Tag: آخری ون ڈے

  • تیسرا ون ڈے :‌ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    تیسرا ون ڈے :‌ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    آکلینڈ: ایڈن پارک میں جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سریز0-2سے اپنے نام کر لی۔

    آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث 43 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے مقررہ اوورز میں263رنز کا ہدف درکار ہے۔

    اکلینڈ میں کھیلے جانےوالے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ایک بار پھر قومی اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی ناکام رہے اور صرف بیس رنز پر دونوں پویلین لوٹ کر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے،جس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چونتیس رنز کا اضافہ کیا۔

    حفیظ چھیتر اور بابر تیراسی رنز بنا کر آوٹ ہوئے، سرفراز نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم پورے پچاس آورز بھی نہ کھیل سکی اور اڑتالیسویں اوور میں دو سو نوے رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان مککلم بغیر کوئی رنز بنائے عامر کی گیند پر آوٹ ہوگئے، انجری کے بعد آخری میچ میں واپس آنے والے کیوی کپتان برینڈن میککلم کے قدم عامر نے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکھاڑدیئے، میککلم صفر پر آؤٹ ہوئے، ولیم سن چوراسی اور گپٹل بیاسی رنز بناکر اظہر علی کا شکار بنے۔

    malik wicket

    azhar 3rd wicket

    ایک سو اٹھاسی رنز پر عامر نے نیوزی لینڈکی دوسری اہم وکٹ بھی اڑادی، پہلے ون ڈے کے ہیرو نکول کو عامر نے پانچ رنز پر چلتا کردیا، عامر نے آٹھ اوورز کرائے اور صرف ستائیس رنز دے کر دو اہم شکار کئے۔

    واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میں بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے میچ کچھ دیر میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے اکیاسی رنز جبکہ پاکستان کو پانچ وکٹیں درکار ہیں ۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ آخری ون ڈے میں آج مد مقابل

    پاکستان اور نیوزی لینڈ آخری ون ڈے میں آج مد مقابل

    آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج رات آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔۔ آل راؤنڈر شعیب ملک فٹ ہوگئے اب وہ میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

    نیپئر کا میچ منسوخ ہونے کے سبب پاکستان نے سیریز جیتنے کا آپشن تو گنوادیا لیکن بچانے کا اب بھی باقی ہے۔ اب سیریز ڈرا ہوگی یا نیوزی لینڈ جیتے گا۔ پاکستان کے لئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی ہے۔

    نیپئر کی طرح آکلینڈ میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اہم معرکے کے لئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلوں کا امکان ہے۔

    صہیب مقصود کی فارم سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ادھر آل راؤنڈر شعیب ملک فٹ ہوگئے ہیں اور وہ میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میککلم کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ ڈینجر مین مارٹن گپتل کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

  • آخری ون ڈے: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 439رنز کا ہدف دے دیا

    آخری ون ڈے: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 439رنز کا ہدف دے دیا

    ممبئی: پانچویں اورآخری ون ڈے میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے بھارتی بالرز کا بھرکس نکال دیا، بھارت کو چارسوانتالیس رنز کا پہاڑ سرکرنا ہوگا۔

     پانچویں اورآخری ون ڈے میں جنوبی افریقی کے بلے بازوں کے دھواں دار بیٹنگ کرکے بھارتیوں کو دن میں تارے دیکھادئیے، پروٹیاز کے ایک نہیں تین بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی جی بھرکے دھنائی کی،اور بیک ٹو بیک سنچریاں بنائی۔

    ایم ایس دھونی کے تمام حربے ناکام ہوئے۔ جنوبی افریقی بلے بازوں نے رحم کی تمام اپیلیں مسترد کردی، اور جاریحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کا براحال کردیا، بیس چھکے اور اڑتیس چوکے لگاکر بھارتیوں کے چودہ تبک روشن کردئیے۔

     ڈوپلسی نے انجرڈ ہونے کےباوجود بھارتی بولرز پربرستے رہے، گرتے پڑتے تین چھکے لگاکر ریٹائرہٹ ہوگئے، ڈی کوک اورڈوپلسی سے بچےتو ڈی ویلئرز نےبھارتیوں پرہاتھ صاف کیے، ستاون گیندوں پر طوفانی سنچری مکمل کی۔

     بھارتی بولرز بھونیشورکمال نے بدترین بولنگ کاریکارڈ بنادیا، ایک سو چھ رنز کی پٹائی کھائی۔ جنوبی افریقہ نے چارسو اڑتیس رنز بناکر دنیائےکرکٹ کا تیسرا بڑا اسکوربنایا۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ابو ظہبی میں آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ابو ظہبی میں آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

     ابو ظہبی: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائےگا۔ آسٹریلیا کو سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، امکان ہے کہ مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پاکستانی ٹیم کے پاس عزت بچانے کا آخری موقع ہے، سیریز گنوانے کے بعد شاہینوں پر کلین سوئپ کے بادل منڈلانے لگے، گرین شرٹس کو وائٹ واش سے بچنے اور اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے ایک جیت درکار ہے۔

    دوسری جانب کینگروز بھی شاہینوں کو مسلسل تیسری شکست دیکر جیت کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے، شارجہ ون ڈے میں ترانوے رنز سے آؤٹ کلاس کرنے کے بعد دبئی میں بھی کینگروز نے پانچ وکٹوں سے شاہینوں کو قابو کیا۔

    دونوں میچز میں شکست کی وجہ ناقص بیٹنگ رہی ۔ بڑے بڑے نام ہونے کے باوجود قومی ٹیم سیریز میں ایک بار بھی پچاس اوورز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکی، مصباح، عمر اکمل، آفریدی اور فواد عالم سمیت کوئی بھی وکٹ پر نہ جم سکا۔

    دبئی ون ڈے میں ایک سو چھبیس رنز کے شاندار آغاز کے بعد بھی قومی ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی ڈھیر ہوگئی۔ بلے بازوں نے غلطیوں سے کچھ نہ سیکھاتو ایک بار پھر جیت آسٹریلیا کے قدم چومے گی۔