Tag: آبنائے ہرمز

  • ایرانی ردعمل کا خدشہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز نے راستہ تبدیل کرلیا

    ایرانی ردعمل کا خدشہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز نے راستہ تبدیل کرلیا

    ایرانی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز نے راستہ تبدیل کرلیا، میرین ٹریفک ڈیٹا نے تصدیق کردی۔

    جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایرانی ردعمل کے خدشے پر آئل ٹینکرز راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے، میرین ٹریفک ڈیٹا نے اس حوالے سے بتایا کہ مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے ٹینکرز کا فجیرہ کے قریب قیام ہے۔

    میرین ٹریفک ڈیٹا نے کہا کہ پاناما کے پرچم والا ٹینکر بھی فجیرہ کے قریب لنگرانداز ہوگیا، برطانیہ کے پرچم والا ٹینکر خلیج عمان میں اومانی حدود کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری کے بعد تیل کی ایشائی منڈیو میں ترسیل کے حوالے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، آبنائے ہرمز سے یومیہ دنیا کی ضرورت کا 20فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے۔

    آبنائے ہرمزکی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا 76فیصد ایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا تیل کے اہم خریدار ہیں۔

    آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع اہم سمندری گزر گاہ ہے، اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں، یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔

  • امریکا ایران کشیدگی، عالمی ایئرلائنز آبنائے ہرمز کے لیے معطل

    امریکا ایران کشیدگی، عالمی ایئرلائنز آبنائے ہرمز کے لیے معطل

    واشنگٹن : ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی جاسوس ڈرون گرانے کے بعد واشنگٹن نے دنیا کی معروف ایئرلائنز بریٹش ایئرویز، قنٹس ایئرلائن سمیت سنگاپور ایئرلائن کو آبنائے ہرمز کےلئے پروازوں سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے نوٹس ٹو ایئر مین (این او ٹیم اے ایم) میں تمام امریکی رجسٹرڈ ایئرلائن کو خلیج عمان اور خلیج فارس کے فضائی راستوں سے پروازیں معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    خیال رہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے ،اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں،یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھ اکہ امریکا کی جانب سے مذکورہ اقدام کے باعث لاکھوں مسافر متاثر ہوں گے۔

    ایف اے اے کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ متاثرہ خطے میں عسکری سرگرمیوں اور سیاسی تناؤ کے باعث کمرشل فلائٹس کو خطرہ لاحق ہے۔اعلامیے کے مطابق (امریکی) ڈرون پر میزائل حملے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے مابین لفظی جنگ عروج پر ہے۔

    ایف اے اے کے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا سے رجسٹرڈ ایئرلائن اور امریکی ایئرلائنز پر آبنائے ہرمز کا فضائی راستہ اختیار کرنے پر پابندی ہوگی۔

    خیال رہے کہ یورپین اور ایشین فضائی کمپنیاں پابندی کے نوٹس سے آزاد ہیں۔

    ایف اے اے کے ترجمان نے کہا کہ’ ہماری سیفٹی اور سیکیورٹی ٹیمیں دنیا بھر میں فضائی اداروں کے حکام بشمول فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ فضائی راستوں کے رسک کا جائزہ لے سکیں‘۔

    واضح رہے کہ جرمنی اور ڈش ایئرلائنز آبنائے ہرمز کے بجائے دوسرا فضائی راستہ اختیار نہیں کررہی ہیں۔علاوہ ازیں ایئرفرانس نے کہا کہ وہ مزید جنوبی خطے کی طرف سے اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • ایران نے پڑوسی ممالک کے تیل کی برآمدات کو متاثر کیا تو آبنائے ہرمز بند کردیں گے، امریکا

    ایران نے پڑوسی ممالک کے تیل کی برآمدات کو متاثر کیا تو آبنائے ہرمز بند کردیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ’اگر ایران نے پڑوسی ممالک کی تیل کی برآمدات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو امریکا آبنائے ہرمز بند کردے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تیل کی برآمدات روکنے کے دھمکی آمیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے امریکا نے تنبیہ دی ہے اگر ایران نے خطے کے دیگر ممالک کی تیل کی برآمدات بند کرنے کی کوشش کی کو ایران کی آبنائے ہرمز بند کردیں گے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان پیل اربن کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ میں امریکی کے اتحادی ممالک اور امریکا عالمی قوانین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت اور تجارت کی آزادی کے حوالے ضمانت دینے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے دورہ سوئٹرزلینڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یورپی ممالک جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھیں اور یورپی کمپنیاں بھی ایران میں کاروبار کرتی رہیں‘۔

    حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’اگر عالمی منڈی میں ایران کو تیل کی تجارت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران بھی تیل پیدا کرنے والے پڑوسی ممالک کے تیل بردار جہاز روک دے گا‘۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بھی خبر دار کیا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں ایرانی تیل عدم توازن کا شکار ہوا تو سپاہ پاسداران دوسرے ممالک کے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز میں روکنے کے لیے تیار ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں