Tag: آج ہوگا

  • قومی اسمبلی کا  ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن کی بھرپور احتجاج کی تیاری

    قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن کی بھرپور احتجاج کی تیاری

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کا متوقع ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اپوزیشن نے ایوان میں پھر بھرپور احتجاج کی تیاری کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کے لئے شہبازشریف کے پروڈکشن آڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔

    اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بھرپور احتجاج کی تیاری کرلی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی بھی حلف اٹھائیں گے، جن میں شاہدخاقان عباسی، سعدرفیق، علی اعوان، شیخ راشد ، سالک حسین اور مونس الہٰی شامل ہیں۔

    دوسری جانب اپوزیشن کے متوقع احتجاج سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ، اجلاس کی صدارت ممکنہ طور پر شہبازشریف کریں گے اور اسمبلی اجلاس سے قبل سینئرپارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔

    یاد رہے 17 اکتوبر کو بھی اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں شہباز شریف نے شرکت کی تھی۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور نیب کے اتحاد پر بات کرنا چاہتا ہوں، ن لیگ کے لیڈرز کے خلاف 13 مئی کو دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: شہباز شریف کے اداروں پر بھرپور الزامات

    ان کا کہنا تھا کہ نیب میں حاضریاں اور گرفتاریاں ن لیگی اراکین کی ہوئیں، چیئرمین نیب نے میری گرفتاری کے آرڈرز 6 سے 13 جولائی کے درمیان دیا تھا۔ ’شیخ رشید نے ایسے ہی تو نہیں کہا تھا کہ شہباز شریف جیل کی ہوا کھائے گا۔

    شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ فیصلہ ایوان نے کرنا ہے وہی جنگل کا قانون ہوگا، ہٹلر کا انجام یاد رکھنا چاہیئے، نیب کے عقوبت خانے میں ہوا کا گزر نہیں، سورج نظر نہیں آتا، سیاست دان سختیاں برداشت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

  • یمن کی صورتحال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    یمن کی صورتحال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: یمن میں کشیدہ صورتحال اور سعودی عرب کو مدد فراہم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے۔

    یمن جنگ میں فوج کو بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، یمن میں حکومت مخالف حوثی قبائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے۔

    وزیرِاعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا، یمن جنگ میں سعودی عرب کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیئے، اس پر سیاسی جماعتیں اپنا نکتہ نظر بیان کر کے تجاویز پیش کریں گی۔

    اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، پارلیمنٹ میں پہلی بار نئے منتخب سینیٹر کسی اہم فیصلے میں اپنی رائے پیش کریں گے۔

    اجلاس میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ تحریکِ انصاف بھی سات ماہ بعد اسمبلی اجلاس میں شریک ہوگی، توقع ہے کہ اعلی فوجی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے۔

  • نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس چار بجے چوہدری نثار کی زیرِ صدارت ہوگا، بیشتر سیاسی جماعتوں نے اپنے نمائندے نامزد کردیئے ہیں۔

    سانحۂ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف کی صدارت اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھے اور نیشنل ایکشن پلان کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی،  نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کرینگے۔

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی چوہدری نثار اور عبدالقادر بلوچ کرینگے، تحریکِ انصاف نے ایکشن پلان کمیٹی کے لیے شیریں مزاری کو نامزد کیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کا نام دیا تھا۔

    ایم کیوایم نے فاروق ستار اور بابر غوری کو نامزد کیا ہے،  پیپلز پارٹی کی جانب سے رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جماعتِ اسلامی نے صاحبزادہ طارق اللہ اور فرید پراچہ کا نام نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کیلئے دیا ہے ۔

    مسلم لیگ ق نے مشاہد حسین سید کو ، اے این پی نے افرا سیاب خٹک اور جمعیت علماء اسلام ف نے اکرم درانی کے نام دیئے ہیں۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا، جس میں تیس نومبر کے جلسے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کو چینی اور امریکی سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اگاہ کریں۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے میں اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

    سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

    کراچی :سال 2014 کا آخری سورج گرہن آج ہوگا ، جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

    سپارکو کے جنرل منیجر غلام مرتضیٰ کے مطابق پاکستان میں 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب جزوی سورج گرہن ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 12 بجکر 38 منٹ پر ہوگا اور اس کااختتام صبح 4 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

    جزوی سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، تاہم امریکا اور کینیڈا کے شہری سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے، یہ اس سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا۔