Tag: آرسنل

  • انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    ڈبلن: انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں آج دو بڑے انگلش کلب مدمقابل آئے، جہاں فتح نے آرسنل کے قدم چومے.

    تماشائیوں سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں‌ کھیلے جانے والے اس کھیل کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، میچ میں‌آرسنل نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی جیت لی.

    پہلے ہاف میں چیلسی کا پلڑا بھاری رہا، میچ کے پانچویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی اینٹینو روڈیگری نے گول داغ کر برتری دلا ئی۔

    دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اختتامی لمحات میں‌ آرسنل نے زبردست گول کر کے میچ میں کم بیک کیا. یہ گول فرانس سے کھیلنے والے الیگزینڈر لیکازیٹی نے اسکور کیا۔ 

    مقابلے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر چیلسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آرسنل کے گول کیپر کی شان دار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوائی.

    یاد رہے کہ اس وقت انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے مقابلے جاری ہیں، جن میں انگلش کلبس کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے.

    گذشتہ دونوں‌ مانچسٹر یونائیٹڈ نے معروف اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ یہ رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے بعد ریال میڈرڈ کا پہلا میچ تھا.


    فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایف اے فٹبال کپ: آرسنل نے ہل سٹی کو شکست دیدی

    ایف اے فٹبال کپ: آرسنل نے ہل سٹی کو شکست دیدی

    لندن :دفاعی چیمپئین آرسنل نے ایف اے فٹبال کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئین آرسنل نے ہل سٹی کو دو صفر سے زیر کیا۔

    آرسنل کی ٹیم کھیل کے آغاز سے چھائی رہی۔ پہلے ہاف میں آرسنل کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی آرسنل کا پلڑا بھاری رہا۔

    آرسنل نے دو گول کی برتری حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوویل ٹاؤن کے خلاف فتح سمیٹی۔

    پہلے ہاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر کی ٹیم نے اٹیکنگ کھیل پیش کیا۔ چونسٹھ اور نوے منٹ میں مانچسٹر نے گول کرکے میچ دو صفر سے جیت لیا۔

  • انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے

    لندن : انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کمیونٹی شیلڈ جیت لی۔

    ویمبلے اسٹیڈیم میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کے ارمان ٹھنڈے کردیئے، اکیسویں منٹ میں کازرولا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر آرسنل کو برتری دلائی، بیالیسویں منٹ رامسی نے دوسرا گول داغ کر برتری کو دگنا کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک آرسنل کو دو گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں بھی آرسنل کے کھلاڑیوں میچ پر پوری طرح چھائے رہے۔

    آرسنل کے ڈیفینڈرز اور فارورڈ نے حریف ٹیم کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا، ساٹھویں منٹ میں گراؤڈ نے تیسرا گول بناکر ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور آرسنل نے کمیونٹی شیلڈ اپنےنام کرلی۔