپنی آئی فون لائن اَپ کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس کی شروعات آئی فون 17-ایئر سے ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا جو کہ اگلے مہینے لانچ کیلئے تیار ہے، اس سے بھی بڑی تبدیلی اگلے سال دیکھنے کو ملے گی، جب کمپنی اپنا پہلا فولڈایبل آئی فون لانچ کرے گی، یہ بک اسٹائل کا فون ہوگا اور گوگل اور سیمسنگ کے فولڈایبل فون کو سخت ٹکر دے گا۔

    رپورٹس کے مطابق پہلا فولڈ ایبل آئی فون چار کیمروں پر مشتمل ہوگا اس کے ریئر میں دو، اِنر اسکرین اور کور اسکرین پر ایک-ایک کیمرہ ہوگا، اس کے علاوہ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگا، کنکٹیویٹی کے لیے اس میں ایپل اپنے اِن ہاؤس ماڈم کو استعمال کرے گا۔

    فولد ایبل فون میں فیس آئی ڈی کی جگہ ٹچ آئی دی جائے گی، فولڈ ہونے پر اس آئی فون کی موٹائی 9.5-9 ایم ایم رہ سکتی ہے، جبکہ اس کی قیمت کو لے کر باضابطہ طور پر ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون کے مقابلے میں اس کی قیمت زیادہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ 2027 میں آئی فون کو 20 سال پورے ہو جائیں گے اور کمپنی اس موقع پر آئی فون میں بڑی تبدیلی کرے گی، 2027 میں آئی فون میں اسکوئر کارنر ملنے بند ہو جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن کو لکوئڈ گلاس انٹرفیس کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن اسکرین ایلیمنٹ کو بھی راؤنڈ ایز دیے جا سکتے ہیں، ایسے میں 2027 ایپل کی آئی فون لائن اَپ کے لیے ایک بڑا سال ثابت ہو سکتا ہے۔

  • آئی فون، آئی پیڈز اور میک بُک پر بڑی رعایتی سیل

    آئی فون، آئی پیڈز اور میک بُک پر بڑی رعایتی سیل

    ایپل نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صارفین کیلئے نئے سیزن میں سیل کا اعلان کردیا، اب مہنگے ترین فونز، آئی پیڈز کم قیمت میں دستیاب ہونگے۔

    نئے سیزن کی سیل کا آغاز 3 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں صارفین کو آئی فون، آئی پیڈز اور میک بُک پر رعایت دی جائے گی، اگر اس سیل کے دوران صارفین ایپل کی کوئی پروڈکٹ خریدتے ہیں تو وہ 3 ماہ کی ایپل میوزک سبسکرپشن سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آئی فون کے چاہنے والوں کے لیے یہ آفرز اور رعایتیں صرف ایپل کے آن لائن اسٹور تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ ایپل اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے ابھی حال ہی میں آئی فون 16 سیریز کو لانچ کیا ہے اور اب ایپل نے اپنی مصنوعات پر لوگوں کو نئی رعایت اور پیشکش فراہم کی ہے۔

    3 اکتوبر سے سیل کا آغاز ہوگا جہاں ایپل اپنے صارفین کو آئی فون، آئی پیڈ، میک بک اور دیگر مصنوعات پر رعایت دے گا۔ اگر آپ ایپل کی مصنوعات براہ راست برانڈ سے خریدتے ہیں تو یہ سیل ایسے ہی افراد کے لیے ہے۔

    ایپل نے ان پیشکشوں اور رعایتوں کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی مصنوعات پر کس طرح کی پیشکش فراہم کرے گا، تاہم ایپل نے اپنے ہوم پیج پر فروخت کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے فیسٹیو آفر 3 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

  • آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    آئی فون نہ دینے پر 8 سالہ بچی قتل

    ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں 12 سالہ بچی نے آئی فون پر ہونے والی لڑائی کے بعد اپنی 8 سالہ کزن کو موت کی نیند سلا دیا۔

    امریکی ریاست ٹینیسی میں یہ دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، پیر کے روز ڈیمیریا ہولنگز ورتھ نامی لڑکی کو اسکی 12 سالہ کزن نے قتل کیا، حکام نے بالغ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ قاتل لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

    استغاثہ نے بتایا کہ جس لڑکی کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے وہ اگلے ہفتے 13 سال کی ہو جائے گی۔

    ہولنگز ورتھ کا تعلق جنوبی کیرولائنا سے ہے، اس کی ماں نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں گرمیوں میں اپنی دادی کے ہاں رہنے گئی تھیں، ماں نے بتایا کہ دونوں میں آئی فون پر جھگڑا ہوا جو اس کی بیٹی کی موت کا باعث بنا۔

    متاثرہ ماں نے بتایا کہ میں وہاں اپنے بچے کو لینے جانا چاہیے تھا، لیکن وہ گرمیوں میں مزے کر رہے تھے اور مجھے نہیں لگتا تھا کہ وہ میری بیٹی کو مار دے گی۔

    واقعے کے دو دن بعد، ہوم سیکیورٹی فوٹیج سے پتا چلا کہ ہولنگز ورتھ کو اس کی کزن منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کررہی ہے جبکہ مقتول لڑکی اس دوران سورہی تھی۔

    پراسیکیوٹر فریڈرک ایجی نے کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 12 سالہ بچی اپنے پورے وزن کے ساتھ بستر پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ 8 سالہ بچی سو رہی ہے اور قاتل لڑکی گدے سے اسکے چہرے کو ڈھانپ رہی ہے۔

    12 سالہ لڑکی پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ جمعہ کی سماعت پر جج سے درخوات کریں گے کہ اس کیس کو بالغ عدالت میں منتقل کیا جائے۔

  • بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں کئی گنا اضافہ

    بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں کئی گنا اضافہ

    نئی دہلی: بھارت دنیا بھر کی ہائی ٹیک کمپنیز کی اہم مارکیٹ بنتا جارہا ہے، گزشتہ برس بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    ایپل کی جانب سے کافی عرصے سے بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن کی جارہی ہے مگر اب وہاں ڈیوائسز کی پروڈکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایپل نے 9.3 ارب ڈالرز مالیت کے آئی فون بھارت میں تیار کیے، مجموعی طور پر ایپل نے بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں 3 گنا زیادہ اضافہ کیا ہے۔

    مارچ 2023 میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایپل نے بھارت سے 5 ارب ڈالرز سے زائد آئی فونز دیگر ممالک میں برآمد کیے جو 2021 کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کے 2022 میں عالمی سطح پر تیار ہونے والے لگ بھگ 7 فیصد آئی فونز کی پروڈکشن بھارت میں ہوئی۔

    اس سے قبل 2021 میں آئی فونز کی محض ایک فیصد پروڈکشن بھارت میں ہوئی تھی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کو چین کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    اگر ایسا ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا جب نئے آئی فونز کی پروڈکشن بیک وقت 2 ممالک میں ہوں گی۔

  • اپیل کا آئی فون کے حوالے سے بڑا اعلان

    اپیل کا آئی فون کے حوالے سے بڑا اعلان

    موبائل و کمپیوٹر بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئی فون میں بھی جلد پورٹ سی چارجر متعارف کرائے گی۔

    یاد رہے کہ یورپین یونین کے پارلیمنٹ نے اکتوبر کے آغاز میں تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے لیے ایک ہی قسم کے پورٹ سی چارجر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اب تمام کمپنی کا 2024 تک پورٹ سی چارجر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

    اس وقت ایپل کے علاوہ زیادہ تر موبائل فونز پورٹ سی چارجر میں ہی متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاہم اب آئی فون کو بھی اسی چارجر میں پیش کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

    ایپل کے مارکیٹینگ چیف گریگ جوسوک نے وال اسٹریٹ جرنل کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی کمپنی بھی پورٹ سی میں جلد موبائل ڈیوائسز متعارف کرائے گی۔

    مارکیٹینگ چیف نے واضح کیا کہ یقینی طور پر ان کی کمپنی بھی اب فونز کو پورٹ سی چارجر میں پیش کرے گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب تک وہ ایسے موبائلز متعارف کرائیں گے۔

    ایپل کی جانب سے پورٹ سی میں فونز کو پیش کیے جانے کے بعد تقریبا تمام فونز میں پورٹ سی چارجر کی سہولت میسر ہوجائے گی۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر موبائل و کمپیوٹر کمپنیاں اپنی تمام ڈیوائسز کو آئندہ سال تک پورٹ سی چارجر پر منتقل کردیں گی اور دنیا بھر میں تمام ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجر کا خواب یقینی ہونے کی امید ہے۔

    یورپین یونین میں 27 ممالک ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنیاں صرف یورپین یونین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک جیسے پورٹ سی چارجر کی حامل ڈیوائسز پیش کریں گی۔

  • آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا

    آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا

    ہماری زندگی کے بے شمار کام اب آن لائن یا اسمارٹ فون کے ذریعے ہوجاتے ہیں، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا۔

    ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ روز ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہونے والی 4 روزہ ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اور اہم فیچرز بھی متعارف کروا دیے ہیں۔

    کانفرس میں شامل مندوبین کا کہنا ہے کہ سلیکون ویلی میں 10 جون تک جاری رہنے والی اس ٹیکنالوجی کانفرنس میں آئی فون کو ادائیگیوں کے لیے مؤثر طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق کانفرنس میں ایپل کے بائے ناؤ، پے لیٹر فیچر کو مندوبین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    ممکنہ طور پر اس فیچر کو ایپل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں متعارف کروایا جائے گا، اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی ڈیڑھ ماہ کی 4 برابر اقساط میں ادا کرسکیں گے۔

    یہ فیچر آئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اور وہ اسے آن لائن اور بذریعہ ایپ دونوں طریقوں سے استعمال کرسکیں گے۔

    ایپل کی جانب سے ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس 2022 میں زیادہ توجہ ادائیگیوں کے نظام پر ہے، اور اسی تناظر میں ٹیکنالوجی جائنٹ نے ٹیپ ٹو پلے کے نام سے رواں ماہ کے آخر میں اس فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کسی بھی اسٹور پر ایپل آئی فون کی مدد سے صرف ایک کلک سے کسی بھی چیز کی قیمت با آسانی ادا کی جاسکے گی۔

    ایپل کی جانب سے اس فیچر کو ٹیپ ٹو پے کے نام سے رواں ماہ کے آخر میں تمام آئی فون صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

  • کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے کم قیمت والا 5 جی موبائل فون متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

    بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنے کم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کرونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

    ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون 2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز (یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ نیا متعارف کروائے جانے والا کم قمیت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کے لیے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔

    اس کے علاوہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت 599 ڈالر ہے۔

  • جب سیب آرڈر کرنے والے شہری کو آئی فون موصول ہوا

    جب سیب آرڈر کرنے والے شہری کو آئی فون موصول ہوا

    ویسے تو اکثر اوقات آن لائن آئی فون خریدنے والے افراد کو دھوکا ہوجاتا ہے اور آئی فون کی جگہ انہیں کچھ اور موصول ہوجاتا ہے، لیکن ایک برطانوی شہری کو سیب آرڈر کرنے پر ایپل کا آئی فون مل گیا۔

    انگلینڈ کے رہائشی 50 سالہ نک جیمز نے سپر مارکیٹ ٹیسکو سے سیب آرڈر کیے تھے، جب وہ انہیں وصول کرنے گیا تو عملے نے اسے آگاہ کیا کہ اس کے تھیلے میں ایک سرپرائز ہے۔

    جیمز یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اسے تحفے کے طور پر ایک آئی فون دیا گیا ہے۔ تحفہ پا کر جیمز نے ٹیسکو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کا بیٹا اس فون کو دیکھ کر نہایت خوش ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ سرپرائز کا سن کر مجھے لگا کہ یہ کوئی ایسٹر ایگز قسم کا تحفہ ہوگا لیکن یہ تحفہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

    یہ تحفہ دراصل ٹیسکو کی پروموشن اسکیم کا حصہ تھا، ٹیسکو اپنے گاہکوں کو شاپنگ کرنے پر آئی فون، ایئر پوڈز اور سام سنگ کی ڈیوائسز تحفے میں دے رہی ہے۔

    اس کے لیے وہ شاپنگ کرنے والے کسی بھی گاہک کا انتخاب کرتے ہیں اور اسے تحفہ دیتے ہیں، ٹیسکو کی یہ اسکیم ایک ہفتے کے لیے ہے۔

  • آئی فون صارفین ہیکرز کا آسان شکار؟

    آئی فون صارفین ہیکرز کا آسان شکار؟

    واشنگٹن: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے فونز اور آئی پیڈز میں ایک خرابی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے صارفین کے آئی فونز ہیک ہونے کا خدشہ ہے، کمپنی اس خرابی سے لاعلم تھی۔

    سان فرانسسکو کی ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی زیک اوپس نے اس خرابی کو دریافت کیا ہے اور اس کے مطابق یہ خرابی نصف ارب سے زائد آئی فون صارفین کو ہیکرز کا آسان ہدف بنا دے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خرابی آئی پیڈز میں بھی موجود ہے۔

    مذکورہ سیکیورٹی کمپنی نے اس خرابی کی دریافت سنہ 2019 میں اس وقت کی جب وہ اپنے ایک کلائنٹ کی سائبر حملے کی شکایت پر کام کر رہے تھے۔

    اس خرابی کو مزید 6 سائبر حملوں کے دوران بھی بطور آلہ استعمال ہوتے دیکھا گیا، یہ حملے جاپان، جرمنی، سعودی عرب اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل صارفین کے خلاف کیے گئے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہیکنگ میں صارفین کو ایک خالی ای میل روانہ کی جاتی ہے جسے کھولتے ہی موبائل کا سسٹم کریش کر جاتا ہے اور موبائل ری اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔ ری اسٹارٹ ہونے کے دوران ہیکرز کو ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زک اوراہم کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی سنہ 2018 میں ذاتی طور پر اس خرابی کا مشاہدہ کر چکے تھے۔

    بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ ایپل اس خرابی سے لاعلم تھی، تاہم ایپل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اس سے واقف تھی اور اس کی درستگی پر کام کیا جارہا ہے جو جلد ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے آئی فون کے صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

    زک اوراہم کے مطابق یہ ہیکنگ کئی بڑی مشکوک سائبر سرگرمیوں کا ایک حصہ ہوسکتی ہے جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    2 آزادانہ سیکیورٹی ریسرچز نے بھی زک اوپس کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ یہ معلومات ادھوری ہیں اور اس کی مزید کڑیوں کا ملنا باقی ہے۔

  • موبائل بند ہوجائے گا، آئی فون نے صارفین کو خبردار کردیا

    موبائل بند ہوجائے گا، آئی فون نے صارفین کو خبردار کردیا

    کیلی فورنیا: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے آئی فون کے پرانے سیٹ رکھنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے موبائل کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فون بند ہوجائے گا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی فون 5 یا اُس سے پہلے کے سیٹ رکھنے والے صارفین گرین وچ ٹائم کے مقامی وقت کے مطابق 2 نومبر کی رات 12 بجے سے پہلے اپنے آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرلیں۔

    آئی فون کی جانب سے جاری اعلامیے میں صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فون میں آئی او ایس 10.3.4 اپ ڈیٹ کریں، جو صارفین آپریٹنگ سسٹم کو مقررہ تاریخ تک اپ ڈیٹ نہیں کریں گے تو اُن کے موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بند ہوجائے گی البتہ کالز اور ایس ایم ایس کے لیے ڈیوائس قابل استعمال ہوگی۔

    مزید پڑھیں: چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ پرانے سسٹم رکھنے والے صارفین ویب براؤزر سفاری، ای میلز، ایپ اسٹور، آئی کلاؤڈ اور میپس بھی استعمال نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ آئی پیڈ کے سافٹ ویئر کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

    ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’سافٹ ویئراپ گریڈ کرنے کا معاملہ جی پی ایس کی وجہ سے پیش آیا، یہ تقریباً ہر 19 سال بعد ہوتا ہے جس کی وجہ سے رواں سال اپریل میں صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا‘‘۔

    کمپنی کے مطابق اپریل میں آنے والے بگ (تکنیکی خرابی) کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے البتہ اُس میں ماہرین کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، آئی او ایس 10.3.4 اور 9.3.6 یا بعد کے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر کے خامی کو دور ضرور کیا جاسکتا ہے۔