Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الوادعی ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الوادعی ملاقاتیں

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے صدر مملکت عارف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ، جس میں دونوں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات پر تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرمملکت نےآرمی جنرل قمر جاویدباجو ہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔

    صدرمملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اورپاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کےمستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملک اور قوم کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار کی کمان سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے موجودہ سربران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گیے ہیں۔

    موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ اور موجودہ چئیرمین جنرل ندیم رضا کی27 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    خیال رہے جنرل قمر جاویدباجوہ نے چھ سال پاک فوج کے سولویں سربراہ کے طور ذمہ داری نبھائی، اںھوں نے پاک فوج میں اہم عہدوں پر خدمات کی انجام دہی سمیت سفارتی اور اقتصادی محازوں پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 1980ء میں 16 بلوچ ریجمنٹ سے کیا ، جس کی کمانڈ ان کے والد نے کی تھی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ 1988 ، بطور میجر آزاد کشمیر میں این ایل آئی میں فرائض کی ادائیگی کے علاوہ بطور لیفٹیننٹ کرنل راولپنڈی کور میں اسٹاف آفیسر خدمات بھی انجام دیں۔

    سال 2009 میں بطور میجر جنرل گلگت بلتستان میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز خدمات کے علاوہ 2011 ء میں بطور انسٹرکٹر اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، کوئٹہ بھی تعینات رہے۔

    انہوں نے 2007ء میں کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں بریگیڈ کمانڈر فرائص بھی سرانجام دیئے ، اگست 2013ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انہیں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا،جبکہ 2014 میں، انہیں بلوچ رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا گیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ ستمبر 2015ء میں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن بھی تعینات رہے ، 29 نومبر 2016 کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقررکیا۔

    بعد ازاں 19 اگست 2019 ء کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی منظوری دی، جس کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جنوری 2020 ء کو پارلیمنٹ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون باقاعدہ منظورکیا گیا۔

    بطور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضرب غصب کی کامیابیوں کو تقویت دینے کیلئے آپریشن ردالفساد شروع کیا ، جس سے دہشت گرد گروپوں کے سلیپر سیل اور سہولت کاروں کا خاتمہ ممکن ہوا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کو درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز سے نکالنے کیلئے سفارتی محاذ پر خاموش مگر کامیاب کاوشیں کیں، جس کے نتیجے میں خطے اور عالمی سطح پر دشمن کا پاکستان کی تنہا کرنے کا منفی پراپیگنڈہ شکست سے دوچار ہوا۔

    اس موثر سفارتکاری پر انہیں سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سمیت روس ، یو اے ای ، ترکی ،بحرین اور اردن کی جانب سے اعلی ترین اعزازات سے نوازگیا۔

    اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کو آگے بڑھانے کے علاوہ فیٹف اور آئی ایم ایف کے محاذ پر بھی بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج میں میں شمولیت سے قبل راولپنڈی میں سرسید کالج اور گورڈن کالج میں بھی زیر تعلیم رہے، جنر ل قمر جاوید باجوہ کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور امریکہ کے نیول پوسٹ گریجوایٹ اسکول سمیت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا اور کہا فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہورہا ہوں، آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں مزید توسیع لینے کا ارادہ نہیں، فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرےگی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں غیر رسمی گفتگو میں مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔

    آرمی چیف نے کہا تھا کہ لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سوات پہنچ گئے، جہاں انھیں امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سوات پہنچ گئے۔

    آرمی چیف کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمراٹ، کالام اور گردونواح سے متاثرین کی منتقلی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف متاثرہ افراد اورسیاحوں سےملاقات کریں گے ، سیاحوں اور مقامی افراد کو کمراٹ ،کالام سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا۔

    ترجمان نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کانجو کینٹ سوات منتقل کیا گیا تھا ، متاثرین میں خواتین، بچے، غیرملکی و دیگر افراد بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری طبی امداد اور سہولیات کے بعد یہ افراد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے۔

    خیال رہے پاک فوج کا سیلاب میں پھنسے لوگوں کوریسکیوکرنےکیلئےآپریشن جاری ہے، کلام سے بڑی تعداد میں لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جو احسان کیا ہے وہ کبھی نہیں بھولیں گے، کالام میں پھنسے سیاح نے کہا پاک فوج نے ہماری جان بچائی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ پہنچ گئے، جہاں آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پربرطانیہ پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق قربانیاں قابل قدرہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر عراقی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرتعزیت کااظہار کیا۔

  • آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر  سے ملاقات ، شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت

    آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت

    ابو ظہبی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زايد النہيان سے ملاقات میں شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ متحدہ عرب ا مارات کے حوالے سے بتایا کہ صدر یواےای محمد بن زايد النہيان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ خلیفہ کےا نتقال پر تعزیت کیا۔

    یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

  • دنیا غیر مستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرے، آرمی چیف

    دنیا غیر مستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرے، آرمی چیف

    راولپںڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردارادا کرے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں امدادی کاموں کیلئےتعاون،شراکت داری کےاموربھی زیر غور آئے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی،علاقائی امورمیں جرمنی کےکردارکوخصوصی اہمیت دیتاہے اور پاکستان جرمنی سےباہمی تعلقات کووسعت دینےکاخواہاں ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئےکرداراداکرے،سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتاہے۔

    دوران ملاقات آرمی چیف نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر بھی زور دیا۔

    خصوصی نمائندہ جرمن نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈرمینجمنٹ اور خطےمیں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • کورکمانڈرز کانفرنس ،  افغانستان کراس بارڈ سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس

    کورکمانڈرز کانفرنس ، افغانستان کراس بارڈ سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کراس بارڈ سے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ، شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہےہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،مقامی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ایل اوسی ورکنگ باؤنڈری،پاک افغان بارڈرصورتحال بھی زیرغور آئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک کودرپیش چیلنجزاورآپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کیا۔

    کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور اس کے بارڈر پراثرات پر بھی غور کیا گیا اور شرکا نے علاقائی امن واستحکام کےفروغ کیلئے مکمل تعاون کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کراس بارڈسےبڑھتے فائرنگ کےواقعات کاسختی سے نوٹس لیا۔

    اجلاس میں شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہےہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکاجائے ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثربارڈرکنٹرول منیجمنٹ ضروری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نےبارڈرکنٹرول مینجمنٹ کےلئےمؤثراقدامات کررکھےہیں، افغانستان بھی بہترمینجمنٹ کیلئےضروری اقدامات کرے۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ضم قبائلی اضلاع،بلوچستان میں سماجی واقتصادی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، سماجی واقتصادی ترقی سےامن کومزید تقویت ملے گی۔

    آرمی چیف نے کورونا تیسری لہرمیں سول انتظامیہ کی بھرپورمددپرفارمیشنزکےکردارکوسراہا اور کہا فارمیشنزکےتعاون سے وبا کے پھیلاؤ کے روک تھام میں مددملی۔

  • آرمی چیف  کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات،  پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت

    آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات، پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات میں پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کے انتقال سے دنیا انتہائی مہذب شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ‌‌کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پرہونےوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو سمیت باہمی دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرنس فلپ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کےانتقال سےدنیاانتہائی مہذب شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔

    برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں استحکام کیلئےپاکستانی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بھی کورونا کےخلاف جنگ میں مدد پر ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کا پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔

    یاد رہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک سعودی عرب تعاون کےخطے میں امن،سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں۔

  • وزیراعظم کی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی اور ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس سے قبل  25 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔