Tag: آتشزدگی

  • لاہور: راوی روڈ پر جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد زخمی

    لاہور: راوی روڈ پر جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد زخمی

    لاہور: راوی روڈ پرجوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، لاکھوں روپےکا سامان خاکستر ہوگیا۔

    لاہورکے علاقے راوی روڈ پر واقع ٹمبرمارکیٹ میں جوتےکی فیکٹری آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا، آپریشن میں ریسکیوکی سات سے زائدگاڑیوں نےحصہ لیا۔

    ٹمبرمارکیٹ کےقریب لگنےوالی آگ میں دو ریسکیوعملےسمیت پانچ افرادجھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں میو اسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی ہونے والوں میں آصف،علیم، ہارون اور عبیداللہ شامل ہیں۔

    آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی، نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

  • نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ: آتشزدگی سے 5 گھرجل کرخاکستر، ایک بچی جھلس کرجاں بحق

    نوابشاہ : آتشزدگی سے پانچ گھر جل کر خاکستر، ایک بچی جھلس کا جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے میں گاؤں اللہ بخش زرداری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سےپانچ گھر خاکستر ہوگئے اور ایک بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ گھروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں لاکھوں روپے کا قمیتی سامان جل گیا،آگ سے ایک چودہ سالہ بچی نصیباں زرداری جھلس کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

  • کراچی :ایف بی آر کی عمارت میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل گیا

    کراچی :ایف بی آر کی عمارت میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل گیا

    کراچی:  ایف بی آر کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم آگ سے اہم ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا۔

    سندھ سیکریٹریٹ کے قریب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایف بی آر بلڈنگ میں آتشزدگی سے بڑی تعداد میں انکم ٹکس گوشوارے اور کئی فائلز جل گئیں۔ واقعہ محض حادثہ تھا یا سازش تحقیقاتی ادارے اس بات کا تعین کررہے ہیں۔

    آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں پہنچ گئیں، آگ کے باعث سیکڑوں افراد عمارت میں محصور ہوگئے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے 2گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

     حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کی تحقیقات کی جائے گی۔

     آتشزدگی کے باعث جل جانے والے کاغذات اور کمپیوٹر زکو کئی گھنٹوں تک عمارت کی چوتھی منزل سے باہر پھینکا جاتا رہا کمشنر ریونیوں کا مؤقف ہے، جل جانے والے کاغذات کا ڈھیر محض کچرا ہے، آتشزدگی میں ایف بی آر کا ریکارڈ محفوظ رہا۔

    ذرائع کے مطابق اتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انکم ٹکس گوشوارے اور کپمیوٹر فائلز جل گئ ہیں جس پر تحقیقاتی اداروں نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    کراچی میں فیڈرل بورڈریونیو کی عمارت میں آتشزدگی سے کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں، کراچی میں فیڈرل بورڈریونیو کی عمارت میں آتشزدگی سے اہم ریکارڈ خاکستر ہوگیا لیکن آگ عمارت کی تیزری چوتھی اور ساتویں بلڈنگ میں ہی کیوں بھڑکی، ایف بی آر کی انتہائی اہم عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    تیسری منزل پر بلند ہوتے شعلوں نے چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا یہاں تک تو ٹھیک ہوسکتا ہے آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی ہو۔۔۔ لیکن آگ کا جمپ کرکے ساتویں بھڑکنا واقعے کو مشکوک کرگیا، آگ کے بے قابو شعلے پانچویں چھٹی منزل کو گھیرے میں کیوں نہ لےسکے؟ بلند ہوتے شعلے ساتویں منزل میں کیسے داخل ہوئے؟ کیا سرکش شعلوں کو اتنی سمجھ تھی کہ عمارت کہ اہم حصے صرف تیسری چوتھی اور ساتویں منزل ہے؟

    عمارت کے انہی منزلوں میں آگ کیوں بھڑکی جہاں حساس ریکارڈ موجود ہوتا ہے؟کیا ایک بار پھر بازگشت ہوگی کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی؟

  • کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی : رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگریڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پایا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانگ آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر صدر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    فائربریگییڈ کے عملہ نے بروقت کاروائی کرکے آگ پرقابو پالیا اور مارکیٹ کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

  • کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی, قابو پالیا گیا

    کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی, قابو پالیا گیا

    کراچی : گلشن معمار اسکیم تینتیس میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار احسن آباد انڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، گلشن معمار احسن آباد اسکیم تینتیس میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی سولہ گاڑیاں فوراً ہی موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    آگ لگنے سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے تاہم آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • راولپنڈٰی عسکری ادراہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی

    راولپنڈٰی عسکری ادراہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی

    راولپنڈی میں عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا گیا, پرویز مشرف اسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    راولپنڈی کےعسکری ادارہ برائے امراض قلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر بروقت قابو پالیا گیا، آگ چوتھے فلور کے ایک کمرے میں لگی تھی، ذرائع کے مطابق آگ کم شدت کی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    فوجی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کار سسٹم کے ذریعے بروقت آگ پر قابو پالیا، سابق صدر پرویز مشرف اسی اسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں، پرویز مشرف کوغداری کیس میں کل خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔
           

  • ملتان:گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

    ملتان:گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

    ملتان میں گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

    اہل محلہ نے خانیوال روڈ پر گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو دی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی چار فائر فائیٹر گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    فیکٹری کے مالک کے مطابق آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں کوئی بھی ملازم موجود نہیں تھا، آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، آگ ایک ہی گودام میں لگی، جسکی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔