Tag: آبی دہشت گردی

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت آبی جارحیت پر اُتر آیا ، سیلاب کا خدشہ

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت آبی جارحیت پر اُتر آیا ، سیلاب کا خدشہ

    لاہور : بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا اور ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا ، جس کے باعث ہیڈمرالہ کےمقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے سلال ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا، سلال ڈیم سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔

    جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ 20ہزار کیوسک سے بڑھ سکتی ہے اور پاکستان میں ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    سیلابی ریلے سے سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،گجرات سمیت چنیوٹ اورجھنگ کی اراضی متاثرہوسکتی ہے

    خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کے نظر سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی پھر روک لیا

    بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی پھر روک لیا

    لاہور: کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے کے بعد بھارت نے  آبی دہشت گردی  شروع کردی، دریائے چناب کا پانی پھر روک لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 20 ہزار کیوسک ہے جب کہ مئی 2017 میں دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب پر بنائے گئے بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے پانی کی آمد کم ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر ہے، کہا جارہا ہے کہ موجودہ صورت حال رہی تو پنجاب اور سندھ کو پانی کی کٹوتی کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں میں سے ایک نہرمرالہ راوی لنک تین ماہ سے بند پڑی ہے۔

    بھارت کی آبی دہشتگردی،دریائے چناب کا پانی روک لیا


    واضح رہے کہ بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم مشرف دور میں بنایا تھا۔ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پرپانی روکا جس سے دریائے چناب کا ایک بڑا حصہ خشک ہو چکا ہے۔

    بھارت کی آبی دہشت گردی، دولاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا


    محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت روزانہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت ہر سال سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی یا تو روک لیتا ہے یا پھر بہت زیادہ پانی چھوڑ  دیتا ہے جس کی وجہ پاکستانی علاقوں میں سیلاب آجاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔