Tag: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی، اس سے قبل وزیر اعظم بھی رمضان میں عمرے کی ادائیگی کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے موقع پر خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کے دروازے کھول دیے گئے۔

    عمرے کی ادائیگی کے بعد بیت اللہ کی اندر سے زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی ، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بژدار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سمیت اہم شخصیات کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے ۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے تھے ۔

    عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی تھی ، تاہم وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران نے اس دورے میں او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے بھی خطاب کیا تھا ، جس میں انہوں نے مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا، توہین رسالت کے معاملے کی روک تھام پر مسلم امہ کی کوششیں بڑھانے پر زور دیا جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا۔

  • ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

    ازبک نائب وزیراعظم الیور گنیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان ازبکستان تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں: وزیر اعظم

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔