Tag: آج آخری دن

  • نومنتخب سینیٹرزکیلئے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرانیکا آج آخری دن

    نومنتخب سینیٹرزکیلئے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرانیکا آج آخری دن

    اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں کامیاب امیدواروں کیلئے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی طرف سےانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والےامیدواروں کو پولنگ کے پانچویں روز تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سینیٹ امیدواروں کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ، بلوچستان کے امیدواروں نے تفصیلات جمع کر ادی ہیں۔

  • پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

    پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

    پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے ، اب تک نو ہزار افراد کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کےدوران نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی رجسٹریشن اورامداد کا سلسلہ جاری ہے، ایف ڈی ایم اے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں آج متاثرین کی رجسٹریشن کا آخری دن ہے، رجسٹریشن کاعمل سات جولائی کوشروع ہواتھا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،جن میں دولاکھ اڑتیس ہزارسات سو دس مرد،دولاکھ پینسٹھ ہزاردو سو سات خواتین اور چارلاکھ اڑتیس ہزار چھ بچے شامل ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق انتیس ہزارآٹھ سو ترپن خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کرلی گئی ہے، متاثرہ خاندانوں میں پینتیس کروڑ بیاسی لاکھ چھتیس ہزار روپےکی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی متاثرہ افراد کیلئے امدادی پروگرام ایثار پختونخوا جاری ہے، اب تک ایثار پروگرام کے تحت سات ہزار خاندانوں کوامدادی رقوم مل چکی ہے۔